تازہ ترین
ہندوستان میں مسلمان سخت آزمائش کے دور سے گزر رہے ہیں،تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں: بدرالدین اجمل
ممبئی ،11دسمبر(یواین آئی) مشہور اور آسام سے آل انڈیایونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ( اے یوڈی ایف)کے صدر اور ایم پی بدرالدین اجمل نے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم ایف) کی تشکیل کے پندرہ سال مکمل ہونے پر جنوبی ممبئی کے اسلام جمخانہ میں تعلیم پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں مسلمان سخت آزمائش کے دور سے گزر رہے ہیں اور وطنکی حالت انتہائی تشویشناک ہےاورموجودہ حالات کو بیان کیا جائےتوانسان ہی نہیں بلکہ فرشتے میں جذباتی ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ فی الحال ملک میں اقلیتی فرقے کی حالت سب سے زیادہ خستہ ہے،اس پُر آشوب دور میں ہر قدم کو پُھونک کر اٹھانا پڑرہا ہے، بلکہ مسلمان سخت آزمائش کے دور سے گزر رہے ہیں۔ان کا جسم چھلنی چھلنی ہوچکاہے اور اس کا پتہ لگا نا مشکل ہے کہ کہاں کتنی گہری چوٹ لگی ہے۔
بدرالدین اجمل نے انتہائی جذباتی انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں پر آزمائش کا ایسا دور ہے کہ اس بارے میں پیشن گوئیاں حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے 1400 سال قبل ہی کردی تھی۔ملک جس سمت میں جارہا ہے ،اس کا سبھی کو علم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ ہم ترقی کے اس دور میں برادران وطن سے بہت پیچھے ہیں۔تعلیمی میدان میں پچھڑ جا نے کی وجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے اور وقت کافی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں اگر بہتر مستقبل کے بارے میں کچھ کرنا ہے تو بس علم کے زیور سے خود کو آراستہ کرنے کے لیے ہمیں جدوجہد کرناہوگااور اس رسی کو مضبوطی سے پکڑ لینا چاہئیے ۔
اجمل نے کہاکہ ہماری کچی بستیوں اور جھوپڑپٹیوں کی حالت بہت خراب ہے اور ہمارے نوجوان منشیات کے عادی ہوتے جارہے ہیں اور بے راہ راوی کے شکار ہوچکے ہیں اورحیرت انگیز طورسے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔مسلمان پہلے آسمان اور ستاروں کی باتیں کرتے تھے،لیکن آج برے دور سے گزر ہیں ،ہماری پسماندہ بستیوں میں تعلیم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔بہتر مستقبل کے لیے ہمیں ایک جامع وٹھوس منصوبہ سازی کرنا ہوگا ۔
ابتداء میں ایسوسی ایشن کے صدر عامر ادریسی نے پندرہ سال کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ شروعات میں ہی نامور اور اہم شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان پندرہ سال میں اے ایم پی نے بہتر پوزیشن حاصل کی ہے اور اس درمیان یہ احساس ہوا کہ ملک میں مسلمان تعلیم کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں اور جلد ہی بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔
شاہین گروپس آف انسٹی ٹیوٹس بیدر کرناٹک کے چیئرمین عبدالقدیر نے واضح طور سے کہاکہ مسلمانوں کو موجودہ حالات میں جامع وٹھوس منصوبے کو اختیار کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے ،غیرضروری اورخرافات سے بھری رسموں کو ختم کردیناہوگا،شادی بیاہ کے اخراجات کو کم کرنے سادگی سے ان کی ادائیگی کرنا چاہیئے جوکہ ان کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے سودمند ثابت ہوگی ۔
اس موقع پر جودھپور مولانا آزاد یونیورسٹی کے عتیق احمد نے بھی یونیورسٹی کی تعلیمی ،سماجی اور ثقافتی کاردگی کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کے پیش مشن ہے تو کسی بھی طرح کی رکاوٹ پیش نہیں آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے تعلیمی ادارے کی شروعات کی گئی تھی اور آج وہ تناور درخت بن گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ادارہ بلامذہب وملت سبھی کو ترجیح دیتا ہے اور اس میں تمام لوگوں کا تعاون حاصل رہا ہے ۔اس موقع پر مطلع کیا گیا کہ دہلی دربار کے روح رواں مرحوم جعفر بھائی نے مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے لیے کروڑوں روپے کا چندہ ممبئی شہر سے کروایا تھا ۔
اسلام۔جمخانہ کے صدر اورسابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے بی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں معاشرے کے دوسرے شعبوں پر بھی توجہ دینا چاہئیے،ائمہ۔مساجد،موذن حضرات اور خدام کی تنخواہوں کی۔طرف بھی توجہ دینا چاہئیے تاکہ وہ بیہ بہتر زندگی گزاریں۔
پروفیسر قاسم امام نے اپنے انداز میں مہمانوں اور حاضرین میں موجود اہم۔شخصیات کا تعارف پیش کیا جبکہ سعید خان نے نظامت کی اور وقفہ وقفہ سے ملک بھر سے آئے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور طلبہ وطالبات کا تعارف پیش کیا، حیدرآباد، دہلی ،بھوپال،کرناٹک ،تمل۔ناڈو، کیرالا، اترپردیش، راجستھان اور آسام کے بچے بھی شریک۔ہوئے۔
کھیل
قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر افراد نے ہفتہ کے روز قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی یومِ کھیل ہر سال 29 اگست کو میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہندوستانی ہاکی کے لیے ان کی خدمات نسلوں کے لیے آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر کی کھیل شخصیات نے اس موقع پر ایک صحت مند اور نظم و ضبط والی معاشرہ تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مزید تعاون اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کوچنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کی مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کئی سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا کہ قومی یومِ کھیل کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئی نسل کو لگن اور عزم کے ساتھ کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک اہم موقع ہے۔
دریں اثنا، اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور کھیلوں کی متعدد انجمنوں کی جانب سے کئی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
نئی تشکیل دی گئی جموں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
