تازہ ترین
ہنرمندی فراہم کرے گی ‘آتم نربھربھارت’کو نئی شناخت
مہندرناتھ پانڈے
کسی بھی ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی میں ہنرمندی کا بہت اہم تعاون تسلیم کیا جاتا ہے۔ہنرمندی ایک ایسی سادھنا ہے، جس کے ذریعہ نوجوانوں کو بااختیار اور خودکفیلبنایا جاسکتا ہے اور صنعتوں کی مانگ کے مطابق ہنر مند مین پاور تیار کرکے اسکل گیپ کو آسانی سے پر کیا جاسکتا ہے۔ہنر مندی صرف ایک شخص کو نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سماج اور قوم کو بھی آگے بڑھاتی ہے۔
صحیح معنوں میں دیکھا جائے تو مستقبل میں ہنرمندی ہی وہ ذریعہ ہوگا جو نوجوان طاقت کو خودکفیل بنانے میں اس کی مدد کرے گا اور بین الاقوامی سطح پر ایک نئی شناخت دلائی گی۔صلاحیت سازی اورصنعت کاری کی وزارت ریاستی سرکاروں ،تربیت یافتہ شراکت داروں اور متعدد کثیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کررہی ہے۔
آج اسی کا نتیجہ ہے کہ مختلف ہنر مندی کے اداروں میں تربیت حاصل کررہے نوجوانوں نے اپنی صلاحیت اور ہنرمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختراعات کے شعبہ میں متعدد نئی ایجادات کیں جو مستقبل میں دوسرے طلبا کے لیے تحریک کا باعث ثابت ہوں گی۔صلاحیت سازی اور صنعت کاری کی وزارت نوجوانوں کو 21ویں صدی کے متعلق زبردست تکنیکی اور معیاری تربیت بھی مہیا کرارہی ہے تاکہ ملک کی مجموعی ترقی میں نوجوان اپنی حصہ داری نبھاکر ‘آتم نربھر بھارت’کے وژن کو نئی سمت دے سکیں۔
ہمارے نوجوانوں میں وہ صلاحیت اور ہنر ہے جس کے بل پر بھارت کو عالمی سطح کی ہنر مندی کا مرکزبنایا جاسکتا ہےاور عالمی سطح پر بھارت کا نام سنہرے حروف میں درج کرواسکتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق سال2030تک بھارت کے پاس دنیا کی سب سے بڑی ورک فورس ہونے کی امید ہے ۔
اس میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوگی،اس نوجوان ورک فورس کو ہنرمندی کی تربیت دے کر انہیں مستقبل کے لئے تیار کیا جاسکتا ہےتاکہ روزگار کے نئے مواقع میں تیزی سے اضافہ کیا جاسکے۔ہنرمندی کے ذریعہ ہی ہم 21ویں صدی کے نئے بھارت کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ ہنر مندی ہمیں روزگار کے متعدد مواقع فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی خود روزگار کے لئے بھی متحرک کرتی ہے۔
ہنر مندی میں وہ طاقت ہے جس کے ذریعہ ہم بھارت کو نئی بلندیوں تک پہنچاسکتے ہیں ۔ ہنر مندی کے ذریعے نوجوان اپنے خوابوں کو تعبیر آشنا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو وقت کے عین مطابق رہنے کے لئے ‘اسکل ،اپ اسکل اور ری اسکل ’ کا منتر دیا تھا ۔اس منتر کا استعمال کرکے نوجوان دوسروں سے الگ ہٹ کر اپنی ایک الگ پہچان بنا سکتے ہیں۔
نوجوانوں کو نئی نئی ٹیکنالوجی میں ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے اور ضلعی سطح پر خود کفیل بنانے کے مقصد سے‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 ’کو اکتوبر؍نومبر 2020میں کچھ اہم اصول وضوابط کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔اس منصوبے کاہدف مالی سال 2020-21کے دوران8لاکھ امیدواروں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔
یہ طلب اور صنعتوں پر مبنی ایک ایسا منصوبہ ہوگا جو نیو ایج اسکلس پر کام کرےگی اور ضلعی سطح پر نوجوانوں کو مضبوط بنائے گی۔اس منصوبے کے تحت ضلعی سطح پر صنعتوں اور دوسرے شعبوں کی طلب کی بنیاد پر جاب رولس کی پہچان کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ڈجیٹل ٹیکنالوجی ،ڈجیٹل تعمیر،طلب پر مبنی صلاحیت سازی اور صنعت 4.0 سے متعلق ہنر مندی کے فروغ پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔
‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 ’کے تحت ضلعی سطح پر ‘ضلع ہنرمندی کمیٹیاں’ (ڈی ایم سی) تشکیل دی جائیں گی۔ ضلع ہنرمندی کمیٹیاں صنعتوں کی مانگ کے مطابق مقامی سطح پر اسکل کی شناخت کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس کی علاوہ ڈی ایم سی مختلف مقامات پر ہنرمندی میلوں کا بھی انعقاد کریں گی، جس میں نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت اور نصاب کے بارے میں واقف کروایا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈی ایم سی تمام امیدواروں کو پلیسمنٹ، خودروزگار اور تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے میں بھی اپنا حصہ ادا کرے گی۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کا مقصد ملک کی مختلف ریاستوں میں ضلعی سطح پر ضلع ہنرمندی کمیٹیوں کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے، تاکہ نوجوانوں کی مانگ کے مطابق انہیں ہنرمند بنایا جاسکے۔
پی ایم کے وی وائی3.0 اسکیم کے تحت عزم بستہ پروجیکٹ کے ذریعہ مقامی سطح پر کارکنوں کو صنعت دی جائے گی اور بڑی سطح پر انہیں مقامی گزربسر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پی ایم کے وی وائی3.0 اسکیم میں ریاستی ہنرمندی فروغ مشن (ایس ایس ڈی ایس) کابھی اہم کردار ہوگا۔ ایسی کئی ریاستیں ہیں، جہاں ایس ایس ڈی ایس کے ذریعے ہنرمندی کے فروغ کے علاوہ ضلعی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کے ہنرکو ترقی دی جاسکے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سال 2015 میں ‘اسکل انڈیا مشن’ کی شروعات کی تھی۔ اس مشن کا مقصد نوجوانوں کی ہنرمندی کو فروغ کرکے روزگار کے مستقل مواقع مہیا کرنا تھا۔ آج اس مشن کے ذریعے ہر سال ایک کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کے ہنر کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری فلیگ شپ اسکیم ‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 ’کے ذریعے نوجوانوں کو جدید تکنیکوں پر مبنی ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ پی ایم کے وی وائی کے تحت اب تک ایک کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دی جاچکی ہے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاچکے ہیں۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت لگاتار تربیتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ آج ملک بھر میں 700 سے زیادہ ضلعوں میں 26 ہزار سے زیادہ مراکز کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، جہاں پر نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دیے جانے کےساتھ ساتھ انہیں خودکفیل بنایا جارہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 487 ملین کارکن ہیں۔ آج بھی ہمارے ملک میں ایسے کارکنوں کی تعداد زیادہ ہے، جو اپنے کام میں ماہر تو ہوتے ہیں لیکن سند یافتہ نہیں ہوتے۔ اسی لیے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعے ‘اسکل انڈیا مشن’ کے تحت عزم بستہ پروجیکٹ کے ذریعے ایسے کارکنوں کو سند دی جاری ہے، تاکہ انہیں مستقبل میں بہتر روزگار کے مواقع مل سکیں۔
اس کے علاوہ مستقبل کے ہنرمندی کی تشکیل کے لیے بھی کارکنوں کو تیار کیا جارہا ہے، تاکہ انہیں خودکفیل بنایا جاسکے۔ ہماری اہم پہل میں سے ایک آرپی ایل (ریکوگنائزیشن آف پرائر لرننگ) کے ذریعے بھی کارکنوں کے ہنر کو ایک الگ شناخت مل رہی ہے۔ حال ہی میں این ایس ڈی کے ذریعے کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق آر پی ایل سند کاری کے بعد تقریبا 47 فیصد لوگوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
اتنا ہی نہیں نیتی آیوگ کی رپورٹ کے مطابق جن امیدواروں نے آر پی ایل میں تربیت حاصل کی ہے، ان میں سے 59 فیصد امیدواروں نے اعتراف کیا ہے کہ آرپی ایل ان کے ہنر کو تقویت دیتا ہے اور بازار میں انہیں روزگار کے بہتر مواقع دلانے میں ان کی مدد کرتا ہے۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کا مقصد ضلعی سطح پر زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو پی ایم کے وی وائی3.0 اسکیم سے مربوط کرنا ہے، تاکہ نوجوانوں کے ہنر کی ترقی کرکے انہیں روزگار کے مستقل مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے ہم عہد بستہ ہیں۔ ہم ایک ایسے نئے بھارت کی تعمیر کی سمت پیش رفت کررہے ہیں،جس کی شناخت ‘آتم نربھر بھارت’ کے طور پر کی جائے گی۔
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
