ہندوستان
ہمارا مقصد اقلیتوں کے مسائل کو حکومت تک پہنچانا اور انہیں حل کرنا ہے:این سی پی
نئی دہلی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی جنرل سکریٹری اور اقلیتی محکمہ کے قومی صدر سید جلال الدین نے یہاں قومی دارالحکومت دہلی میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سید جلال الدین نے کہا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ این سی پی کا نظریہ آج بھی وہی ہے، جو پہلے تھا۔ یہ درست ہے کہ ہم مہاراشٹر میں بی جے پی کے ساتھ حکومت چلارہے ہیں اور ہمارے لیڈر شری اجیت پوار جی اس وقت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں ۔ہم تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ ہم آئین میں موجود سیکولرازم کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، لیکن ہم اس نام نہاد سیاسی سیکولرازم پر یقین نہیں رکھتے، جس کی قیادت کانگریس پارٹی کر رہی ہے۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں انھوں نے الزام لگایا کہ جو لوگ سیکولر ہونے کی بات کرتے ہیں، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ جب آسام کے نیلی فسادات میں 10 ہزار مسلمان مارے گئے تو مرکز سے لے کر ریاست تک کس کی حکومت تھی؟ کانگریس کی تھی، 550 فسادیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی، لیکن کانگریس نے سب کو بری کر دیا، ایک کو بھی سزا نہیں ملی، تو یہ کیسا سیکولرازم ہے؟ جب 1984 میں فسادات ہوئے اور سکھ مارے گئے تو کانگریس نے یو پی اے کے دور میں نہ صرف سکھوں سے معافی مانگی بلکہ سردار ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ملک کا وزیر اعظم بنایا اور انہوں نے معافی بھی مانگی۔ تمام متاثرین کو معاوضہ دیا گیا اور قصوروار کانگریس لیڈروں کے خلاف مقدمہ بھی چلایا گیا۔ کیا کانگریس نے آج تک نیلی فسادات پر معافی مانگی ؟ کیا کسی کے خلاف مقدمہ چلایا گیا ؟
انہوں نے کہا کہ اگر ہم سماج وادی پارٹی کی بات کرتے ہیں، جس کے لیے مسلمان آنکھیں بند کرکے ووٹ دیتے ہیں تو مظفر نگر میں کیا ہوا جب سماج وادی پارٹی برسراقتدار میں تھی؟ آج بھی بہت سے بے گھر مسلمان کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
یوپی میں سینکڑوں فسادات ہوئے اور کارروائی صرف مسلمانوں کے خلاف ہوئی۔ یہ کیسا سیکولرزم ہے؟
انہوں نے کہا کہ متعدد ایسی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں کانگریس نے مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر کر دی ہے؟ سید جلال الدین نے کہا کہ ہاں ہماری پارٹی ابھی چھوٹی ہے لیکن ہم اقلیتوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ہمارے لیڈر اجیت پوار نے مہاراشٹر میں مولانا آزاد فائنانس کارپوریشن کا بجٹ 100 کروڑ روپے سے بڑھا کر 500 کروڑ روپے کر دیا ہے۔ ہماری اردو اکیڈمی فعال اردو اکیڈمی ہے۔ ہم اقلیتوں کے مسائل اور مفادات پر کھل کر بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت 1857 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال جیسی ہی صورتحال کا سامنا ہے، لہٰذا ہمیں تصادم اور تشدد کی بجائے جو بھی حکومت ہے، اس کے ساتھ مل کر تعلیم و تجارت اورتحفظکو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے اور بات چیت پر زور دینا چاہیے۔
س موقع پر شاہی جامع مسجد کے سید طارق بخاری، ایم آئی ایم دہلی کے سابق صدر کلیم الحفیظ، آل انڈیا امام کونسل کے قومی صدر مولانا ساجد راشدی، انجمن درگاہ شاہ مرداں کے جنرل سکریٹری بہادر عباس، رکن جامی رضوی، راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالمجید نظامی، منصف ٹی وی کے ایڈیٹر خورشید ربانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔سیاسی تقدیر کے ایڈیٹر مستقیم خان، اسکائی ایڈورٹائزنگ کے مینجنگ ڈائرکٹرشفیق الحسن، سماجی کارکن نور عالم، عامر انصاری، چوہدری مبشر خان کے علاوہ این سی پی کے قومی اقلیتی شعبہ کے نائب صدر فیض احمد فیض قومی جنرل سکریٹری اور نیشنل میڈیا انچارج ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی سمیت کئی معروف صحافیوں اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔
یو ا ین آئی۔ ایف اے۔م الف
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
