جموں و کشمیر
دفعہ 370 جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ تھی: نریندر مودی
جموں، وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر کے تمام خطوں اور شعبوں میں متوازی ترقی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جموں وکشمیر جو اب ایک مرکزی زیر انتظام والا علاقہ ہے، کی تعمیر وترقی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ تھا وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے جموں وکشمیر کے لئے 32 ہزار کروڑ روپیوں اور ملک کے دیگر حصوں کے لئے ساڑھے 13 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار حکومت لوگوں کے دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا: ‘یہ مودی کی گارنٹی ہے اور یہ آگے بھی جاری رے گی’۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 جموں وکشمیر میں جامع ترقی لانے کے لئے ایک بہت بڑی رکاوٹ تھا جس کو بی جے پی حکومت نے منسوخ کیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا: ‘مجھے آپ لوگوں پر پورا اعتماد ہے ہم وکست جموں و کشمیر کی تعمیر کریں گے، میں آنے والے برسوں میں آپ کے 70 برسوں کے خوابوں کو پورا کروں گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘پہلے صرف دھماکوں، اغوا کاری اور علاحدگی پسندی کی مایوس کن خبریں ہی جموں وکشمیر سے آتی تھیں لیکن آج جموں وکشمیر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے’۔وزیر اعظم نے کہا: ‘تعلیم اور ترقی نے اب ان کی جگہ لے لی ہے اب جموں وکشمیر کے بچوں کو پیشہ ورانہ کورسز کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جموں وکشمیر اب خود ایک تعلیمی مرکز بن گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ہڑتالوں اور بند کالوں سے دور جموں وکشمیر کے نوجوان اب اپنا مستقبل خود رقم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘وہ حکومت جس کی ترجیح صرف ایک خاندان کی فلاح و بہبودی ہو وہ عام لوگوں کی فلاح و بہبودی کے بارے میں سوچ نہیں سکتی ہے میں خوش ہوں کہ جموں وکشمیر خاندانی راج سے آزاد ہو رہا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہاں 70 برسوں تک حکومت کی انہوں کبھی غریبوں اور نوجوانوں کی پرواہ نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ بھارت کا مطلب ترقی یافتہ جموں وکشمیر ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عام لوگوں کو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد پہلی بار آئین میں درج سماجی انصاف کی یقین دہانی ملی ہے۔انہوں نے کہا: ‘آج پوری دنیا میں ترقی پذیر جموں وکشمیر کے متعلق کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے’۔ان پرجیکٹوں جن کا انہوں نے افتتاح کیا یا سنگ بنیاد رکھا، کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ‘آج کا دن جموں وکشمیر کے لئے ایک شاندار دن ہے اور جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا یا جن کی سنگ بنیاد رکھی گئی ان سے جموں وکشمیر کی ہمہ گیر ترقی یقینی بن جائے گی’۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گذشہ ایک دہائی کے دوران ریکارڈ تعداد میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو قائم کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف جموں وکشمیر میں ہی 50 نئے کالج قائم کئے گئے۔
وزیر اعظم نے کہا: ‘دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد میں نے لوگوں سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 370 سیٹیں اور این ڈی او کو 4 سو سے زیادہ سیٹیں دینے کو کہا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘آج کی ریلی میں جموں کے لوگوں کا زبردست رد عمل ملک کے ہر شہری کے حوصلے کو بلند کرنے والا ہے اور مجھے بتایا گیا کہ لوگ میری تقریر کو 280 بلاس میں بڑی اسکرین پر بھی دیکھ اور سن رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘خیلجی ممالک کے حالیہ دورے کے دوران مجھے بتایا گیا کہ جموں وکشمیر کی مہمان نوازی اور یہاں کا مسحور کن ماحول بہت ہی اچھا ہے یہ ملک اور سری نگر میں منعقدہ جی ٹونٹی کے بعد ہوا ہے’۔نریندر مودی نے کہا کہ سال گذشتہ 2 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی جس سے یہاں روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ درج ہوا۔
انہوں نے کہا: ‘میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ لوگ سویرز لینڈ کو بھول جائیں گے اور جموں وکشمیر کو ترجیح دیں گے کیونکہ یہاں انفراسٹرکچر کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 11 برسوں میں بھارت دنیا کا پانچواں بڑا اقتصادی طاقت بن گیا ہے اور آنے والے پانچ برسوں کے دوران ہمارا ملک دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سماج کے کمزور طبقوں کو اپنے حقوق مل رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ جموں وکشمیر ہے اور اس دورے کو آنے والے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
