تازہ ترین
مجھ سے لڑنا ہے سیاسی طور لڑو،ایجنسیوں کی مدد سے نہیں:محبوبہ مفتی
سمجھوتہ نہ کرنے پر میرے رشتہ داروں،دوستوں کو تنگ طلب کیا جارہا ہے
کہابنکوں سے قرضہ لینا بھی جرم بن گیا،”والدکے مقبرے کی ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہے
سرینگر:پیلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے بتایا گزشتہ دو سال سے مرکزی سرکار کی جانب سے تنگ طلب کرنے کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے، جبکہ سمجھوتہ نہ کرنے پر انہیں اور انکے رشتہ داروں کو تنگ طلب کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا اگر سرکار مجھ سے لڑنا چاہتی ہے تو سیاسی طور لڑیں نہ کہ تحقیقاتی ایجنسیوں سے جنہیں استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا”کہ بنکوں سے قرضہ لینا بھی اب ہمارے لئے جرم بن گیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کے والد کے مقبرے کی اب ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سر براہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز یہاں سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ دو سال سے مرکزی سرکار ان کی جائیدرار سے متعلق تفصیلات جمع کر رہی تھی اور جب یہاں کچھ بھی نہیں ملاتو انہوں نے ہمارے رشتہ داروں،دوستوں،باقی لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار کر تنگ طلب کرنا شروع کیا ہے اور ان تحقیقاتی ایجنسیوکو استعمال کیا جا را ہے۔
انہوں نے بتایا اس کے بعد جب پارٹی کے یوتھ صدروحید الرحمان پرا نے انتخابات کے لئے کاغزات نامزد گی داخل کی ہے تو دوسرے دن انہیں این آئی نے گرفتار کر لیا ہے اور ایک ماہ تک اپنی تحویل میں رکھااور کا ٹار چر کیا گیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا ”اُنہیں صرف یہ مقصد تھا کہ وحید کسی طرح سے کوئی بات مان جائے جس سے مسئلہ میراے تک (محبوبہ) تک پہنچ جائے، کیوں کہ بد عنوانوں میں جب میرے حوالے سے کچھ نہیں ملا توٹرر کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں بتایا2ماہ تک وحید کو سونے نہیں دیا گیا ہے اور2سو سے 250لوگوں نے ان کا ٹارچر کیا، کہ اگر آپ مان جائیں گے آپ گواہ رہو اور آپ کو چھوٖدیں گے۔انہوں نے بتایا آج بھی ہمارے ایک دوست الطاف احمد،اورانجم فاضلی جو میری دوست بھی کے گھر میں چھاپہ مارا گیا ہے۔انہوں نے بتایا اسی طرح نعیم اختر اورکو گرفتار کر کے ایم ایل اے ہوسٹل اورسرتاج مدنی وغیرہ کوپولیس تھانے میں رکھا گیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا باقی لوگوں کو اٹھا کے لے گئے ہیں انہوں نے کہا میں اس لئے کہ رہی ہوں کہ اٹھا کے لئے گئے ہیں کیوں کہ کسی کے پاس کوئی آڈر نہیں تھا۔انہوں کسی میڈیا والے کا نام نہ لیتے ہوئے بتایا انہوں نے منی لانڈرنگ کیس کا نام دیا ہے گرفتاریوں کو ہے۔
محبوبہ مفتی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مجھے کئی بار کہا گیا ہے کہ آپ جموں و کشمیر کے بارے میں فکر کرنا چھوڈ دو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچو آپ اور میں اس بات پر آمادہ نہیں ہوئی،کیوں کہ میں کوئی بڑی ہستی نہیں ہوں۔انہوں نے کہا میرے ہاتھوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا،لیکن جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کی آوازاٹھاتی رہوں گی ہے۔
