کھیل
بین ڈکٹ کی سنچری، انگلینڈ نے دو وکٹوں پر 207 رن بنائے
راجکوٹ، بین ڈکٹ کی دھماکہ خیز سنچری کی مدد سے انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 207 رن بنا لیے ہیںزز
ہندستان کے 445 رن کے جواب میں انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی جیک کرولی اور بین ڈکٹ نے پہلی وکٹ کے لیے 89 رن جوڑے۔ اشون نے انگلینڈ کو پہلا جھٹکا جیک کراؤلی کو 15 رن پر آر پاٹیدار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 500 وکٹیں مکمل کر لیں۔ اس کے بعد سراج نے 30ویں اوور میں اولی پوپ کو 39 رن پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ آج کے کھیل کے اختتام تک بین ڈکٹ 118 گیندوں پر 21 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 133 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور جو روٹ نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہندستان کی جانب سے آر اشون اور سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی سنچریوں اور سرفراز خان کی نصف سنچری کی مدد سے ہندستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 445 رن کا بڑا اسکور بنایا ہے۔
آج یہاں ہندوستانی ٹیم نے کل کے اسکور پانچ وکٹ پر 326 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دوسرے دن لنچ تک ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 388 رنز بنائے تھے۔ ہندستان کی چھٹی وکٹ کلدیپ یادو (چار) کی صورت میں گری۔ انہیں جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔ جو روٹ نے رویندر جڈیجہ کو کیچ آؤٹ کروا کر پویلین بھیجا۔ جڈیجہ 225 گیندوں میں 112 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اشون-جریل نے آٹھویں وکٹ کے لیے 133 گیندوں میں 57 رن جوڑے۔ روی چندرن اشون 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور دھرو جریل 46 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ووڈ نے جسپریت بمراہ کو 26 رن پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ محمد سراج تین رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندستانی ٹیم 130.5 اووروں میں 445 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ریحان احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جو روٹ، ٹام ہارٹلے اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور چوتھے اوور میں ہی اوپنر یشسوی جیسوال 10 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ مارک ووڈ کے ہاتھوں جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے شبھمن گل کو بھی ووڈ کے چھٹے اوور میں فاکس کو کیچ کروا کر ہندستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ گل اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ رجت پاٹیدار بھی نویں اوور میں پانچ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد کپتان روہت شرما اور رویندر جڈیجہ نے ہندستانی اننگز کو سنبھالا اور دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 204 رن جوڑے۔ روہت شرما نے 196 گیندوں میں 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 131 رن بنائے۔ روہت شرما کو مارک ووڈ نے اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ رویندر جڈیجہ نے 199 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سرفراز خان نے ریکارڈ 48 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ سرفراز 82ویں اوور میں بدقسمتی سے 62 رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1804
کھیل
قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر افراد نے ہفتہ کے روز قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی یومِ کھیل ہر سال 29 اگست کو میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہندوستانی ہاکی کے لیے ان کی خدمات نسلوں کے لیے آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر کی کھیل شخصیات نے اس موقع پر ایک صحت مند اور نظم و ضبط والی معاشرہ تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مزید تعاون اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کوچنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کی مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کئی سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا کہ قومی یومِ کھیل کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئی نسل کو لگن اور عزم کے ساتھ کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک اہم موقع ہے۔
دریں اثنا، اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور کھیلوں کی متعدد انجمنوں کی جانب سے کئی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
نئی تشکیل دی گئی جموں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
میسی کی شکست کے باوجود اسکالونی کو ٹیم پر فخر
نیویارک، ارجنٹینا کے مینیجر لیونل اسکالونی نے اعتراف کیا کہ اسپین ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، لیکن ہار کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
دفاعی چیمپئن نے اپنے پچھلے چاروں ناک آؤٹ میچوں میں سے ہر ایک کو جیتنے کے لیے آخری لمحات میں گول کیے تھے، لیکن نیو جرسی اسٹیڈیم میں ایک اور ڈرامائی کھیل سے بچنے میں ناکام رہے۔
میچ کے بعد اسکالونی نے کہا، “مجھے دکھ ہو رہا ہے۔ کوئی اس بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہے کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے، لیکن یہ اس کے لائق نہیں ہے۔ میں بس ان کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ایک بار پھر ہمیں فائنل میں لے گئے۔ وہ (اسپین) بہتر تھے، یہ سچ ہے، لیکن میرے کھلاڑیوں نے جو کچھ حاصل کیا، اس کی زبردست یادیں میرے پاس رہیں گی۔ ہم جیت میں عظیم ہیں اور ہار میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آج رات، ہم دکھاتے ہیں کہ ہم ہارنا جانتے ہیں۔
ہم ہار گئے اور ہم نے اسے قبول کر لیا۔”
یواین آئی۔الف الف
کھیل
طویل علالت کے بعد شہپور زادران انتقال کر گئے
نئی دہلی، افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زادران 39ویں سالگرہ سے ایک روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں نایاب بیماری ہیموفیگوسائٹک لمفوہسٹیوسائٹوسس (ایچ ایل ایچ) کے باعث زیر علاج تھے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی غمئی زادران نے کی، جو جنوری میں علاج کے لیے دہلی منتقل کیے جانے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھے۔ شہپور زادران ایچ ایل ایچ کی شدید نوعیت میں مبتلا تھے، جو ایک نایاب بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
2000 اور 2010 کی دہائی میں افغانستان کرکٹ کے عروج کے دوران شہپور زادران نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ چھ فٹ دو انچ قد کے شہپور زادران اپنے طویل رن اپ اور لہراتے بالوں کے ساتھ گیندبازی کے لیے مشہور تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں کرکٹ کی بنیاد مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ایک روزہ اور 36 ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 80 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔
2015 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2010 سے 2016 کے درمیان چار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے، جن میں نو میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں۔
شہپور زادران کی علالت کے دوران راشد خان، سابق کپتان اصغر افغان اور دیگر کئی نمایاں کرکٹرز مسلسل ان کے رابطے میں رہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہپور زادران نے اپنے پورے کریئر میں عزت، حوصلے اور فخر کے ساتھ افغانستان کرکٹ کی خدمت کی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بورڈ نے کہا کہ وہ نوجوان افغان کرکٹرز اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک تحریک تھے، جبکہ ان کی جرات، عزم اور کھیل سے محبت نے نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔
بیان میں شہپور زادران کے اہل خانہ، دوستوں، سابق ساتھیوں اور افغانستان کرکٹ برادری سے بھی گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
شہپور زادران افغانستان کے صوبہ لوگر میں پیدا ہوئے، تاہم جنگ کے باعث ان کا خاندان پشاور منتقل ہوگیا، جہاں انہوں نے نیاز اسٹیڈیم اور جمخانہ میں کرکٹ سیکھی۔ ابتدا میں وہ پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے اور شعیب اختر ان کے آئیڈیل تھے، لیکن بعد میں سابق کرکٹر اقبال سکندر کی ترغیب پر افغانستان واپس آ گئے۔
انہوں نے اگست 2009 میں نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ میچ سے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ون ڈے کریئر کی بہترین بولنگ رہی۔ فروری 2010 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا، جبکہ اس فارمیٹ میں ان کی بہترین بولنگ 2018 میں دہرادون میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 رنز دے کر 3 وکٹیں تھی۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
جموں و کشمیر1 week agoای او ڈبلیو کشمیر نے فرضی ملازمت فراڈ کیس میں عادی مجرم کے خلاف فردِ جرم عائد کردی
