تازہ ترین
روس سے فوج واپس بلانے کی اقوام متحدہ کی اپیل، نتائج تباہ کن ہونے کی وارننگ
اقوام متحدہ، (یو این آئی): روس کے یوکرین پرحملے کو اپنے 5 سالہ دور کا افسوناک ترین لمحہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ولادیمیر پیوٹن سے فوج واپس بلانے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے آغاز میں روسی صدرسے فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘انسانیت کے نام پر، اپنے فوجیوں کو روس واپس بلائے۔
‘انہوں نے مزید کہا کہ ‘انسانیت کے نام پر، یورپ میں جنگ شروع ہونے نہ دیں جو صدی کے آغاز سے اب تک کی بدترین جنگ ہو سکتی ہے، جس کے نتائج صرف یوکرین کے لیے تباہ کن نہیں بلکہ روسی فیڈریشن کے لیے بھی المناک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی معیشت پر اس جنگ کے اثرات کے نتائج کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔
ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتیرس نے کہا کہ جنگ سے اموات ہوں گی، لوگ بے گھر ہو جائیں گے اور مستقبل میں امید کھو دیں گے، روس کے اقدامات سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اس جنگ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جنگ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور اگر یہ نہ روکی گئی تو اس سے ایک سطح تک تکلیف پہنچے گی جس کا سامنا یورپ نے کم از کم 1990 کی دہائی بلقان کا بحران کے بعد سے نہیں کیا۔
دریں اثناء اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگی کیسلیٹس نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے روسی ہم منصب پر یہ بیان دینے کے لیے زور دیا کہ روس یوکرین کے شہروں پر گولہ باری اور بمباری نہیں کرے گا۔یوکرین کے سفیر نے کہا کہ اگر روسی سفیر واسیلی نیبنزیا مثبت جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو انہیں سلامتی کونسل کی صدارت سے دستبردار ہو جانا چاہیے جوکہ رواں ماہ روس کے پاس ہے۔
اس کے بعد یوکرین نے سلامتی کونسل کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں اقوام متحدہ کے ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنگ بندی کروائے کیونکہ کشیدگی کم کرنے سے متعلق بات کرنے میں بہت دیر ہوچکی ہے۔
یوکرین میں آج صبح فضائی عملے کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے مطابق ملک بھر کی فضائی حدود کو شہری پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔
ایک تجارتی پرواز سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ کے مطابق تل ابیب سے ٹورنٹو جانے والا ایک اسرائیلی ایل ال بوئنگ 787 طیارہ رومانیہ، ہنگری، سلوواکیہ اور پولینڈ کی جانب جانے سے پہلے اچانک یوکرین کی فضائی حدود سے نکل گیا۔
یوکرین کے اوپر ٹریک کیا جانے والا واحد دوسرا طیارہ یو ایس آر کیو-4 بی گلوبل ہاک بغیر پائلٹ نگرانی والا طیارہ ہے جس نے روس کی جانب سے یوکرین کی سرزمین پر فضائی پابندیاں لگائی جانے کے بعد یوکرین سے باہر مغرب کی جانب پرواز شروع کردی۔روس کے ساتھ محاذ آرائی کی وجہ سے یوکرین کی حکومت مشرقی یوکرین کے ہوائی اڈے آدھی رات سے صبح 7 بجے تک بند کر رہی ہے۔
روسی ایوی ایشن حکام کی جانب سے فضائی حدود پر قبضہ کرنے کی کوششوں کی وجہ سے یوکرائنی ایوی ایشن حکام نے مشرق میں کچھ فضائی حدود کو ‘خطرناک علاقہ’ قرار دیا ہے۔یوکرین نے یہ فیصلہ روس کی جانب سے مشرقی یوکرین کی فضائی حدود میں شہریوں کی فضائی آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔
گزشتہ رات کیے جانے والے اس اعلان سے یوکرین حکام کے زیر کنٹرول ٹریفک کے لیے بفر زون قائم کیا گیا ہے تاکہ روسی حکام کے زیر کنٹرول ہوائی ٹریفک کے ساتھ کسی ممکنہ تصادم سے بچا جا سکے۔
گزشتہ ہفتے یوکرائنی ہوابازی کے حکام نے علاقے میں پائلٹس کو خبردار کیا کہ وہ روسی حکام سے چوکنا رہیں جو فضائی حدود کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور صرف یوکرین کے کنٹرولرز کو پہچانیں۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
