ہندوستان
ہماچل میں موسلادھار بارش کی وجہ سے تیس افراد منالی میں پھنسے
شملہ، ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے آلو گراؤنڈ منالی میں 30 لوگ پھنس گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ کسان بھون میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
یہ اطلاع کلّو ضلع کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے پیر کو کلو میں دی۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح ان لوگوں کو ہوائی جہاز سے بحفاظت نکالا جائے گا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مختلف مقامات سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے بیاس ندی میں چار افراد کے بہہ جانے کی اطلاع ہے۔
،سٹر گرگ نے کہا کہ کسول میں شدید بارش کی وجہ سے پھنسے ہوئے 25 لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ انہوں نے سیاحوں اور مقامی لوگوں سے آفت کے وقت صبر سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ اگر سیلاب کا امکان ہو تو محفوظ مقام پر چلے جائیں۔ عام لوگوں اور سیاحوں کو چاہئے کہ وہ ندی نالوں اور پانی کی ممکنہ تیز دھاروں والی جگہوں سے دور رہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کا شکار پہاڑی کی طرف یا ندی سے متصل سڑک پر گاڑی پارک نہ کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ صرف ہنگامی حالات میں سفر کریں۔ شدید بارش کے ریڈ الرٹ پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ آفت کے وقت کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی نمبر 1077 پر ضرور کال کریں اور ضلع کے تمام مکین آفات کے وقت انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
یو این آئی۔ م ع۔1905
ہندوستان
آپریشن پرہار: پولیس کارروائی میں 10 لیٹر غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ 64 سالہ ملزم گرفتار
ٹہری، تہواروں کے موسم میں غیر قانونی شراب کے کاروبار پر روک لگانے کے لیے اتراکھنڈ میں ٹہری پولیس کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ آپریشن پرہار کے تحت دیر رات چھام پولیس نے 10 لیٹر غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ 64 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹہری گڑھوال کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی شراب کی فروخت اور اسمگلنگ پر مؤثر روک لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر جانچ مہم چلائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
اس کارروائی میں سب انسپکٹر شیو شنکر اونیال، کانسٹیبل مکیش چمولی، کانسٹیبل انوپ بھٹ اور کانسٹیبل امریش راوت شامل تھے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
راہل گاندھی کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، کانگریس رہنما بال بال بچے
سلطان پور، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے قافلے کی کئی گاڑیاں پیر کو اتر پردیش کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے وقت راہل گاندھی سلطان پور میں ہتک عزت کے ایک مقدمے کی سماعت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے میں راہل گاندھی محفوظ ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، قافلے میں شامل گاڑیوں کے اچانک بریک لگانے کے بعد پیچھے چل رہی کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کانگریس کے کچھ کارکنوں، پارٹی عہدیداروں اور حفاظتی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم، زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
راہل گاندھی کو سال 2018 کے ایک ہتک عزت کے مقدمے میں سلطان پور کی خصوصی ایم پی۔ایم ایل اے عدالت میں پیش ہونا تھا۔ یہ معاملہ بی جے پی کے اس وقت کے صدر امیت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے سے متعلق ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور صورت حال کا جائزہ لیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے مہارشی والمیکی جینتی پر عوام کو مبارک باد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے میں قابل احترام رشی کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال تعلیمات نسل در نسل انسانیت کے لیے مشعل راہ بنی رہیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، ”مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر سبھی کو دلی مبارک باد۔ ان کے نیک خیالات ہندوستانی ثقافت اور ورثے کی بنیاد رہے ہیں اور ہر دور میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انسانیت کے لیے ان کے بیش قیمتی پیغامات ہمیشہ ملک کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔”
مہارشی والمیکی کو آدی کوی یعنی اولین شاعر کے طور پر عقیدت و احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔ روایتی طور پر انہیں رامائن کا مصنف مانا جاتا ہے، جو ہندوستانی ادب اور روحانی روایت کی اہم ترین رزمیہ تصانیف میں سے ایک ہے۔ اس رزمیہ میں بھگوان رام کی زندگی بیان کی گئی ہے اور سچائی، راست بازی، فرض، ہمدردی اور عقیدت جیسی لازوال اقدار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
والمیکی جینتی، ادب، فلسفے اور روحانی فکر میں اس رشی کے تعاون کے احترام میں منائی جاتی ہے۔ ان کی وراثت رامائن کی تصنیف تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس رزمیہ میں پیش کی گئی اقدار آج بھی ہندوستان کی ثقافتی روایات، مذہبی رسومات اور سماجی زندگی کو متاثر کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم مودی کے پیغام میں والمیکی کی تعلیمات کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تعلیمات نہ صرف ہندوستان کی ثقافتی شناخت بلکہ پوری انسانیت کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہیں۔ وزیر اعظم کے خراج عقیدت نے اس بات کو نمایاں کیا کہ اس رشی کی ادبی اور فلسفیانہ وراثت آج بھی نسل در نسل لوگوں کو تحریک دے رہی ہے۔
یو این آئی، ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
ہندوستان1 week agoجی ٹی ٹی سی آئی اور شری دھرمک لیلا کمیٹی نے لال قلعے میں ‘عالمی یومِ خوراک’ منایا
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: رام بن میں چرس اور ہیروئن کے ساتھ تین افراد گرفتار
-
ہندوستان1 week agoسی جے پی بانی ابھیجیت دیپکے کو ملی ضمانت
-
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے انٹرنیٹ تک رسائی کو بچوں سمیت سب کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے سی- سم کو ایڈریس کرنے کے لیے ڈیٹا بیس بنانے…
-
ہندوستان6 days agoکھرگے اور پرینکا نے وجے دشمی پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں
-
دنیا6 days agoپوتن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
-
دنیا7 days agoیوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی وقفہ نہیں آیا: روبیو
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کی عدالت نے قتل کیس میں شوہر، ساس اور دیور کو عمر قید کی سزا سنائی
