تازہ ترین
ہمیں جمہوریت پر بھروسہ ہے،آپکو ہم پر بھروسہ نہیں وہ الگ بات ہے:عمرعبد االلہ
لوگوں کی بڑی تعدادنے پھر ایک بار 5اگست کو فیصلے کو مسترد کیا
جمہوریت کی اگر واقعی جیت ہوئی ہے تو آپکو لوگوں کی بات سننی پڑے گی
خبراردو:-
سرینگر:جموں و کشمیر کے عوام کی بھاری اکثریت نے پھر ایک بار5اگست2019کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عوامی اتحاد برائے گپکار کو ووٹ دیا ہے ”ہمیں جمہوریت پر بھروسہ ہے لیکن آپکو ہم پر بھروسہ نہیں ہے وہ الگ بات ہے“ان باتوں کا اظہارجموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے نوائے صبح کمپلکس میں پارٹی ورکران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
انہوں نے کہا اگر واقعی جموں و کشمیر میں جمہوریت کی جیت ہوئی،تو آپکو یہاں کی لوگوں کی آواز کو سننا پڑے گا۔عمرنے کہا ان انتخابات میں بی جے پی حالت کو دیکھ کر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا فلحال کوئی امکان نہیں ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ونیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گپکار عوام اتحاد کی جانب سے کشمیر وادی اور جموں میں بڑے پیمانے پر جیت درج کرنے کے بعدسرینگر کے پارٹی ہیڈ کواٹر پر بدھ کے روز کہا ہے کہ‘میں کن کن کی طرف اشاروں کروں؟۔جو لوگ کل تک ہمارے جلسے میں زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور پھر موقعہ ملتے ہی ایلائنس کے خلاف کھڑا ہوئے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہاسب کہتے ہیں کہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ہم بار بار یہ سنتے ہیں کل سے ٹیلی ویژن چنلوں پر یہ رٹ لگائے بیٹھے ہیں کہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا اگر اس طرح کے تنائج نہیں ہوتے تو وہ بڑی بڑی عمارتوں سے ڈنڈورا پیٹتے کہ،گپکار والے ہار گئے،ایلائنس کی ہار ہوئی،موقعہ پرست ہار گئے،پرو پاکستان وغیرہ ہار گئے۔اور اب انہیں ایلائنس کی جیت ہضم نہیں ہوتی تو آپ کہتے ہیں کہ جمہوریت جیت گئی۔سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا ہم نے کب کہا ہمیں جمہوریت پر بھروسہ نہیں ہے؟۔
انہوں نے بتایا ”آپ کو ہم پر بھروسہ نہیں ہے وہ الگ بات ہے۔“عمر نے کہا ہم نے پہلے ہی دن سے کہا ہم اپنے حقوق کے لئے لڑے گئے جمہوری اور آئنی کے حدود میں۔انہوں نے کہا ہم اس ریاست کا ماحول کو خراب کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ اسے بہتر بنانے کے لئے آئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا اگر واقعی جمہوریت جیت گئی ہے تو آپ کو لوگوں کی آواز سننی پڑے گی۔وہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑے پیمانے پر جیت درج کرنے کے بعد بدھ کے روز پارٹی ہیڈ کواٹر نوائے صبح پر میں پارٹی لیڈران اور ورکران کے ساتھ بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا اور بھاری اکثریت سے لوگوں نے کہا کہ انہیں 5اگست2019کا فیصلے کو مسترد کیا ہے،عمرنے کہا یہ میرا کہنا نہیں ہے بلکہ یہ یہاں کے لوگوں کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کل تک کہتے ہیں عمر عبد اللہ ہوا میں باتیں کر رہا ہے فاروق عبد اللہ کے پیچھے کوئی کھڑا نہیں ہے۔ایلائنس کو دو خاندانوں کا اتحاد کا نام دیا گیاہے۔
انہوں نے بتایا ہم نے انتخابات میں حصہ لے کرآپ کو بتایا کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔اب کب تک لوگوں کو بتاتے رہو گے کہ جموں و کشمیر کی آبادی کو370سے کوئی لین دین نہیں ہے وہ5اگست کے فیصلے سے خوش ہیں۔عمر عبد اللہ نے کسی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ اگر آپ کا دعویٰ سچ ہوتا تو آج آپکی یہ حالت نہیں ہوتی۔ اور نتیجے آپ کے سامنے ہیں ایک واحد جماعت جس کی جڑ کشمیر اور جموں میں بھی ہے،جس کے جڑ جموں کے نچلے اور پہاڑی علاقوں سے کرگل تک ہیں لوگ ہمارے ساتھ ہے۔
اس انتخاب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آپ نیشنل کانفرنس کے مر مٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔عمر نے کہا اللہ تعالیٰ کے بعد یہاں کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا اپ نے سازشیں کی پرپاگنڈا چلایابتائیں لوگوں کو جھوٹ۔کبھی نہ کبھی آپ کا جھوٹ،جھوٹ ہی ثابت ہوگا۔لیکن ہمیں یہ مان کے چلنا ہوگا کچھ جگہوں میں ہمیں کمزوریاں تھی،چاہے اس میں ہمار گمنڈ یا غلط فہماں تھی،شائد ہم لوگوں سے تال میل بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہوتے۔
