ہندوستان
خلا میں ہندوستان کی کامیابی سے دنیا حیران: مودی
نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی شعبے میں ہندوستان کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے نئی صنعتوں، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں سے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ہندوستان کی خلائی کامیابیوں سے حیران ہے۔
اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کے 94 ویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ خلائی شعبے میں ہندوستان کی کامیابی ملک میں بہتر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا باعث بنے گی۔ ملک کے دور دراز علاقے ایک دوسرے سے جڑ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہندوستان نے ایک ساتھ 36 سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کو کرائیوجینک راکٹ ٹیکنالوجی دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ لیکن ہندوستانی سائنسدانوں نے دیسی ٹیکنالوجی تیار کی اور اس کی مدد سے درجنوں راکٹ خلا میں نصب کر لیے ہیں۔ گزشتہ دنوں کے لانچ کے ساتھ ہی ہندوستان عالمی تجارتی منڈی میں ایک اہم ستون بن گیا ہے۔ اس سے، خلا کے میدان میں ہندوستان کے لیے مواقع کے نئے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔
مسٹرمودی نے کہا، ’’ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم لے کر چل رہا ہماراملک، سب کی کوششوں سے اپنے مقاصد کوحاصل کر سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بیک وقت 36 راکٹ لانچ کرنا دیوالی سے ایک روز قبل ملی یہ کامیابی ایک طرح سے ہمارے نوجوانوں کی طرف سے ملک کو دیوالی کا ایک خاص تحفہ ہے۔ یہ لانچ کشمیر سے کنیا کماری اور کچھ سے کوہیما تک، پورے ملک میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس کی مدد سے دوردراز کے علاقے بھی ملک کے باقی حصوں سے اورآسانی سے جڑجائیں گے۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں، خاص طور پر اسٹارٹ اپس اور اختراعات سے خلاء کے میدان میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں پہلے خلائی شعبہ حکومتی نظاموں کے دائرے میں ہی محدود تھا۔ جب اس شعبے کو ہندوستان کے نوجوانوں اور ہندوستانی نجی شعبے کے لیے کھول دیا گیا۔ اس میں انقلابی تبدیلیاں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ نجی کمپنیوں کو اپنے سیٹلائٹ خلا میں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ہندوستان
مودی نے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر لولا کو مبارک باد دی، ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز برازیل کے صدر اور بائیں بازو کے رہنما لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
مسٹر مودی نے ہندوستان اور برازیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک پیغام میں مسٹر لولا کو اپنا ‘عزیز دوست’ قرار دیتے ہوئے ان کی شاندار انتخابی کامیابی پر ‘دلی مبارک باد’ پیش کی۔
مسٹر مودی نے ہندوستان اور برازیل کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”میں کثیرجہتی ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ ہم مل کر مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، عالمی جنوب کی مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے اور ایک زیادہ جامع دنیا کی تعمیر کے لیے کام کریں گے۔”
ہندوستان اور برازیل کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، دفاع، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تعاون، صحت کی دیکھ بھال اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مختلف شعبوں میں وسیع اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے۔ ‘عالمی جنوب’ میں اہم اثر و رسوخ رکھنے والی دو بڑی ترقی پذیر معیشتوں کی حیثیت سے دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی فورموں پر ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مضبوطی سے اٹھانے اور عالمی اقتصادی و سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہتر تال میل کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برکس، جی-20 اور اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کی رکنیت عالمی حکمرانی، پائیدار ترقی، کثیرجہتی اداروں میں اصلاحات اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ ‘جنوب-جنوب تعاون’ کو مضبوط بنانے اور زیادہ نمائندہ عالمی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔
مسٹر مودی کے پیغام میں مسٹر لولا کی قیادت میں برازیل کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ہندوستان کے ارادے پر زور دیا گیا۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے، بین الاقوامی مسائل پر اپنے مؤقف میں تال میل پیدا کرنے اور ترقی و عالمی حکمرانی سے متعلق مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
آپریشن پرہار: پولیس کارروائی میں 10 لیٹر غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ 64 سالہ ملزم گرفتار
ٹہری، تہواروں کے موسم میں غیر قانونی شراب کے کاروبار پر روک لگانے کے لیے اتراکھنڈ میں ٹہری پولیس کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ آپریشن پرہار کے تحت دیر رات چھام پولیس نے 10 لیٹر غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ 64 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹہری گڑھوال کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی شراب کی فروخت اور اسمگلنگ پر مؤثر روک لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر جانچ مہم چلائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
اس کارروائی میں سب انسپکٹر شیو شنکر اونیال، کانسٹیبل مکیش چمولی، کانسٹیبل انوپ بھٹ اور کانسٹیبل امریش راوت شامل تھے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
راہل گاندھی کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، کانگریس رہنما بال بال بچے
سلطان پور، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے قافلے کی کئی گاڑیاں پیر کو اتر پردیش کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے وقت راہل گاندھی سلطان پور میں ہتک عزت کے ایک مقدمے کی سماعت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے میں راہل گاندھی محفوظ ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، قافلے میں شامل گاڑیوں کے اچانک بریک لگانے کے بعد پیچھے چل رہی کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کانگریس کے کچھ کارکنوں، پارٹی عہدیداروں اور حفاظتی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم، زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
راہل گاندھی کو سال 2018 کے ایک ہتک عزت کے مقدمے میں سلطان پور کی خصوصی ایم پی۔ایم ایل اے عدالت میں پیش ہونا تھا۔ یہ معاملہ بی جے پی کے اس وقت کے صدر امیت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے سے متعلق ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور صورت حال کا جائزہ لیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
ہندوستان1 week agoجی ٹی ٹی سی آئی اور شری دھرمک لیلا کمیٹی نے لال قلعے میں ‘عالمی یومِ خوراک’ منایا
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: رام بن میں چرس اور ہیروئن کے ساتھ تین افراد گرفتار
-
ہندوستان1 week agoسی جے پی بانی ابھیجیت دیپکے کو ملی ضمانت
-
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے انٹرنیٹ تک رسائی کو بچوں سمیت سب کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے سی- سم کو ایڈریس کرنے کے لیے ڈیٹا بیس بنانے…
-
ہندوستان6 days agoکھرگے اور پرینکا نے وجے دشمی پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں
-
دنیا6 days agoپوتن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
-
دنیا7 days agoیوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی وقفہ نہیں آیا: روبیو
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کی عدالت نے قتل کیس میں شوہر، ساس اور دیور کو عمر قید کی سزا سنائی
