تازہ ترین
لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری اراضی کو فروخت کرنے والے محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف سی بی آئی انکوائری ہونی چاہئے / رویندررینا
جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا نے بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی پرقبضہ کرکے اْس زمین کو محکمہ مال کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے غریبوں کو فروخت کیا ہے لہذا اْن آفیسران کے خلاف بھی اب کارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات ہونی چاہئے اورسبکدوش ہونے والے محکمہ مال کے اْن آفیسران کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے جنہوں نے اپنی کرسی کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری اراضی کے کاغذات بنائے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کو بتایاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اْن محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے جنہوں نے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری اراضی فروخت کی ہے۔اْن کے مطابق اس میں غریبوں کا کوئی قصور ہی نہیں کیونکہ محکمہ مال کے سابقہ آفیسران نے اپنی کرسی کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی کے کاغذات بنائے لہذا کارروائی محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں میں لینڈ مافیا نے ہزاروں کنال سرکاری اراضی کو محکمہ مال کے آفیسران کے ساتھ مل کر فروخت کیا اور یہاں تک جعلی کاغذات بھی بنا ڈالے۔موصوف صدر نے کہاکہ محکمہ مال کے آفیسران نے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر غریبوں کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپیہ کمائے۔رویندر رینا نے کہاکہ پچھلے ایک ہفتے سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ملنے آئے اور بتایا کہ محکمہ مال کے بعض آفیسران نے لینڈ مافیا سے ملی بھگت کرکے سرکاری اراضی کو فروخت کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ معاملہ ایل جی منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی نوٹس میں لایا ہے۔انہوں نے کہاکہ منوج سنہا نے یقین دلایا کہ ملوث محکمہ مال کے آفیسران جن میں پٹواری، نائب تحصیلدار، تحصیلدار اور گرداوار شامل ہیں کے خلاف کارروائی ہوگی۔بی جے پی صدر نے کہاکہ اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے جانچ ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ جس نے اراضی خریدی اْس کا تو کوئی قصور نہیں، جرم تو اْس نے کیا جس نے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری اراضی کو فروخت کر ڈالا۔اْن کے مطابق ایل جی منوج سنہا کو بتایا کہ جن لوگوں کے پاس پانچ سے دس مرلہ اراضی ہے اْن کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جانی چاہئے اور اْن کی کالنیوں کو ریگولرئز کیا جانا چاہئے۔رویندررینا نے کہاکہ ایل جی منو ج سنہا نے یقین دلایا کہ غریبوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر محکمہ مال کے جن آفیسران نے سرکاری اراضی کو فروخت کرکے بہتی ہوئی گنگا میں ہاتھ ڈبویا اْن کے خلاف بھی اور جو ریٹائرڈ ہوئے ہیں اْن کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔رویندر رینا نے بتایا کہ سرکار کو محکمہ مال کے آفیسران کی جائیداد کے بارے میں پتہ لگانا چاہئے اور جن آفیسران نے کالے دھن سے جائیداد بنائی اْنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجانا چاہئے۔یو این آئی
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
