جموں و کشمیر
پولیس کا تحریک المجاہدین جموں و کشمیر جنگجو تنظیم کا بھرتی ماڈیول تباہ کرنے کا دعویٰ
سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر میں تحریک المجاہدین جموں و کشمیر نامی جنگجو تنظیم کے جنگجو بھرتی اور فنڈنگ ماڈیول کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کی 21 اور47 آرآر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بلال احمد ڈار ساکن چیر کوٹ کپوارہ کو گرفتار کرکے ملی ٹینٹ فنڈنگ اور بھرتی کے ایک ماڈیول کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہا: ’پولیس اور فوج نے کپوارہ کے نٹنسو اور لولاب علاقوں میں مشترکہ طور پر آپریشن شروع کرکے اس کو گرفتار کیا‘۔ان کا بیان میں کہنا تھا: ’پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ نے انکشاف کیا کہ وہ شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر پانچ افراد کے ساتھ مل کر اصلاحی فلاحی ریلیف ٹرسٹ کے نامی ایک جعلی این جی او کے تحت (ملی ٹنٹ) فنڈنگ ریکٹ چلا رہے تھے، یہ ٹرسٹ غریب اور حاجت مند کنبوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا دعویٰ کرتا تھا‘۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ وہ (بلال احمد) مختلف دیہات میں اجتماعوں کا اہتمام کرکے ملی ٹنٹ فنڈنگ اور بھرتی سرگرمیاں انجام دیتا تھا اور این جی او کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو ملک مخالف سر گرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلال نے اپنے دیگر ساتھیوں کی شناخت واحد احمد بٹ ساکن کچلو لنگیٹ اور جاوید احمد نجار ساکن سنگھ پورہ بارہمولہ جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت مشتاق احمد نجار ساکن براتھ سوپور، بشیر احمد میر ساکن منڈجی سوپور اور زبیر احمد ڈار ساکن چیر کوٹ بطور کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زبیر احمد، بلال احمد کا قریبی رشتہ دار ہے اور وہ بھی اس ماڈیول کا ایک سرگرم کارکن تھا۔بیان میں کہا گیا: ’ماڈیول کو پاکستان نیشن ہینڈلرز چلا رہے تھے تاکہ شمالی کشمیر میں تحریک المجاہدین کے آپریشنز کی مدد کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول کا طریقہ کار یہ تھا کہ مختلف علاقوں میں جا کر وہاں این جی او کے نام پر اجتماع منعقد کرکے لوگوں سے صدقہ کے نام پر پیسہ وصول کرنا اور نوجوانوں کو بھرتی کے لئے منوانا تھا۔
بیان کے مطابق این جی او کے نام کے بینک کھاتوں میں سے پیسے کو تحریک المجاہدین کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔پولیس بیان میں کہا گیا: ’یہ گروپ 15 اگست اور مرکزی وزہر داخلہ کے دورہ بارہمولہ کے موقعے پر علاقے میں ملک مخالف پوسٹر چسپاں کرنے میں بھی ملوث ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ بلال احمد نے مرکزی جامع مسجد کپوارہ میں 14 اگست کو پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر پاکستانی پرچم لہرانے کو بھی تسلیم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گروپ دھماکہ خیز مواد بھی جمع کرتا تھا جس کو آئی ای ڈی بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا: ’بلال احمد اور اس کے ساتھی سرحد پار ڈاکٹر شاہ صاحب عرف منظور شاہ عرف جنرل عبداللہ جس کا اصلی نام غلام رسول شاہ ساکن ہائیہامہ کپوارہ ہے، طارق پیر جس کا اصلی نام محمد سلطان پیر ساکن سلکوٹ کپوارہ ہے، وہ بھی پاکستان نیشن ایک ہینڈلر ہے اور یوسف بلوچ عرف قریشی سے ہدایات حاصل کرتے تھے۔
پولیس بیان کے مطابق واحد احمد بٹ عرف توحید ملی ٹنٹ فنڈنگ اور بھرتی ماڈیول کا ماسٹر مائینڈ تھا اور گرفتار شدگان کی تحویل سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود، آئی ای ڈی بنانے کے لئے خام مواد اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بر شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں پانچ پستول، دس میگزین، 49 گولیاں، دو گرینیڈ اور ایک آئی ای ڈی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
