تازہ ترین
رواں سال وادی میں 128 نوجوان ہوئے جنگجوؤں کی صفوں میں شامل
خبر اردو :
وادی میں نوجوانوں کی پے در پے عسکری صفوں میں شمولیت نے گزشتہ برسوں کے ریکارڈ مات کردئے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کے جنوری سے لے کر جولائی تک وادی میں نوجوانوں کی جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق اس مدت کے دوران 128نوجوانوں نے مختلف عسکری تنظیموں میں شمولیت کرکے سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک چلینج چھوڑدیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد حزب المجاہدین ، لشکر طیبہ اور البدر میں بالترتیب شامل ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے نوجوان جو حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور البدر نامی جنگجوؤں گروپوں میں شامل ہورہے ہیں ان کا تعلق زیادہ تر جنوبی کشمیر کے کولگام، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیان اضلاع سے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری صفوں میں شامل نوجوانوں کی 90فیصدی تعداد جنوبی کشمیر کے کولگام، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیان اضلاع سے ہیں جو کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک چلینج سے کم نہیں ہے۔ وادی میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال عسکری صفوں میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور البدر نامی عسکری تنظیموں میں شامل ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وادی میں نوجوانوں کی جنگجوؤں کی صفوں میں اس قدر شمولیت پر سیکورٹی ایجنسیوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے جس کا سدباب ڈھونڈنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام مل بیٹھ کر چلینجز سے نمٹنے کے لیے مختلف نوعیت کے منصوبے تشکیل دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال مقامی نوجوانوں کی ریکارڈ توڑ تعداد نے عسکری صفوں میں شمولیت کی ہے جس کے مطابق سال رواں کے جنوری تا جولائی 128نوجوانوں نے مختلف عسکری تنظیموں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سال رواں کے 7مہینوں کے دوران مقامی نوجوانوں کی ریکارڑ توڑ اضافے سے سال 2017کا ریکارڈ پس منظر میں چلایا گیا جس دوران یہاں 126نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی جو کہ سال 2010سے بڑی تعداد شمار کی جاتی تھی۔انہوں نے بتایا اگرچہ سیکورٹی ایجنسیوں نے مختلف اسکیوں کو بروئے کار لاکر نوجوانوں کو مین اسٹریم زمرے میں شامل کرنے کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کئے تاہم اس کے باوجود یہاں نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جو کہ یہاں تعینات جملہ سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک بہت بڑا چلینج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے نوجوان جو حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور البدر نامی جنگجوؤں گروپوں میں شامل ہورہے ہیں ان کا تعلق زیادہ تر جنوبی کشمیر کے کولگام، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیان اضلاع سے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری صفوں میں شامل نوجوانوں کی 90فیصدی تعداد جنوبی کشمیر کے کولگام، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیان اضلاع سے ہیں جو کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک چلینج سے کم نہیں ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران فوج اور جنگجوؤں کے درمیان مختلف نوعیت کے معرکوں میں 2درجن سے زائد ایسے جنگجوؤں کو جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران ہلاک کیا گیا جو جنگی مہارت سے بالکل ہی عاری تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں جنگجوؤں کے اعداد و شمار پر گہرائی سے نظر رکھنے کے لیے محکمہ پولیس کی 2خصوصی شعبے کام کررہے ہیں جن میں آئی بی اور زونل پولیس شامل ہیں جوعلیحدہ اپنے متعلقہ علاقوں اور اضلاع میں جنگجوؤں سے متعلق ریکارڈ پر گہرائی سے نظر رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی کبھی کوئی نوجوان لاپتہ ہوتا ہے تو اس کے والدین اور رشتہ دار یا تو پولیس کے سامنے شکایت درج کرتے ہیں یا تو لاپتہ نوجوان کی ہتھیاروں سے لیس تصویر سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوجاتی ہے جس کے بعد ہی آئی بی اور زونل پولیس علیحدہ علیحدہ کراس چک کرکے تمام حقائق کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات کرتی ہے اور تب ہی کسی کو جنگجو قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان میں امسال کے 7مہینوں کے دوران70نئے نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں یکم اپریل کو ہوئی 2الگ الگ جھڑپوں جن میں حزب المجاہدین کا مقامی کمانڈر صدام پڈر اور کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع شامل ہیں، کے بعد یہاں نوجوانوں کا عسکریت کے تئیں رجحان بڑھتا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پہاڑی ضلع شوپیان اور اسلام آباد میں 2الگ الگ جھڑپوں میں 11جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا جس کے بعد یہاں نوجوانوں کی ایک بڑی کھیپ عسکری صفوں میں شامل ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک سیکورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر وادی کے مختلف حصوں سمیت لائن آف کنٹرول پر بڑی تعداد میں جنگجوؤں کو جاں بحق کردیا لیکن اس کے باوجود مقامی نوجوانوں کا جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کا رجحان مزید زور پکڑتا جارہا ہے جو کہ یہاں تعینات سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک تشویش ناک معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا اگر چہ سیکورٹی ایجنسیوں نے مقامی نوجوانوں کو عسکریت صفوں میں شمولیت سے روکنے اور انہیں مین اسٹریم کے دائرے میں لانے کے لیے مختلف نوعیت کی اسکیموں اور پروگرامات دردست لیے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی وادی میں بالعموم اور جنوبی کشمیرمیں بالخصوص نوجوان آئے روز عسکری صفوں میں شامل ہورہے ہیں جو سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک تشویش ناک معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت سال 2016میں اُس وقت شروع ہوئی جب حزب المجاہدین کے مقامی کمانڈر برہان وانی کو سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد کے بمڈورہ علاقے میں ایک آپریشن کے دوران جاں بحق کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کا زیادہ رجحان حزب المجاہدین کی طرف ہے جس کے بعد لشکر طیبہ کا نمبر آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران اظہر مسعود کی سربراہی والی تنظیم جیش محمد میں 25نئے نوجوانوں شامل ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 9نوجوان البدر نامی عسکری تنظیم میں شامل ہوئے ہیں۔KNS
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
