تازہ ترین
آج ملک گیر احتجاج ، دھرنے اور بھوک ہڑتال
زرعی قوانین کے خلاف اپنی تحریک کو تیز اور اسے قومی سطح پر پھیلاتے ہوئے کسان لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو ملک بھر میں ضلعی صدر دفاتر پر کسان دھرنا دیں گے جبکہ احتجاج میں شامل تمام کسان تنظیموں کے لیڈر صبح ۸؍ بجے سے شام ۵؍ بجے تک بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ۱۹؍ دسمبر سے بے مدت بھوک ہڑتال کے پروگرام کو فی الحال ملتوی کردیاگیاہے۔
زرعی قوانین کے خلاف اپنی تحریک کو تیز اور اسے قومی سطح پر پھیلاتے ہوئے کسان لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو ملک بھر میں ضلعی صدر دفاتر پر کسان دھرنا دیں گے جبکہ احتجاج میں شامل تمام کسان تنظیموں کے لیڈر صبح ۸؍ بجے سے شام ۵؍ بجے تک بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ۱۹؍ دسمبر سے بے مدت بھوک ہڑتال کے پروگرام کو فی الحال ملتوی کردیاگیاہے۔
حکومت پر تحریک کو کمزور کرنے کی سازش کا الزام
کسان تحریک کی آگے کی حکمت عملی کا اعلان کرنے کیلئے اتوار کی شام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکسان لیڈر گرنام سنگھ چندونی نے الزام لگایا کہ ’’زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے آندولن کو کمزور کرنے کیلئے حکومت سازش رچ رہی ہے۔‘‘ انہوں نے پرامن طریقے سے تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’’ہمارا موقف صاف ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تینوں قوانین منسوخ ہوں،احتجاج میں شامل تمام تنظیمیں متحد ہیں۔‘‘
نوئیڈہ سرحد سے ہٹنے والی تنظیم سے اظہارِ لاتعلقی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگ کے بعد دہلی نوئیڈہ چِلّا بارڈ سے کسان تنظیموں کے ہٹ جانے کے تعلق سے گرنام سنگھ چندونی نے واضح کیا کہ ’’کچھ گروپ ایسے ہیں جو احتجاج ختم کررہے ہیں اور قانون کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں، ہم صاف کردینا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ پہلے سے حکومت سے ملے ہوئے تھے اور آندولن کو کمزور کرنے کی سازش رچ رہے ہیں۔‘‘
جدوجہد جاری رہے گی: شیوکمار ککا
سیکوریٹی ایجنسیوں کی جانب سے برتی جارہی سختی کا حوالہ دیتے ہوئےشیوکمار ککا نے پر عزم لہجے میں کہا ہے کہ ’’سرکاری ایجنسیاں کسانوں کو دہلی پہنچنے سے روک رہی ہیں مگر یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مطالبات منظور نہیں ہوجاتے۔‘‘
راجیش ٹکیت نے اعلان کیا کہ ’’اگر حکومت پھر بات چیت کی تجویز پیش کرتی ہے تو ہماری کمیٹی اس پر فیصلہ کریگی۔‘‘
آج ضلعی صدر دفاتر پر دھرنے
سنگھو بارڈر پر دھرنے پر بیٹھے کسان لیڈر گرنام سنگھ چندونی نے کہا کہ ملک بھر کے کسان اپنے اپنے ڈی ایم آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جبکہ کسان لیڈر اپنے اپنے مقام پر ہی بھوک ہڑتال کریں گے ۔ پہلے ۱۹؍ دسمبر سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیاگیاتھا مگر اتوار کو کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فی الحال اس پروگرام کو ملتوی کردیاگیاہے۔
جے پور دہلی ہائی وے گھنٹوں بند رہا
جے پور دہلی ہائی وے جام کرنے کی دھمکی کے پیش نظر اتوار کو بڑے پیمانے پر پولیس تعینات کی گئی تھی مگر کسانوں نے پر امن طریقہ سے اپنا احتجاج جاری رکھا ۔راجستھان کے کسانوں کا مارچ صبح شاہجہاں پور سے شروع ہوا جو دہلی سے تقریباً ۱۲۰؍ کلو میٹرکے فاصلے پر ہے ۔ یہ مارچ ٹریکٹر کے ذریعہ کیا گیا ۔ ایک ہزار سے زائد کسانوں کے اس مارچ کی قیادت سوراج انڈیا کے لیڈر یوگیندر یادو اورمعروف سماجی کارکن میدھا پاٹیکر کررہی تھیں۔ کسانوں نے ۳؍گھنٹے تک جے پور دہلی شاہراہ کو بند رکھا اس کے بعد ایک طرف کا راستہ کھولا گیا ہے جس سے لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہوئی ۔
وزیروں میں بوکھلاہٹ، ٹکڑے ٹکڑے گینگ یاد آئی
کسانوں کے اس احتجاج نے ایسا لگتا ہے کہ مرکزی وزیروں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیاہے۔ ایک طرف جہاں اٹھاؤلے نے احتجاج میں شامل غیر متعلق افراد کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے تو وہیں دوسری جانب روی شنکر پرسادکو ٹکڑے ٹکڑے گینگ یاد آگئی۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘‘ نے کسانوں کے احتجاج کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو حکومت سختی سے نمٹے گی۔
امیت شاہ اور وزیر زراعت کی ملاقات
کسانوں کا یہ احتجاج جو پیر کو ۱۹؍ ویں دن میں داخل ہوجائےگا، کو ختم کرانے کیلئے حکمت عملی کی تیاری میں مصروف وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور ان کے ساتھی سوم پرکاش نے اتوار کو پھر وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ وزارتی ذرائع نے میٹنگ کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس میں کیا بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ تومر اور سوم پرکاش کسانوں کے ساتھ بات چیت میں شامل تھے۔ (انقلاب)
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
