جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں قائم امن سے پاکستان کو پریشانی لاحق ہوئی ہے: لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی
جموں، فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہاکہ جموں و کشمیر میں قائم امن سے ہمسایہ ملک کو پریشانی لاحق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امسال اب تک 46 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جن میں سے 37 غیر ملکی تھے۔
ٓان باتوں کا اظہار فوجی کمانڈر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام سے ہمسایہ ملک کو پریشانی لاحق ہوئی ہے اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ یہاں کے حالات کو درہم برہم کیا جاسکے تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے مزید کہاکہ پچھلے نو ماہ کے دوران جموں وکشمیر میں 46دہشت گرد مارے گئے جن میں سے نو مقامی اور 37غیر ملکی تھے۔
آرمی کمانڈر نے تین روزہ نارتھ ٹیک سمپوزیم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب امسال 37غیر ملکی دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کمان نہ صرف لائن آف کنٹرول (ایل او سی) بلکہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی بھی حفاظت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، “اپ گریڈ ٹیکنالوجی کی شمولیت سے ہندوستانی فوج کو فائدہ ہوگا۔ ‘
فوجی کمانڈر نے کہاکہ جہاں تک ایل او سی کے حالات کا تعلق ہے تو شمالی کمان ہمیشہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج چوبیس گھنٹے مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دشمن ملک کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر تعینات افواج چوبیس گھنٹے متحرک ہے اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ناردرن کمانڈر نے کہاکہ جب بھی یہاں پر امن و امان قائم ہوتا ہے تو پاکستان کی جانب سے رخنہ ڈالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان خط چناب میں ملی ٹینسی کو پھر سے زندہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاہم انہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جب آرمی کمانڈر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی دہشت گردوں کو بھارتی علاقے میں دھکیلنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے دہشت گردی کو مسترد کیا ہے لہذا پاکستان کی جانب سے غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی منصو بہ بندی ہو رہی ہیں۔
دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شمالی کمان کے کمانڈر نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سرگرم سبھی دہشت گرد تنظیموں کے کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا جس سے ہمسایہ ملک ذہنی کوفت کا شکارہو گیا ہے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ۔ شا پ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
