جموں و کشمیر
ایس آئی اے نے سرجان برکاتی، ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا
سری نگر، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعے کے روز سرجان احمد وگے عرف سرجان برکاتی ، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانو نی سرگرمیوں اور ملی ٹینٹوں کی مالی معاونت کیس کے سلسلے میں چارج شیٹ دائر کیاہے۔
چارج شیٹ میں نامزد دیگر ملزمان میں عبدالحمید لون عرف حامد ماور جوکہ سرگرم دہشت گرد ہے اور اس وقت پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہے ۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تین مارچ 2023کو یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت سرجا ن احمد وگے عرف سرجان برکاتی ولد عبدالرزاق وگے ساکن ربن زینہ پورہ شوپیاں کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ سرجان برکاتی ملی ٹینسی اور علیحدگی پسند گڑھ جوڑ کا حامی رہا ہے ، اور اس نے دیگر کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچائی جس میں اس کے رشتہ دار اور خاندان کے دیگر افراد سہولیات، مدد ، اکسانے ، مشورے اور وکالت کے لئے پیش پیش رہے۔
ان کے مطابق سرجان برکاتی اپنی اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے ملی ٹینسی اور علیحدگی پسند انہ نظریات اور سرگرمیوں کو فروغ دیتا رہا اور یہ کہ اس کے آڈیوزاور ویڈیوز اشتعال انگیز تقرریوں کے ذریعے نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دیتے تھے۔
موصوف ترجمان کے مطابق مجرمانہ سازش کے تحت سرجان برکاتی نے مختلف مشکوک ذرائع سے نقدرقم اور بینکنگ چینلز کے ذریعے اپنے بینک کھاتوں میں رقوم حاصل ، اکٹھی اور جمع کیں تاکہ ان پیسوں کو دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جاسکے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ سرجان برکاتی نے غیر منقولہ جائیدادیں خریدی ہیں تاکہ ان کو دہشت گردی کے فروغ کے لئے استعمال میں لایا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم سرجان برکاتی ، اس کی اہلیہ اور پاکستان میں مقیم ہینڈلر کا جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کوبڑھاوا دینے اور مالی اعانت فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔
مجرمانہ سازش کے تحت تینوں ملزمان نے 1.74کروڑ روپیہ کے ملی ٹینسی فنڈز اکھٹے کئے جو مختلف شیل اکاونٹس کے ذریعے استعمال میں لائے گئے جن کامقصد علیحدگی پسند ی ، تخریبی ، دہشت گردانہ نظریہ کے پرچار اور جموں وکشمیر مٰن غیر قانونی سرگرمیوں کو فعال کرنے کے لئے استعمال میں لایا جانا مقصود تھا۔
ان کے مطابق تینوں ملزمان خفیہ مواصلاتی اپیلی کیشنز اور انکر پٹڈ مسیجز اپیلی کیشنز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔
ایس آئی اے بیان کے مطابق سرجان برکاتی اور اس کی زوجہ کو عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے جبکہ ہینڈلرپاکستان میں مقیم ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لازمی حکومتی منظوری حاصل کرنے کے بعد مقررہ مدت کے اندر اندر تینوں کے خلاف یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تھت چارج شیٹ پیش کیا گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “دوسرے مشتبہ افراد اور چارج شیٹ والے ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری رکھی جائے گی۔”
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