اب اسمبلی انتخابات جلدی نہیں ہوں گے کیوں کہ اس الیکشن میں بی جے پی کی جو حالت ہوئی ہے اس کو دیکھ کر وہ فلحال یہاں اسمبلی انتخابات نہیں کریں گے۔اس لئے ہمیں جماعت کو مذید مضبوط کرنا ہوگا۔اس لئے ہمیں اپنی کمزوریوں کو دن رات ایک کر کے کام کرنا ہوگا۔اسے قبل عمر عبداللہ نے کہاایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی شاندار کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ”ہم صرف کشمیر نشین جماعتیں ہی نہیں بلکہ جموں میں بھی مقبول ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں 3نشستوں پر جیت درج کرنے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے جبکہ جموں میں اْن کی 35نشستوں پر کامیابی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔موصوف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”میں بی جے پی کی طرف سے کشمیر میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کو بڑھا چڑھا پیش کرنے کی کاوشوں کو سمجھتا ہوں لیکن جموں صوبے میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی 35 نشستوں پر کامیابی کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے؟“۔(کے این ایس)
دنیا
نیپال میں سیلاب سے تقریباً 470 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری
کٹھمنڈو، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے حکام کے مطابق گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹنے کے بعد مٹی اور چٹانوں کا ایک وسیع تودہ ہمالیائی دریا میں جا گرا، جس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے نیپال اور چین کے تبت کے علاقے میں کم از کم 469 افراد ہلاک اور کم از کم 1,500 افراد لاپتہ ہیں۔
تباہ کن بھوٹی کوشی سیلاب نے نیپال اور تبت کے پہاڑی سرحدی علاقے کو اپنی زد میں لے لیا، جبکہ نیپال کے ضلع راسووا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، جو چینی سرحد کے عین جنوب میں واقع ہے۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں تباہ شدہ مکانات، پانی میں بہتی گاڑیاں اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا ایک دھاتی پل دکھائی دیا، جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ سیلابی پانی نے پورے کے پورے دیہات کو اپنی زد میں لے لیا۔ امدادی اور تلاش کرنے والی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پانی میں چلتے ہوئے متاثرین اور لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں، تاہم کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ سیلاب کے باعث متعدد سڑکیں اور پل بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
حکام نے ابتدائی طور پر خیال ظاہر کیا تھا کہ بدھ کی صبح آنے والے سیلاب کی وجہ 4.4 شدت کا زلزلہ ہو سکتا ہے۔ تاہم متعدد ماہرین اور امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے تصدیق کی کہ ”زلزلاتی سرگرمی” دراصل گلیشیئر کے ٹوٹنے اور ملبے کے بہاؤ کا نتیجہ تھی، جس کے بعد دریا کے نچلے علاقوں میں تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، نہ کہ زلزلے کی وجہ سے سیلاب آیا۔
گلیشیئر کا انہدام اس وقت ہوتا ہے جب برفانی تودے کا ایک بڑا حصہ اپنے بستر سے الگ ہو جاتا ہے۔ اس میں بعض اوقات لاکھوں مکعب میٹر برف، چٹانیں اور پانی شامل ہوتے ہیں، جو انتہائی تیزی سے حرکت کرنے والے برفانی تودے یا ملبے کے بہاؤ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئر کا انہدام گلیشیئر سائنس میں باقاعدہ طور پر متعین سائنسی اصطلاح نہیں، تاہم ایسے واقعات کو بیان کرنے کے لیے یہ اصطلاح عام طور پر استعمال ہوتی ہے۔
نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ”گلیشیئر سے آنے والا سیلاب” لہینڈے کھولا دریا میں نیپالی جانب برف اور چٹانوں کے تودے گرنے کے باعث آیا۔ اتھارٹی کے ماہر ارضیات پرکاش پوکھرل نے بتایا کہ ابتدائی سیلابی ریلا لہینڈے کھولا میں داخل ہوا، جو آگے بھوٹی کوشی اور پھر تریشولی دریاؤں میں شامل ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سیلابی پانی جنوب کی جانب نیپال میں پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق صرف 30 منٹ میں تریشولی دریا کی سطح میں تقریباً 9 میٹر (27 فٹ) تک اضافہ ہوا۔
جاری۔ یو این آئیْ۔ ع ا۔
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
