جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا:پوتر گھپا تک راستوں کی نگرانی کے لئے کواڈ کوپٹر، نائٹ وژن آلات کا استعمال:فوج
سری نگر، فوج کا کہنا ہے کہ امسال شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اور ہموار انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات عمل میں گئے ہیں اور کواڈ کوپٹرس کے علاوہ نائٹ وژن آلات کو استعمال میں لایا گیا ہے تاکہ یاترا کے دونوں راستوں پر دن رات کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو پورے راستے اور اندرونی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اور فوج یاترا کے احسن انعقاد کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
فوج کی آر آر کے 1سیکٹر کمانڈر امن دیپ سنگھ مالہی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو پہلگام بیس کیمپ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ہم سب سے پہلے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں امسال پر امن اور ہموار یاترا کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے پوتر گھپا تک جانے کے راستوں پر دن رات نگرانی کے لئے کواڈ کوپٹر اور نائٹ وژن آلات کا استعمال کیا گیا ہے، فوج کے علاوہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو اونچی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے، اندرونی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی ٹکڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘فوجی جوانوں کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ یاترا کے دوران مقامی لوگوں کی کم سے کم تکلیف کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کام کاج متاثر نہ ہوسکے’۔
سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ‘مائونٹین اینڈ اولانچ ریسکیو ٹیموں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال فوری اور موثر رسپانس ٹیمیں کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں تیز انخلا کو یقینی بنائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ امسال این ڈی ایم اے، این ڈی آر ایم اور ایس آر ڈی آر ایم کی ٹیموں نے مشترکہ مشقیں کیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بر وقت کارروائیوں کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس دوران فوج کی آر آر کے 3 سیکٹر کمانڈر اتل راجپوت نے کہا کہ پر امن یاترا کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی گرڈ کو لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوتر گھپا کی طرف جانے والے راستوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے آلات، نائٹ وژن آلات، انٹی ڈرون ٹیمیوں اور بم سکاڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یاتریوں کے انخلا کے لئے ایمرجنسی ہیلی پیڈس کو تیار رکھا گیا ہے۔
فوجی افسر نے کہا کہ سال گذشتہ کی قدرتی آفت کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال اس سلسلے میں موثر اقدام کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ہم مقامی لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جو یاترا کے کلیدی متعلقین ہیں یہ یاترا کشمیریت کا مظاہرہ کرنے کا ایک اور موقع ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ فوج آخری یاتری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 62 دنوں پر محیط شری امر ناتھ جی یاترا کا ہفتے کی صبح آغاز ہوا اور یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
جموں و کشمیر1 week agoای او ڈبلیو کشمیر نے فرضی ملازمت فراڈ کیس میں عادی مجرم کے خلاف فردِ جرم عائد کردی
