تازہ ترین
ہنر ہاٹ نے 10 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے/عباس نقوی
نئی دہلی، (یو این آئی):مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ہنر ہاٹ نے علاقہ،مذہب اور ذات پات کی حدود کو توڑ کر گزشتہ چھ برسوں میں سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار کاریگروں اور دستکاروں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں جس میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگر شامل ہیں۔
مرکزی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ ملک کو ‘مفلوج پالیسیوں ‘ کی بیماری سے نکال کر وزیر اعظم نریندر مودی ”گڈ گورننس کا انسٹی ٹیوشن اور جامع ترقی کا مشن“بن گئے ہیں۔
مسٹرنقوی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نیسنگین قدرتی آفت کے وقت بھی ملک کو آفات سے بچایا ہے۔ دنیا بھر میں معاشی بحران اور کساد بازاری کے دوران بھی ملک اور اہل وطن کی سلامتی کے خدوخال کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا گیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘ہنر ہاٹ’ ‘ووکل فار لوکل’، ‘سودیشی’، ‘خود انحصار ہندوستان’، ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے فلسفے کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ ملک کے قدیم فن اور ہنر کے ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے۔ ہنر ہاٹ نے ذات پات، علاقیاور مذہب کی حدود کو توڑ کر پچھلے چھ برسوں میں سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار کاریگروں، ہنرمندوں اور دستکاروں کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔
ان میں سے 50 فیصد سے زیادہ خواتین ہنرمند ہیں۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک سے نایاب اور ناپید ہونے والے فن اور روایتی ثقافت کو ہنر ہاٹ کے ذریعے ایک نئی شناخت ملی ہے۔مسٹر نقوی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج آگرہ میں 41ویں ہنر ہاٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ ہنر ہاٹ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 800 سے زیادہ کاریگروں، ہنرمندوں اور دستکاروں کے ہاتھوں سے حیرت انگیز طور پر تیارکردہ نایاب مصنوعات پر مشتمل ہے جس کا انعقاد 18 مئی سے 29 مئی تک آگرہ میں تاج گنج کے شلپگرام میں کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر مسٹرپاٹھک نے کہا کہ ہنر ہاٹ پورے ملک کو ایک ہی چھت کے نیچے دیکھنے کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ یہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں تیارکردہ شاندار مصنوعات ہنر ہاٹ میں دستیاب ہیں، جبکہ ملک کے ہر علاقے کے روایتی پکوان بھی یہاں دستیاب ہیں۔ ملک کی تمام ریاستوں کے فن اور ثقافت کو ایک جگہ جمع کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، لیکن ہنر ہاٹ یہ قابل ستائش کام کر رہا ہے۔مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا کہ ہنر ہاٹ ہندوستان کی تہذیب، ثقافت، مذہب، روحانیت، آرٹ، موسیقی ور ادب کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ لوک فن، لوک ثقافت، علاقائی زبانوں، علاقائی کھانوں کو کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ہنر ہاٹ ملک کے فن کو زندہ رکھنے کے لیے شاندار کام کر رہا ہے۔آگرہ کے ہنر ہاٹ میں مٹی، شیشے، لکڑی، بانس، گنے، پیتل، تانبے، لوہے، صندل وغیرہ سے بنی حیرت انگیز طور پر نایاب دستکاری کی مصنوعات کے علاوہ، شاندار گانوں اور موسیقی کے ساتھ۔ ملک کے معروف اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کی تقریبات، لیزر شوز، روایتی سرکس، دلکش سیلفی پوائنٹس وغیرہ پرکشش چیزیں دتیاب ہیں۔
یہاں آپ میرا گاؤں میرا دیش (فوڈ کورٹ) میں ایک ہی جگہ پر پورے ہندوستان کے لذیذ ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔آگرہ کے ہنر ہاٹ میں معروف فنکاروں کے مختلف گیت، موسیقی، ثقافتی پروگرام روزانہ پیش کیے جا رہے ہیں۔ شیلیندر سنگھ، پنکج ادھاس، دلیر مہندی، الطاف راجہ، طلعت عزیز، موہت چوہان، روپ کمار راٹھور اور سونالی راٹھور، بھومی ترویدی، پورنیما شریستھا، راجو سریواستو، نظامی برادران، پرتیبھا سنگھ بگھیل، دلباغ سنگھ، نیہا خان، موہت کھنہ ریکھا راج، پی گنیش، بیلہ سلیکھا، انکیتا پاٹھک، جولی مکھرجی، ادیتی کھانڈیگل، ہیما سردیسائی، بھوپندر سنگھ بھوپی، انیل بھٹ، ہنسیکاائیر، پریا ملک، رتیش مشرا، بھومیکا ملک، آشو بجاج، وویک مشرا، راہول جوشی، سپریا جوشی وغیرہ اپنے گیت،موسیقی،روایتی رقص اور مزاحیہ پروگرام پیش کریں گے۔اس موقع پر اتر پردیش حکومت کی کابینہ وزیر بے بی رانی موریہ، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہردوار دوبے، آگرہ کے میئر نوین جین، کئی ممبران اسمبلی اور اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
ہندوستان
