تازہ ترین
میرا وعدہ ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو اپنے آباو اجداد کی طرح مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا / وزیر اعظم مودی
جموں،(یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرا یہ وعدہ ہے یونین ٹریٹری کے نوجوانوں کو اپنے آبا و اجداد کی طرح مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ نہ یہ جگہ میرے لئے نئی ہے اور نہ ہی میں لوگوں کے لئے نیا ہوں۔موصوف وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز سانبہ کے پلی گاوں میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘میں یقین دلانا چاہتا ہوں بلکہ یہ میرا وعدہ ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جن کا سامنا ان کے والدین و آبا و اجداد کو کرنا پڑا’.ان کا کہنا تھا کہ آج بجلی، رابطے سے متعلق بیس ہزار کروڑ روپیوں کے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جن اوشدی کارڈس کی دستیابی سے غریب لوگوں کو سستے داموں میں دوائیں ملیں گی۔ آج جموں وکشمیر کی ترقی کی جانب سفر کی ایک اور شروعات ہوئیں۔
انہوں نے کہ، ”آج میں نے پنچایتی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی جس دوران اْن کے خوابوں کو سنا“۔انہوں نے بتایا کہ ترقی کے تئیں اْن کا عزم دیکھ کر کافی خوشی محسوس ہوئی۔
اْن کے مطابق آج پنچایت کے نمائندوں نے دکھایا کہ سب کا پریاس اصل میں کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا، ”اس ریلی میں شرکت کرنے کے لئے آئے لوگوں کو گزشتہ دس دنوں سے گاوں والوں نے مفت کھانا فراہم کیا، میں پالی کے تمام لوگوں کو ان کے عزم کے لئے سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پنچایتی راج دیوس منانا ایک اہم پیش رفت ہے اور میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت نچلی سطح تک پہنچ چکی ہے اور میں اس جگہ سے ہندوستان کے تمام پنچایتوں سے مخاطب ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیرمیں 30 ہزار سے زائد پنچایتی نمائندے ہیں جو حکمرانی سے متعلق امور چلا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ پْر امن طورپر پنچایتی انتخابات منعقد ہوئے، گزشتہ دو سالوں میں جموں وکشمیر میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 2 سو نئے قوانین کو جموں وکشمیر میں توسیع دی گئی اور مذکورہ قوانین کے لاگو ہونے سے لوگوں کو با اختیار بنایا گیا۔
ریلی سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہاکہ سب سے زیادہ فائدہ جموں وکشمیر کے دلتوں، خواتین، بچوں اور پسماندہ لوگوں کو ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے فخر ہے کہ آج 75سال بعد والمیکی سماج کے لوگوں کو ہندوستان کے کسی بھی دوسرے شہری کے برابر حقوق ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ والمیکی سماج کے لوگوں نے بہت تکلیفیں برداشت کیں اور حقیقی معنوں میں اْنہیں ہندوستان کی آزاد ی کے 75سال بعد آزادی ملی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر میں لاگو اسکیموں کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ایل پی جی گیس کنکشن، سوچ بھارت یا کوئی اور مرکزی اسکیم ہو جموں وکشمیر یوٹی مرکزی معاونت والی اسکیموں میں سب سے آگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے خلیجی وفد سے بھی ملاقات کی اور وہ جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر مزید کہاکہ 1947کے بعد جموں وکشمیر میں صرف 17ہزار کروڑ روپیہ کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی لیکن صرف پچھلے دو سالوں میں ہی جموں وکشمیر کے لئے 38 ہزار کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا، ”موجودہ انتظامیہ نے کرپشن کے خلاف جنگ شروع کی جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور اسی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج بیرونی ممالک کے سرمایہ کار جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے رواں برس جموں وکشمیر کے جھیلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر خطیر رقم مختص رکھی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ رٹلے پاور پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کافی خوشی محسوس ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پاور سیکٹر میں کافی صلاحیت موجود ہے اور اس کو بلندیوں تک لے جانے کی خاطر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں پنچایتوں کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت آنے والے برسوں کے دوران ہر گھر کو صاف و شفاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے 850 میگاواٹ رٹلے پاور پروجیکٹ، 8.45 کلومیٹر قاضی گنڈ بانہال ٹنل، 500 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ اور108جن اشودی سینٹر کا افتتاح کیا۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
