سائنس و ٹیکنالوجی
حد سے زیادہ کام کی عادت بھی موت کا سبب بن سکتی ہے؛ نئی تحقیق میں انکشاف
ویب ڈیسک — ایک نئی تحقیق کے مطابق طویل دورانیے تک مستقل کام کرنے کی عادت دفتری معاملات میں خطرے سے خالی نہیں۔
عالمی ادارہٴ صحت اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی ایک مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر برس دنیا بھر میں حد سے زیادہ کام کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور زخموں کی وجہ سے 20 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
عالمی ادارہٴ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ ہر برس اس قدر زیادہ افراد اپنی ملازمتوں کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملازمت سے متعلق ہر ہلاکت روکی جا سکتی ہے اگر صحت اور حفاظت سے متعلق درست اقدامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں سے متعلق 80 فی صد سے زائد اموات امراضِ قلب اور سانس کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن کی شدت ملازمتوں کی جگہوں میں بڑھ جاتی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان اموات میں لمبے دورانیے تک کام کرنے کی عادت کی وجہ سے ہر برس سب زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں جن کی تعداد ساتھ لاکھ 50 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔
اس تحقیق میں ملازمتوں سے متعلق 11 مضر صحت وجوہات کو دیکھا گیا جن میں لمبے دورانیے تک ملازمت کرنا، ملازمت کی جگہ پر آلودگی سے متاثر ہونا، سرطان پیدا کرنے والے مادے سے متاثر ہونے کے علاوہ شور سے متاثر ہونا بھی شامل ہے۔
ان ہلاکتوں میں 80 فی صد تو بظاہر نہ نظر آنے والی بیماریاں ہیں جیسے امراض قلب یا سانس کی تکالیف۔ جب کہ باقی 20 فی صد ملازمت کی جگہ پر حادثہ پیش آنے سے ہونے والی اموات ہیں۔
عالمی ادارہٴ صحت میں ماحولیات، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے محکمے میں ٹیکنیکل افسر کے طور پر کام کرنے والے فرینک پیگا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ خطرے میں 54 برس سے زائد عمر کے مرد ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ اموات افریقہ میں، پھر انڈوچائنا میں اور بحرلکاہل کے مغربی کنارے پر واقع علاقوں میں ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں بھی کم یا اوسط درجے کی آمدنی والے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
جموں و کشمیر
سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد
سری نگر، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ نے مریض کی تنہائی اور راز داری کو یقینی بنانے کے لئے ہسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عام لوگوں سے ہسپتال کی سیکورٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مریض کی رازداری / تنہائی کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی / فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد کی جاتی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اس میں تصاویر یا ویڈیوز کیپچر کرنے کے لیے موبائل فون یا کسی دوسرے آلے کا استعمال شامل ہے۔
حکام نے ایک اور پوسٹ میں عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہسپتال میں موجودگی کے دوران ہسپتال کی سکیورٹی کے ساتھ تعاون کریں اور مریض کی رازداری اور ہسپتال کے پروٹوکول کا احترام کریں۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
سرکار نے ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کی خاطر سب کمیٹی تشکیل دینے کو ہری جھنڈی دکھائی :کابینہ وزیر جاوید رانا
جموںجموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں جموں میں جمعے کے روز کابینہ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
کابینہ وزیر جاوید رانا نے کہاکہ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی اسمبلی تقریر کو منظور دی گئی ہے۔
جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کابینہ وزیر جاوید رانا نے کہاکہ جمعے کی صبح وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں کابینہ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کئی اہم مسائل پر گفت شنید ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ کابینہ میٹنگ کے دوران سردی کے ایام میں لوگوں کو راحت دینے کی خاطر کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
جاوید رانا نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اسمبلی خطاب کو بھی کابینہ میٹنگ کے دوران منظور کیا گیا۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی خاطر سبھی محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ بھرتی ایجنسیوں کو اسامیاں ریفر کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کابینی وزرا کو آنے والے دو مہینوں کے اندر اندر الیکشن منشور میں کئے گئے سبھی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بھی ہدایت دی۔
کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جاوید رانا نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کا یہ اصولی موقف رہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ہونی چاہئے اوراس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔
ریزرویشن پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جاوید رانا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے کابینہ سب کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے جو تمام طبقوں کے ساتھ بات چیت کرکے عوام کے مفاد میں فیصلہ لے گی۔
ڈیلی ویجروں کی مستقلی پر جاوید رانا نے کہاکہ کابینہ میٹنگ میں اس اہم مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن منشور میں نیشنل کانفرنس نے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
کشتواڑ واقعہ: ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے :محبوبہ مفتی
سری نگرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کشتواڑ میں پیش آئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کی خاطر احتساب کو یقینی بنایا جائے۔
محبوبہ مفتی نے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘کشتواڑ سے شدید تشدد کے الزامات سامنے آئے ہیں جو ہمیں اس سال کے شروع میں بفلیاز سرنکوٹ میں پیش آنے والے پریشان کن واقعات کی یاد دلا رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘سجاد احمد، عبدالکبیر، مشتاق احمد اور معراج الدین جو سب کاتھ گاﺅں کے رہنے والے ہیں، کو پوچھ گچھ کے لیے فوجی کیمپ میں بلایا گیا جہاں ان پر مبینہ طور پر جسمانی تشدد کیا گیا’۔
ان کا پوسٹ میں کہنا ہے: ‘میں حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے تاکہ احتساب کو یقینی بنایا جا سکے اور انسانی حقوق کی ایسی گھناونی خلاف ورزیوں کو مستقبل میں دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے’۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے گذشتہ شام ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کشتواڑ سیکٹر میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حمل کے بارے میں انٹلی جنس بنیاوں پر اطلاع موصول ہونے پر فوج کی راشٹریہ رایفلز نے 20 نومبر کو علاقے میں آپریشن شروع کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘آپریشن کے دوران عام شہریوں کے ساتھ مبینہ نا روا سلوک کرنے کے کچھ رپورٹس سامنے آئے ہیں’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘حقائق کو جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں اور ضروری اقدام کو یقینی بنایا جائے گا’۔
یو این آئی- ارشید بٹ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