انہوں نے بتایا جموں کشمیرے لوگوں کے حقوق پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے،اس کے خلاف میں آواز اٹھائی ہے اور آگے بھی اٹھاؤں گی۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا میں آپ لوگوں کی مدد سے یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ سرکار نے تمام ایجنسیوں کو استعمال کیا ہے انہوں نے بتایا این آئی اے،ای ڈی وغیرہ بڑے مسائل کی تحقیقات کرتے ہے۔انہوں نے بتائا آپ یقین نہیں کریں گے کہ مفتی محمد سعید کے مقبرے کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس مقبرے کے تعمیر میں جو پیسہ لگا ہے وہ کہاں سے آیا ہے۔
سابق ویزاعلیٰ نے بتایا ایک انسان جس نے ان کے ساتھ ایک خاص مقصد کے لئے ہاتھ ملایا ہے اور وہ آج اس دنیاں میں نہیں ہے ان کے مقبرے کی لاگت کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا دلی میں جو سرکار ہے یہاں افرا تفری پھیلا رہے ہیں۔انہیں بتانا چاہتی ہوں انہوں نے کہا ہمارے لئے بنک کا قرضہ لینا بھی جرم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا میری بہن ایک ڈاکٹر ہے انہوں نے یہاں اور دلی میں جائیداد لی اسکو بھی اب کریدنا شروع کیا ہے۔محبوبہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کیوالدہ کے اکانٹ کو بھی تحقیقات شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا بی جی پی سیاسی طورہمارے ساتھ لڑنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا میں بی جے پی کے تمام لیڈران کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ آپ کے ساتھ ممبر ان پارلیمنٹ ہیں آپ کے پاس طاقت کے سب کچھ ہے آپ میرے ساتھ سیاسی طور لڑو اگر دم ہے تو۔انہوں نے کہا وہ سیاسی طور ناکام ہوئے اب میرے رشتہ داروں،دوستوں اور پارٹی کے باقی لیڈران کو پریشان کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ”اگر مجھ سے جنگ لڑنا ہے سیاسی طور لڑو،این آئی اے ای ڈی کی مدد سی نہیں“زمین پر قدم رکھ لڑوں ان چھاپوں سے آپ کو کچھ نہیں ملے گا میرے پاس کوئی جائیدار نہیں ہے۔محبوبہ نے بتایا وحید کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ مجھے ٹرر کے سداتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا میں آج بھی یہ کہتی ہوں کہ مفتی محمد سعید کی سرکار میں ہم نے مہلوک جنگجوں کے گھر والوں کو بنک اکاونٹس کے ذریعے مدد کیا ہے،لیکن وحید اور ہم کو ٹرر کے ساتھ جوڑنا سراسر نا انصافی اوربزدلی ہے۔ایک خاتون کے ساتھ اگر لڑنا ہے سیاسی طور لڑیں۔
انہوں نے بتایاکہ ”کیا نا مقابلہ میدان میں وہاں منہ کی کھانی پڑی ہے“۔ہم نے صرف60سیٹیں لڑی ان میں سے30پر ہم نے جیت درج کی ہے۔دو سال سے یہ کہہ رہے ہیں پی ڈی پی ختم ہوئی ختم ہوئی۔یہ میری ساتھ سیاسی طور مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں یہ ان کی پروبلم یہ ان کا مسئلہ ہے۔انہوں نے بتایا انہوں نے کہا ہم جو مانگتے ہیں آئین کے اندر مانگتے ہیں۔محبوبہ نے بتایا انہوں نے آئین کی دھجیاں اڑائی ہے جو بھی فیصلہ لیا ہے اس کو لانے کے ساتھ لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔
چاہے وہ370ہو،کسان قانون یا دلی کا میں این سی آر وغیرہ ہوں۔ انہوں نے کہا جموں کشمیرکے لوگوں کے عزت نفس کا سوال ہے،مسئلہ کشمیر وغیرہ کے حوالے پر محبوبہ مفتی کبھی خاموش نہیں رہے گی۔چاہے مجھے اسے بھی زیادہ تنگ طلب کیوں نہ کیا جائے۔مجھے نہیں معلوم یہ میری آخری پریس کانفرنس بھی ہو سکتی ہے کیوں کہ یہاں کوئی بھروسہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا صرف انتخابات جمہوریت کاچہرہ نہیں ہے(کے این ایس)
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
