جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے لئے فکر مند ہیں، یوٹی میں سروس ووٹروں کی تعداد 76ہزار سے زائد : چیف الیکشن کمشنر
سری نگر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کا کہنا ہے کہ کمیشن جموں وکشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے فکر مند ہیں۔ تاہم دونوں انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرنے کے بارے میں سیکورٹی ایجنسیوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں پر امن طریقے سے انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے کافی سنجیدہ ہے لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ بہت جلد لیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کے حوالے سے کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
چیف الیکشن کمیشنر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہی منعقد کرانے کی خاطر کمیشن وعدہ بند ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک لوک سبھا اور اسمبلی چناو ایک ساتھ کرانے کا تعلق ہے تو ہم مکمل سیکورتی جائزہ لینے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی فیصلہ لیں گے۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں پر امن ، شفاف ، منصفانہ اور آزادانہ چناو کرانے کے حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انتخابی بانڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سٹیٹ بینک آف انڈیا سے تفصیلات موصول ہوئی ہیں اور مقررہ وقت کے اندر اندر تمام معلومات شیئر کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر سمیت ملک بھر کے ووٹروں سے التجا کرتے ہیں کہ وہ چناو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
ان کے مطابق تمام اضلاع میں سوشل میڈیا سینٹر قائم کئے گئے ہیں تاکہ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کا توڑ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ چناو کے دوران جعلی خبریں پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ تمام امیدواروں کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مرکزی فورسز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 85 سال سے زیادہ عمر کے افراد اورجسمانی طور معذور افراد کو جموں و کشمیر میں گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
راجیوکمار نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایک اپیلی کیشن تیار کی ہے جس کے ذریعے لوگ انتخابات میں گڑھ بڑھ کے حوالے سے شکایت درج کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سری نگر دورے کے دوران متعدد پارٹیوں کے وفود نے ملاقات کے دوران شفاف اور منصفانہ چناو کرانے کے بارے میں زور دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ چناو کمیشن اس بات کا پابند ہے کہ شفاف چناوکو یقینی بنایا جائے۔
جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو میں تاخیر ہونے کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کا قیام سال 2019میں عمل میں لایا گیا اور پھر اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیا گیا اُس کے بعد ایس سی اور دوسرے ذمروں کے لئے سیٹیں مختص رکھی گئی اور یہ سلسلہ دسمبر 2023تک چلتا رہا۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم سے کہا جائے کہ جموں وکشمیر کے چناو میں کتنی تاخیر ہوگی تو ہمارا جواب ہوگا کہ صرف تین ماہ ہو گئے ۔
ان کے مطابق ہم جموں وکشمیر میں سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے بلکہ جلدازجلد اسمبلی چناو کرانے کے پابند ہے تاہم اس کے لئے ہمیں سیکورٹی کا بھی دھیان رکھنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں امیدواروں کے لئے بھی معقول سیکورٹی فراہم کرنی پڑتی ہے لہذا سب کچھ دھیان میں رکھتے ہوئے اسمبلی چناو کے انعقاد کا فیصلہ لیا جائے گا۔
سروس ووٹرس (یعنی سیکورٹی فورسز میں تعینات مقامی اہلکاروں) کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمیشنر نے کہاکہ فی الوقت ان کی تعداد 76ہزار 876ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
