تازہ ترین
سوشانت سنگھ راجپوت نے بالی ووڈ میں مختصر عرصہ میں اپنی شاندار اداکاری اور بے پناہ صلاحیت سے نمایاں پہچان بنائی
ممبئی ، (یواین آئی): بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کا دل جیتا۔
سوشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سوشانت نے ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرنس ہائی اسکول سے شروع کی۔ انہوں نے دہلی کے کولاچی ہنسراج ماڈل اسکول سے اپنی مزید تعلیم مکمل کی۔ دہلی کالج آف انجینئرنگ سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ سوشانت فلمی دنیا میں کیریئربنانا چاہتے تھے اور اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے ممبئی چلے آئے۔
سوشانت نے بیک اپ ڈانسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ فلم فیئر ایوارڈ شو میں متعدد بار ڈانس بھی کرتے رہے۔ اس شو کے دوران ہی بالاجی ٹیلی فلمس کی کاسٹنگ ٹیم نے انہیں دیکھا ، جس کے بعد ان کے کیریئر کا آغاز ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ نامی ایک سیریل سے ہوا جس میں انہوں نے پریت جونیجا کا کردار ادا کیا۔
ذی ٹی وی شو ‘پویترا رشتہ’ سوشانت کے کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوا۔ اس کے بعد وہ ڈانس رئیلٹی شوز ذرا نچ کے دکھا 2 اور جھلک دکھلا جا 4 میں بھی نظر آئے۔ ، کم وقت میں ہی ٹیلی ویژن کا ایک بڑا اسٹار بنے سوشانت نے فلموں کا رخ کیا۔
پورنیا [بہار] سے تعلق رکھنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے “کس دیش میں ہے میرا دل” نامی یومیہ پروگرام میں کام کرتے تھے ، لیکن انہیں ایکتا کپور کے سیریل ‘پوتر رشتہ’ سے شناخت ملی۔ اس کے بعد سوشانت کو بھی فلمیں ملنی شروع ہوگئیں۔ ‘کائے پو چھے!’ فلم میں سوشانت مرکزی کردار میں تھے اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ اس کے بعد انہیں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ” شدھ دیسی رومانس ” میں دیکھا گیا تھا
سوشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنی فلم کائی پو چے سے فلموں میں اپنے کریئرکی شروعات کی تھی۔ فلم ‘کائی پو چے’ میں ان کے کردار کی تحریک انہیں اپنی بہن میتو سنگھ سے ملی تھی۔ میتو سنگھ ریاستی سطح کی کرکٹر ہیں۔ فلم میں سوشانت کی اداکاری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ اسی سال یش راج بینر کے تحت بنی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘میں بھی سوشانت نے اپنی رومانوی اداکاری سے بھی ناظرین کو منور کیا۔
راجکمار ہیرانی کی 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ‘پی کے’ یوں تو مکمل طور پر عامر خان پر مبنی تھی لیکن سوشانت نے فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ انہوں نے سن 2015 میں ریلیز ہوئی دیباکر بنرجی کی ہدایت میں بنی فلم ‘وومکش بخشی’ میں اپنی مضبوط اداکاری سے حاضرین کا دل جیت لیاتھا۔ اس فلم کے لئے سوشانت نے بہت محنت کی۔ شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ، سوشانت نے وومکیش بخشی سے متعلقہ چیزیں پڑھیں اور کئی جاسوسی ناول پڑھے۔
سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ‘ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری’ سوشانت سنگھ کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم مانی جاتی ہے۔ اس فلم میں سوشانت نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ سوشانت نے فلمی اسکرین پر دھونی بننے کے لئے سخت محنت کی۔ ماہی کی چال سے لے کر بال تک۔ تلفظ سے لے کر بیٹنگ کے انداز تک ، انہوں نے سب سیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے رابطہ ، کیدار ناتھ ، سون چرئیہ اور چھیچھورے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔
سوشانت سنگھ راجپوت اپنی لو لائف کے سلسلے میں بھی اخبارات اور ٹی وی میں سرخیوں میں رہے۔ وہ طویل عرصے سے اپنی گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ دونوں کی ملاقات پہلی بار ‘پوتر رشتہ ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور وہیں سے ہی ان کی محتب شروع ہوئی ۔ انہوں نے مشہور ایکشن ڈائریکٹر ایلن امین سے مارشل آرٹس کی ٹریننگ لی تھی۔
اپنی شاندار اداکاری اور بے پناہ صلاحیت سے محض سات برسوں میں بالی ووڈ میں اپنی نمایاں پہچان بنانے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 34 برس کی عمر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بارہ 12 سالہ کیریئر میں سشانت کوئی 20 ایوارڈوں کے لیے نامزد کئے گئے اور 9 ایوارڈز جیتے۔ انہوں نے بہترین ڈیبیو اداکار، بہترین پاپولر اداکار اور بہترین اداکار کے فلم فیئر، اسکرین ایوارڈ اور زی سائن ایوارڈز جیتے۔
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
