جموں و کشمیر
سری نگر کے مصروف ترین گونی کھن مارکیٹ کو سر نو سجایا سنوا را جا رہا ہے:حکام
سری نگر، سری نگر کے مصروف ترین اور سب سے زیادہ بھیڑ باڑ والے مارکیٹ گونی کھن بازار کی سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سر نو تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔
سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او) اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ گونی کھن مارکیٹ کی سر نو تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قریب ہی واقع ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور وادی کی مصروف ترین جنکشنوں میں سے جہانگیر چوک جنکشن کو بھی دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘گونی کھن بازار سری نگر کے سب سے زیادہ بھیڑ باڑ والے بازاروں میں سے ایک ہے اس مارکیٹ کی سر نو تعمیر کا کام سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شروع ہوا ہے’۔ ان کا پوسٹ میں کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ امیرا کدل برج کے ساتھ راہگیروں کے لئے نئے پل کی تعمیر کا کام بھی شروع ہوا ہے۔
موصوف سی ای او نے کہا کہ اس کے علاوہ ہری سنگھ ہائی سٹریٹ سر نو تعمیر پروجیکٹ اور جہانگیر چوک جنکشن امپرومنٹ پروجیکٹ کا کام بھی شروع ہوا ہے۔
انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ جہانگیر چوک مصروف ترین اور حساس ترین جنکشنوں میں سے ایک ہے۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘اس جنکشن کے گرد وپیش ٹریفک کی نقل و حمل اور اس کے ساتھ جڑنے والے ملحقہ علاقوں کے راہگیروں کی نقل و حمل کو منظم کرنے کے لئے سمارٹ سٹی پرجیکٹ کے تحت اس کو دوبارہ ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور اس کو بہتر بنایا جا رہا ہے’۔
گونی کھن مارکیٹ سری نگر کا وہ بازار ہے جہاں وادی کے گوشہ و کنار کے لوگ آکر خریداری کرتے ہیں۔تہواروں اور شادی بیاہ کے سیزن میں اس مارکیٹ میں غیر معمولی بھیڑ دیکھی جاتی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس باراز کو گرچہ پہلے کل مقابلے میں وسعت دی گئی ہے تاہم واش روموں اور پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے جس سے دکانداروں اور خریداروں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 294 مربع کلو میٹروں پر پھیلے سری نگر شہر کو ہاوئسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے شروع کئے گئے سمارٹ سٹی مشن کے لئے منتخب شدہ شہروں میں سے ایک شہر ہے۔
سری نگر میں ماہ مئی کے اواخر میں منعقدہ جی ٹونٹی ورکنگ ٹورزم گروپ کے اجلاس سے قبل کئی پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سال 1952 میں قائم شدہ مشہور پولو ویو مارکیٹ کی سر نو تعمیر و تجدید کی گئی۔
سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کو سر نو تعمیر کیا گیا اور اس کے علاوہ جہلم ریور فرنٹ اور مولانا آزاد روڈ کو بھی مکمل کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت سری نگر میں سمارٹ الیکٹرک بسوں کو بھی متعارف کیا گیا۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
