تازہ ترین
سعودی عرب میں روزگارکے ہزاروں مواقع؛’خواب کی نوکری‘کے لیے چنداہم تجاویز
سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت مملکت بھر میں روزگار اور سرمایہ کاری دونوں کے بھرپور مواقع موجود ہے اور بالخصوص روزگار کے نت روز نئے نئے سیکڑوں اور ہزاروں مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
ان نئے منصوبوں سے مملکت اور دنیا کے دیگرحصوں میں رہنے والے بہت سے لوگوں کے لیے،سعودی عرب میں کامل خواب کی نوکری تلاش کرنے کا مقصد پورا ہوتانظرآتا ہے۔بالخصوص نیوم جیسے منصوبوں کی وجہ سے روزگار تلاش کرنے والوں کے لیے اچھی خبرہے۔اس جدید شہر میں بنیادی ڈھانچے کی وسعت اوروسیع پیمانے پرسرمایہ کاری کی وجہ سے مختلف شعبوں میں روزگارکے بہت سے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
مختلف پیشوں سے وابستہ افراد میں مقبول ویب گاہ لِنکڈاِن پر ایک فوری تلاش سے پتاچلتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم سعودی عرب میں بھرتی کنندگان کی جانب سے ملازمتوں کی پیش کشوں سے بھراپڑا ہے،بالخصوص وہ آجرنیوم سے متعلق منصوبوں کے لیے بھرتی کرتے ہیں۔ 500 ارب ڈالر کے اس میگا منصوبے میں کام کرنے کے خواہش مند افراد نیوم کے آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کے ذریعے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
اسی طرح حال ہی میں نیو مربع ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے الریاض میں ایک جدید شہر کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے جس سے براہ راست اور بالواسطہ تین لاکھ 34 ہزارملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ان تمام میگا منصوبوں کے متشکل ہونے کے ساتھ ہی سعودی عرب میں روزگارکے مواقع بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ سمندر میں بہت ساری مچھلیاں ہیں اورجو کچھ کرنا باقی ہے،وہ صرف یہ کہ مچھلی پکڑنا سیکھیں۔یہاں سعودی عرب میں اپنے خواب کی نوکری حاصل کرنے کے لیے رہ نما تجاویز کی ایک فہرست پیش کی جارہی ہے۔
اچھا کوائف نامہ تیارکریں
ہر کام کی تفصیل ایک جیسی نہیں ہے۔ڈیجیٹل دور میں ، زیادہ ترفلٹریشن کمپیوٹر الگورتھم کے ذریعے کی جاتی ہے، جو بنیادی طور پر مطلوبہ الفاظ کے لیے اسکرین کرتاہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ملازمت کی تفصیل کی بنیاد پرذاتی کوائف نامہ (سی وی) کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے میں مدد کرتا ہے۔
آپ کو اپنے سی وی میں ملازمت کی تفصیل سے متعلق مخصوص مہارتیں اور مطلوبہ الفاظ شامل کرنا چاہییں۔سی وی کو ہر وقت اپ ڈیٹ رکھیں،اور کسی بھی نوکری کے لیے درخواست دینے سے پہلے ملازمت کی تفصیل کے مطابق شعوری طور پراس میں ترمیم کریں۔
فہرستیں بنائیں
سعودی عرب میں خواب کی نوکری حاصل کرنے کے لیے سب سے مؤثر چیزوں میں سے ایک منظم رہنا ہے۔فہرستیں بنانا ایسا کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔ آپ کو دلچسپی کے کرداروں اور کمپنیوں کی فہرست ، محفوظ شدہ ملازمتوں اور متعلقہ ڈیڈ لائنز کی فہرست اورلنکڈ ان کنکشنز کی ایک فہرست رکھنے سے فائدہ ہوگا جو درخواستوں کے ساتھ مدد کرسکتے ہیں۔
لِنکڈاِن کامؤثراستعمال
لنکڈاِن متعلقہ صنعت کے رہ نماؤں کی طرف سے توجہ حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔اس کے ذریعے مستقبل کے ممکنہ آجروں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔لنکڈ ان کوائف نامے اور شخصیت نامے (پروفائلز)کو اپ ڈیٹ رکھنے کا بہت فائدہ ہے، اور کام سے متعلق کسی بھی کامیابی، تفصیل ،کہانی، یا اپ ڈیٹس کے بارے میں فعال طور پرپوسٹ کرنا بہترہے۔ لنکڈ ان کو متعلقہ صنعت میں پیشہ ورافراد کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اوربات چیت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہائی اسکول اور یونیورسٹی کے سابق طلبہ،پروفیسرز اورآپ کی دلچسپی کے شعبے اورصنعت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے ساتھ لنکڈ ان اور دیگر پر سب کے ساتھ رابطہ کریں۔لنکڈ ان کے اعداد و شمار کے مطابق، 70 فی صد افراد کو ایک ایسی کمپنی میں بھرتی کیا گیا تھا جہاں ان کا باہمی رابطہ تھا،اور جن درخواست دہندگان کی کمپنی میں کام کرنے والے کسی ملازم نے سفارش کی تھی ،ان کے ملازمت حاصل کرنے کے امکانات آٹھ گنا زیادہ تھے۔
تیراکی جاری رکھیں
اس آخری نکتہ کوآسان سے کہیں زیادہ آسان سمجھی جانے والی فہرست میں سب سے اوپر رکھیں، لیکن ملازمت کےشوقین کسی بھی شخص کے لیے اس کو اولین ترجیح دینا اور ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔بس یوں جانیے کہ یہ سب سے اہم تجاویزمیں سے ایک ہے۔
خوابوں کی نوکری کی تلاش انکار اور مایوسیوں کے اپنے منصفانہ حصے کے ساتھ آتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امید کوزندہ رکھنا اور صرف تیراکی جاری رکھنا ضروری ہے۔ہمت نہ ہاریں۔جو خواب کی نوکری آپ چاہتے ہیں،اس کی تلاش اوراس تک پہنچنے کی جدوجہد جاری رکھیں۔
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان6 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا6 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
