تازہ ترین
جموں و کشمیر میں دو سو سے زیادہ اسکول مالی بحران کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں
سرینگر/26 مارچ/سی این آئی//جموں کشمیر میں پرائیویٹ سکولوں کے کام کاج میں سرکاری محکموں کی جانب سے غیر ضرورری مداخلت کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں یہاں پر سکول چلانا مشکل بن گیا ہے ۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اینڈ چائلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر نے بتاکہ جموں کشمیر میں سکولوںکو بات بات پر این او سی کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔
انہوںنے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر میں ایف ایف آر سی کا کردار پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف ہے کیونکہ کمیٹی، جس کا مقصد فیس کے ڈھانچے کو باقاعدہ بنانا اور غیر ضروری منافع خوری پر نگرانی کرنا ہے، مختلف معاملات میں ملوث ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو موصولہ ایک بیان کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اینڈ چائلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر سید شمائل احمد نے جموں و کشمیر میں نجی تعلیمی اداروں کے ہموار کام میں مختلف سرکاری محکموں کی غیر ضروری مداخلت پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آج یہاں جاری ایک پریس بیان میںسید شمائل نے کہا کہ ملک بھر میں، نجی اسکولوں کو معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے کافی جگہ فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو حکومتی نظام تعلیم کا ضمیمہ اور تعریف سمجھا جاتا ہے نہ کہ حریف جیسا کہ میں نے جموں و کشمیر میں ہوتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہاں پرائیویٹ سکولوں کو کسی نہ کسی بہانے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نجی اسکولوں کو دوسرے سرکاری محکموں سے مختلف این او سی حاصل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے جو کہ ملک بھر میں رائج قواعد و ضوابط کے مطابق عمل کا حصہ نہیں ہیں۔
مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو پولوشن کنٹرول بورڈ، پی ایچ ای، فائر اینڈ ایمرجنسی، میونسپلٹی وغیرہ سے این او سی حاصل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے جب کہ سرکاری اسکولوں کے لیے ایسی کوئی این او سی درکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایف ایف آر سی کا کردار پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف ہے کیونکہ کمیٹی، جس کا مقصد فیس کے ڈھانچے کو باقاعدہ بنانا اور غیر ضروری منافع خوری پر نگرانی کرنا ہے، مختلف معاملات میں ملوث ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت امتیازی بات ہے کہ بچوں کا ایک ہی سیٹ، نصاب کا ایک ہی سیٹ اور ایک ہی تعلیمی کیلنڈر ہے لیکن پرائیویٹ اور گورنمنٹ اسکولوں کے لیے دو مختلف اصول موجود ہیں۔سید شمائل نے مزید کہا کہ کسی بھی سرکاری محکمے سے این او سی حاصل کرنے میں پرائیویٹ اسکولوں کے لیے مہینوں اور کبھی کبھی سال لگ جاتے ہیں اور اس وقت تک شناخت یا رجسٹریشن اور اپ گریڈیشن کی مدت ختم ہوجاتی ہے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس عمل کو آسان کرے اور پرائیویٹ اسکولوں کو کام کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے تاکہ جموں و کشمیر کے پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ لینے والے لاکھوں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔جموں و کشمیر میں نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے بارے میںانہوںنے کہا کہ اس پالیسی کے لیے بہت سے چیلنجز ہیں جن کو جلد از جلد لاگو کرنے سے پہلے ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اسکول کا نظام NEP کی خصوصیات کے مطابق ہو اور تمام بنیادی ضروریات کو پہلے سے پورا کیا جائے۔
شمائل نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح پرائیویٹ اسکولوں کو بھی کووڈ وبائی امراض کے ہاتھوںاقتصادی پر زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دو سو سے زیادہ اسکول مالی بحران کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں اور بہت سے بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بجٹ پرائیویٹ سکولوں کے لیے معاشی پیکیج کی منظوری دے تاکہ وہ قائم رہ سکیں اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھ سکیں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
