تازہ ترین
جاوید ٹاک: جسمانی طور ناخیز بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والا کشمیری جوان
سری نگر، (یو این آئی): اس حقیقت سے انکار کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ جسمانی طور معذور فرد کا دکھ درد ایک جسمانی طور ناخیز فرد ہی سب سے بہتر طور پر سمجھ بھی سکتا ہے اور اس کا بہتر سے بہتر مداوا بھی کر سکتا ہے۔
جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور ناخیز جاوید احمد ٹاک، نے اپنے جیسے لاچار افراد کو در پیش مشکلات کے ازالے کے لئے تعلیم کو ہتھیار کے بطور استعمال کیا جس کے نتیجے میں آج نہ صرف ان کے جسمانی طور معذور طلبا کے لئے مخصوص اسکول سے فیضیاب ہونے والے بچے بورڈ امتحانات میں امتیازی نمبرات حاصل کر رہے ہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔
جاوید ٹاک پیدائشی جسمانی طور ناخیز اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان نہیں ہیں بلکہ وہ پچیس برس قبل گولی لگنے سے چلنے پھرنے کی قوت سے محروم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے جسمانی طور معذور ہونے کے بعد اپنے اہلخانہ پر بوجھ بننے اور اپنے مقدر پر شکوہ سنج ہونے کے بجائے تعلیم کا چراغ روشن کرکے معذور بچوں کی تاریک دنیا میں روشنی کا بندوبست کیا۔
جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے دو روز قبل اعلان شدہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج میں اس اسکول سے بینادی تعلیم حاصل کرنے والے 7 بچوں نے امتیازی نمبرات حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔
جاوید احمد ٹاک کو جسمانی طور ناخیز افراد کی فلاح و بہبودی کے لئے گراں بہا خدمات انجام دینے کے اعزاز میں سال2020 میں ملک کے چوتھے بڑے سولین ایوارڈ‘پدم شری’سے سرفراز کیا گیا۔
انہوں نے نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ جسمانی طور ناخیز ہونے کے بعد میں دو برسوں تک گھر میں ہی بیٹھا رہا اور اس کے بعد میں نے غریب اور یتیم بچوں کو مفت پڑھانا شروع کیا۔
انہوں نے کہا:‘اس دوران میری گریجویشن کی ڈگری بھی مکمل ہوگئی اور میں بچوں کو ہر روز صبح سے شام تک پڑھاتا بھی رہا اور بعض رضاکاروں کی مدد سے ان کے لئے کتابیں، وردی وغیرہ کا انتظام بھی کر رہا تھا۔
موصوف نے کہا کہ اس دوران میں نے جسمانی طور معذور بچوں جن میں کچھ قوت بینائی سے محروم بچیاں بھی تھیں، جنہوں نے تعلیم چھوڑ دی تھی، کو پڑھانا شروع کیا۔
انہوں نے کہا:‘سال2006 میں ہم نے ایک سینٹر قائم کیا اور قصبہ بجبہاڑہ میں جسمانی طور ناخیز افراد کا سروے کیا’۔جاوید ٹاک نے کہا کہ جسمانی طور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کرنے کا جوش وجذبہ مجھے چین سے بیٹھنے نہیں دیتا تھا۔
انہوں نے کہا:‘اپنے اس جذبے اور شوق کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میں نے سال 2008 میں جمسانی طور ناخیز بچوں کی تعلیم و تربیت کے مخصوص زیبہ آپا انسٹی ٹیوف آف انکلوسیو ایجوکیشن کے نام سے ایک اسکول قائم کیا’۔
ان کا کہنا تھا:‘یہ اسکول سات بچوں سے شروع ہوا اور آج اس میں جسمانی طور معذور ایک سو بیس بچے معیاری تعلیم کے نور سے منور ہو رہے ہیں ان میں سے بعض قوت گویائی سے تو بعض قوت سماعت سے محروم ہیں جبکہ کچھ بچے ذہنی طور ناخیز بھی ہیں ’۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکول سے بینادی تعلیم سے بہروہ ور ہونے والی قوت بینائی سے محروم ایک بچی دہلی یونیورسٹی کی طرف سے انگریزی ادب میں آنرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔
موصوف نے کہا کہ اسکول میں ان بچوں کو صرف تعلیم ہی نہیں جاتی ہے بلکہ ان کی باز آبادکاری کے لئے ماہرین نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کو اسکول میں تمام تر سہولیات دستیاب رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جسمانی طور ناخیز بچوں کے لئے اس مخصوص اسکول میں فیس وصول کرنے کا طریقہ اور نظام بھی باقی نجی اسکولوں سے مختلف ہے۔اس اسکول میں طلاب علم کو جماعت کے مطابق نہیں بلکہ اس کے گھر کے مالی حالات کے حساب سے فیس طے کیا جاتا ہے۔
جاوید احمد کا کہنا ہے:‘ہم نے جماعت کے مطابق طالب علم کا فیس مقرر نہیں کیا ہے بلکہ ہم اس کے گھر کے مالی حالت کے حساب سے فیس طے کرتے ہیں ’۔
انہوں نے کہا:‘کسی بچے کا فیس ڈیڑھ ہزار فی ماہ، کسی کا ایک ہزار تو کسی کی ماہانہ فیس صرف دو سو روپیے ہے ’۔
ان کا کہنا تھا اس کے علاوہ گذشتہ تین برسوں سے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن ہمارے اسکول کی مالی مدد کر رہی ہے جس کے لئے ہم اس ادارے کے مشکور ہیں۔
موصوف نے کہا کہ اس ادارے کی مدد سے ہی ہم اسکول کی ایک شاندار بلڈنگ تعمیر کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں اور ہم اب اس اسکول کا درجہ آٹھویں جماعت سے دسویں جماعت تک بڑھانے کے لئے بھی اقدام کریں گے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
