تازہ ترین
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ،آنجہانی واجپائی کا کشمیریت، انسانیات اور جمہوریت کا خواب پورا ہوا: شاہنواز حسین
خبراردو
سرینگر:جموں کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل(ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت سے آنجہانی واجپائی کا کشمیریت، انسانیات اور جمہوریت کا خواب پورا ہوا۔ان باتوں کا اظہار بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئرلیڈر و قومی ترجمان شاہنواز حسین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا.
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان و سینئر لیڈرو سابق یونین منسٹر شاہنواز حسین نے پیر کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تمام مراحل میں لوگوں کی طرف سے بڑی پیمانے پر شرکت سے سابق وزیر عظم ہندآنجہانی اٹل بہاری واجپائی کا کشمیریت، انسانیات اور جمہوریت کا خواب پورا ہوا۔
قومی ترجمان سرینگر میں یہاں ڈی ڈٰ سی انتخابات کے دو روز بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں زندگی کے تمام طبقات کے لوگوں کی بڑی تعداد کوانتخابات میں شرکت کو ”سنہری حروف‘سے لکھا جائے گا کیونکہ انتخابی عمل کے دوران جموں و کشمیر بھر میں کہیں بھی امن و امان کا ایک واحد واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر شمولیت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ سابق وزیر اعظم مرحوم اٹل بہاری واجپئی کا طویل التوا کا خواب سچ ہو گیا۔ حسین نے کہا، ”حالیہ اختتامی ڈی ڈی سی پولز کے دوران‘ سابق وزیر اعظم مرحوم اٹل بہاری واجپائی کا کشمیریات، انسانیات اور جمہوریہ کا خواب سچ ثابت ہوا ہے کیونکہ ڈی ڈی سی انتخاب نے واضح کیا ہے کہ جمہوریت کشمیریات اور انسانیت ریڑھ کی ہڈی ہے۔
”بی جے جے قومی ترجمان نے ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد، جموں و کشمیر میں لوگ پارٹی کا ظہور دیکھیں گے۔“انہوں نے کہا وہ دن گزر گئے جب بی جے پی کو کو کمزور سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کل آپ کو ایک مختلف نقطہ نظر آئے۔کشمیر نیوز سروس نامہ نگار کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے باہر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دکھائی دیتی تھیں اور لوگ بڑی تعداد میں انتخابات لڑنے کے لئے آگے آئے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں جمہوری نظام جیت گیا ہے۔
اس دوران جب اس سے حال ہی ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی املاک منسلک کرنے کے ای ڈی کے اقدام کے بارے میں پوچھا گیا تو بی جے پی رہنما نے کہا،“یہ اقدام خالصتاغیر سیاسی ہے انہوں نے کہا اس کارروائی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے کہا تحقیقاتی ایجنسیاں اپنا کام پیشہ وارانہ انداز میں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا لہذا جو لوگ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں وہ عدالت میں جاسکتے ہیں اور وہیں اپنا موقف صاف کرسکتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، بی جے پی کے قومی ترجمان نے کہا، امید ہے کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں 4جی بحال ہوجائے گی۔ (کے این ایس)
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
