تازہ ترین
کشمیر میں سنیما کی واپسی کے لئے مقامی سنیما کو فروغ دینے کی ضرورت: معروف کشمیر فلم ساز گل جاوید
سری نگر،(یو این آئی) معروف کشمیری فلم ساز گل جاوید کا ماننا ہے کہ کشمیر میں سنیما کی بحالی کے لئے مقامی سنیما کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے لانچ کی گئی فلم پالیسی کی سراہنا کرتے ہوئے کہ اس پالیسی سے مقامی اداکاروں، فلم سازوں اور پیش کارں کو ہی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے یہاں کے سیاحتی شعبے میں بھی مزید چار چاند لگ جائیں گے۔
موصوف نے حکومت سے مقامی سنیما کو بھر پور مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازوں کو فلم ریلیز کرنے کے لئے سری نگر میں ہی نہیں بلکہ ہر ضلع میں ایک ہال فراہم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ہفتہ وار خصوصی ویڈیو پروگرام ’سکون’میں کیا۔اپنے کیرئر کے ابتدائی دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا:‘میں نے آج سے 25 برس قبل ایک ادا کار کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا تھا اور اس کے بعد میں نے اسسٹننٹ پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا اور رفتہ رفتہ فلم سازی کے لئے تمام بنیادی چیزیں سیکھیں ’۔
گل ریاض نے کہا کہ میں نے متعدد سیریل بنائے اور مجھے کئی بین اعزازات سے بھی سرفراز کیا گیا لیکن سیریل ’گل بکاؤلی’میری شہرت کا باعث بن گیا۔انہوں نے کہا:‘یہ سیریل 13 قسطوں پر محیط ہے اور اس کو بنانے کے لئے مجھے باہر سے ایڈیٹر لانے پڑے ’۔ان کا کہنا تھا:‘میرا پہاڑی سیریل‘دھارے ’بھی بہت مشہور ہوا اور دور درشن ایوارڈ کے لئے نامزد بھی ہوا جس کی بعد میں میں نے اس کی ٹیلی فلم بنائی اور اس ٹیلی فلم کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل سینٹر میں کشمیر فلم فیسٹول کے موقع پر دکھایا گیا جس کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی’۔
موصوف اداکار نے کہا کہ کشمیر پر میرے پانچ چھ سیریل آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام تر مالی مشکلات کے باوجود بھی اپنے کام کو جاری رکھا اور میری محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے کہ میری‘گل’ٹیلی فلم کو چودہ ایوارڈ ملے جن میں دو بین الاقوامی ایوارڈ بھی شامل ہیں ’۔ان کا کہنا تھا:‘اگر حکومت چاہتی ہے کہ کشمیر میں سنیما دوبارہ واپس آجائے تو اس کے لئے ضروری ہے مقامی سنیما کو فروغ دیا جائے اور اس کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے ’۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے لانچ کی جانے والی فلم پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف کا کہنا تھا:‘یہ فلم پالیسی اس شعبے سے جڑے تمام لوگوں خواہ وہ اداکار ہیں، ہدایت کار ہیں یا پیش کار ہیں، کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے سیاحتی شعبے کو بھی مزید فروغ ملے گا’۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کافی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔انہوں نے حکومت سے مقامی سنیما کو بھر پور مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازوں کو فلم ریلیز کرنے کے لئے نہ صرف سری نگر میں بلکہ تمام اضلاع میں ہال فراہم کئے جانے چاہئے۔
گل ریاض نے کہا کہ میں کشمیر پر ایک فیچر فلم بنانے جا رہا ہوں جس کے لئے میں نے متعلقین سے بات بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میری فلم جہاں بھی جائے وہ کشمیر کو اپنے ساتھ لے چلے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