اگلے 30 سال تک اپوزیشن کی حکومت نہیں بنے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسٹر شاہ یہاں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں شکست کے بعد ای وی ایم، ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کو لے کر بہانے بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس سے اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی ای وی ایم تو کبھی ووٹ چوری کا بہانہ بناتی ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں کہ اگلے 30 سال تک ان کی پارٹی کی حکومت رہے گی تو اپوزیشن جماعتیں عوام سے کہتی ہیں کہ ووٹ چوری ہورہی ہے، ورنہ امت شاہ جی کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں، یہیں رہتے ہیں اور ملک کے عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت نہیں بنے گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں منتخب ہونے سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ووٹ چوری کا شور مچا کر دراندازوں کے ووٹ بچانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کے بعد الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹ پر سوال اٹھاتی ہے، جب کہ جیتنے پر انہی انتظامات کو درست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کیرالہ، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آس پاس کی ریاستوں سے اپنے کارکنوں کو جمع کرکے دہلی میں مظاہرے کرنے کے ذریعے عوام کے فیصلے کو جھٹلا نہیں سکتیں۔ جمہوریت میں انتخابات جیتنے کے لیے عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ دھرنے، مظاہروں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، پارٹی کے کروڑوں کارکن عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے مسٹر کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں منشیات کے کاروبار کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سابقہ حکومت نے تحریک کے نام پر اقتدار حاصل کیا، لیکن جمنا کی صفائی اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
یمنا کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دریا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا 40 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکز کے ساتھ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے یمنا کو صاف کرنے کے لیے مقررہ مدت پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مئی 2029 سے پہلے یمنا کو صاف و شفاف بنانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
مودی اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت، مغربی ایشیا میں امن کی بحالی پر زور
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعرات کو مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل برقرار رفتار کا خیرمقدم کیا اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی ہندوستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
دنیا
سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے پر حملے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی، پروازیں بحال
دمام، سعودی عرب کے دمام شہر میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا اور ہوائی ٹریفک معمول پر آگئی۔ سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے بتایا کہ حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
بدھ کی شام ہونے والا یہ حملہ مملکت کے مشرقی صوبے میں تیل کی ایک تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو کارکنوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ان واقعات نے سعودی عرب کے شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش مسلسل سلامتی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک ہندوستانی باشندہ ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں سعودی عرب، ہندوستان، یمن، بنگلہ دیش اور نیپال کے شہری شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق، زخمیوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے اور انہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گاکا نے مزید کہا کہ حکام ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں و عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے مطابق، جمعرات کو بھی سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے جاری رہے۔ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پانچ ڈرونوں کو روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل مشرقی صوبے میں چار دیگر ڈرون مار گرائے گئے تھے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب کو یمن کی حوثی ملیشیا سے منسوب ڈرون اور میزائل حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ان حملوں میں ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مشرقی صوبے میں سعودی آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک پروسیسنگ تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال کے دو کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت کے مطابق، اس واقعے میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے۔
وزارت نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں تنصیب کے احاطے سے باہر ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم آئل فیلڈ میں کام کاج متاثر نہیں ہوا۔
حملوں کے پیش نظر سعودی حکام آنے والے ڈرونوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے مملکت میں اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
یو این آئی۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoدیش کے 13.3 کروڑ لوگوں کو گھس پیٹھیا بتانا ہندوستانیت کی توہین: کھرگے
