تازہ ترین
اگرآرٹیکل 35-A کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو کشمیر میں کیا ہو گا ؟
رضوان سلطان :
آرٹیکل 35A کی 6اگست کو سپریم کورٹ میں شنوائی کی خبر آنے کے بعد بالعموم بھارت اور بالخصوص ریاست میں ہر طرفسے اس آرٹیکل پر بحث ہو رہی ہے ۔ کشمیر سے سیول سوئٹی سے لے کر مین سٹریم سیاسی پارٹیوں تک تمام یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس آرٹیکل کو منسوخ کیا جا سکتا ہے ، جس سے ریاست میں بسنے والے لوگوں کی شناخت خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ریاست جموں کشمیر سے ہر ایک طبقے نے یک ز بان ہو کر کہا ہے کہ اگر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو پورے کشمیر میں اسکے خلاف احتجاج شروع کئے جائیں گے ۔آرٹیکل 35Aوہ دفعہ ہے ،جس میں یہ کہا گاے ہے کہ ریاست میں رہنے والا باشندہ ہی یہاں کا مستقل باشندہ ہے ، اور ریاست سے باہر رہنے والاکوئی بھی شخص یہاں زمیں یا مکان نہیں خرید سکتا ہے ۔
2014 کواس آرٹیکل کو ختم کرنے کی مانگ کو لے کوکر(WE THE CITIZEN) نامی این جی او نے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی ، اسکے علاوہ اور تین پٹیشن اس آرٹیکل کے خلاف دائر کی گئی، جن کو بعد میں اسی ایک پٹیشن کے ساتھ جوڑا گیا ۔ جولائی 2015میںآر ایس ایس کی حمایت یافتہ جموں کشمیر سٹڈی سنٹر آرگنائزیشن نے اس آرٹیکل کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ۔اب ان سبھی پٹیشنز کی سنوائی چھہ اگست کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
مزاحمتی قیادت کا موقف :
حریت کانفرنس (ع) کے چیر مین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35A کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر ریاستی باشندوں کو یہاں پر بسانے کی ایک سازش جا رہی ہے ۔اور انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لوگوں سے کہا کہ اگر35A کے ساتھ کوئی بھی چھیڑ خانی ہوئی تو وہ بڑے احتجاج کے لئے تیار رہیں ۔ ، وہیں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ۵ اور چھہ اگست کو ہڑتال کی کال دی ہے ۔ جس کی حمایت تجارتی انجمنوں ، اور کشمیر ی سول سویٹی نے بھی کی ہے ۔
مین سٹریم جماعتوں کا موقف :
مین سٹریم جماعتیں بھی آرٹیکل کے تحافظ کے لئے ایک جھٹ نظر آرہے ہیں ۔سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداﷲ نے کہا ہے کہ مرکز کو آئین کے دفعہ 35Aکو بر قرار رکھنے کی ضرورت ہے
اسکے علاوہ فاروق عبداﷲ نے کہا ہے کہ اگر کشمیر ی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کوئی چھیڑ خانی کی گئی تو نیشنل کانفرنس اسکی مخالفت کرے گی ۔
اگر چہ سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پہلے ہی مرکز خبر دار کیا تھا کہ اگر 35A کو منسوخ کیا گیا تو ریاست میں ترنگے کوکوئی کاندھا دینے والا نہیں بچے گا۔اب محبوبہ مفتی نے ریاست کی ہر سیاسی جماعت کو یکجا ہو کر 35A کو دفاع کرنے کے لئے کہا ہے ۔
بی جے پی اور آر ایس ایس کا موقف :
بھاجپا جو اس کو ہتانے کے حق میں ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کی ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی آرٹیکل 35A کو ہٹانے کے ساتھہ ی ہو گی ۔ان کا ماننا ہے کہ ایک ہی ملک میں کسی ایک ریاست کیلئے الگ یا خصوصی قانون جیسے ملک کی یکجہتی کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کیا جانا چاہیے ۔اب یہ 6اگست کو ہی پتہ چل پائے گا کہ سپریم کورٹ اس پر کیا فیصلہ دیتی ہے ۔ اور اس فیصلے سے ریاست میں کیا صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
