تازہ ترین
جموں صوبے میں طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے سے قہر برپا ، چار افراد لقمہ اجل ، تین زخمی
خبر اردو :
صوبہ جموں کے کئی اضلاع سمیت سرحدی قصبہ کرناہ میں طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں قہر بپا ہوا جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4افراد لقمہ اجل جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مکانات اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ تیز بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں فصلوں اور تعمیراتی ڈھانچوں کے علاوہ درجنوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلابی بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں جس کی وجہ سے لوگوں کے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صو بہ جموں کے ادھمپور ضلع میں تیز اور طو فانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں یہاں ندی نالوں میں اچانک طغیانی آئی ہے جس کے نتیجے میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس دوران 2افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ ادھمپور کے اکثر علاقوں میں اتوار کی شام سے ہی آسمان گھڑ گھڑا ہٹ سے گونج اٹھا جس کے دوران تیز بارشیں بھی ہو ئی اور کئی جگہوں پر آسمانی بجلی گر نے کے نتیجے میں ندی نالوں میں اچانک طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہو ئی ۔زرائع نے بتایا کہ 45سالہ با بو رام رام ایک نالے میں تھا کہ اس دوران نالے میں اچانک طغیانی آئی جس نے با بو رام کے اپنے سا تھ بہا کے لے لیا ۔انہوں نے بتایا کہ با بو رام کی نعش کو اتوار کی سہہ پہر نالے سے باہر نکالا گیا ۔زرائع نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ کے نتیجے میں ادھمپور میں ہی ایک 22سالہ استانی ڈمپل دیوی دیور ڈھہ جانے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئی ۔
اس دوران معلوم ہوا ہے جموں کے بس اسٹینڈ میں ایک شخص سنجے کمار کا پیر پھسل گیا جس کے نتیجے میں سنجے کمار ڈرین میں گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔انہوں نے بتایا کہ جس دوران مذکورہ شخص کا پیر پھسل گیا اس وقت نزدیکی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ کا فی تیز تھا ۔ادھر زرائع نے پونچھ سے تفصیلات فراہم کرتے ہو ئے بتایا کہ 24سالہ جاوید احمد اس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ پانی کے تیز بہاؤ کے زد میں آیا۔انہوں نے بتایا کہ جاوید احمد کی نعش کو نالے سے بازیاب کیا گیا ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ صو بہ جموں کے مختلف اضلاع سانبہ ،کھٹوعہ ،ریاسی ،ادھمپور پو نچھ میں تیز بارشوں ،مٹی کے تودے گر آنے اچانک طغیانی اور مٹی کھسکنے کے نتیجے میں 2درجن سے زیادہ مکانات کو شدید یا جزوی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جموں میں تیز بارشوں سے مچی تباہی کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔یاد رہے کہ محکمہ مو سمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں اگلے 36گھنٹوں کے دوران شدید بار شوں کا امکان ہے جبجہ گزشتی کئی روزسے جاری با رشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 8سو کے قریب اموات ہو ئی ہے ۔
اس دوران سرحدی قصبہ کرناہ میں بھی منگلوار کو تیز بارشوں کے دوران شمس بری پہاڑ پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں پانی کا ایک سیلابی ریلا ٹنگڈار بستی میں داخل ہوا جس کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی ریلے نے مین مارکیٹ ٹنگڈار میں موجود 5دکانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاجبکہ علاقے میں گھروں سے باہر مال مویشی کو بھی اپنے ساتھ بہالیا۔ انہوں نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد یہاں تیز بہاؤ پانی نے بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والی ترسیلی نظام کو مکمل طور پراپنے ساتھ بہالے گئی جبکہ ٹاڑ، ہری ڈل، گنڈی شاٹ وغیرہ علاقوں میں تیز بہاؤ پانی نے فصلوں اور میوہ باغات کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے بتایا کہ بارشیں کے نتیجے میں علاقے کے کئی پل اور رابطہ سڑکیں بھی تیز بہاؤ پانی کے ساتھ بہہ گئے جس کی وجہ سے متعدد بستیوں کا آپسی رابطہ منقطع ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بستی میں پانی داخل ہونے سے قبل وہاں کھڑے 2پانی کے ٹینکر بھی لاپتہ ہوگئے۔ واقعہ کے فوراً بعدپولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران نے علاقے کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کے ایک افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ علاقے میں بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک ٹیم علاقے میں ابھی بھی موجود ہیں جو لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔KNS
دنیا
اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی لیکوڈ اور آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ
یروشلم، اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حمایت کرنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے جماعتی اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم، زمان اسرائیل کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق، کسی بھی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
14 اور 15 اکتوبر کو 500 یہودی اور عرب افراد کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہودی قیادت والے دونوں بڑے سیاسی اتحادوں کو 51، 51 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستوں سے کافی کم ہے۔
عرب قیادت والی جماعتوں کو مجموعی طور پر 14 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے والی ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
دونوں میں سے کسی بھی اتحاد کے لیے بعض حریف جماعتوں کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے متعلق انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹے بغیر اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
اگر کوئی اتحاد حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہتا ہے تو 2027 کے اوائل میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں اور اس دوران نیتن یاہو نگراں وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے ایک الگ سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان چاہتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے جماعت وار اندازوں کے مطابق، اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس کی متوقع نشستوں میں تین کی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے چند روز بعد لیکوڈ کی متوقع نشستوں میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جماعت بی یاخاد کو 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ سخت گیر موقف رکھنے والی یسرائیل بیتینو کو نو نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب قیادت والے جوائنٹ لسٹ اتحاد کو بھی نو نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
انتہائی قدامت پسند مذہبی جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈازم، بائیں بازو کی ڈیموکریٹس اور انتہائی دائیں بازو کی اوتسما یہودیت، ہر ایک کو آٹھ نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔ مذہبی صہیونیت پارٹی کو چھ، تاریخی طور پر اسلام پسند جماعت راعم کو پانچ اور ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اوفیر ونٹر کی قیادت والی دائیں بازو کی پیپلز آف اسرائیل پارٹی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ انتخابی حد عبور نہیں کر پائے گی۔ اس جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سرائیلی فوج کے سربراہ نے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی ضرورت مسترد کردی
یروشلم، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے فی الحال ایران پر حملے کے لیے کسی عملی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ چینل 13 نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ان کا یہ بیان اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
چینل 13 کے مطابق، زامیر نے حالیہ ایک نجی اجلاس میں کہا، ”ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ ضروری ہے۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران پر حملہ ضروری ہے تو ہم ایسا کریں گے۔”
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے بھی جمعرات کو اسی طرح کا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے چینل 13 سے کہا، ”ایران کی جانب سے کوئی ایسا براہ راست اور فوری خطرہ نہیں ہے جو انتخابات سے پہلے جنگ شروع کرنے کو ضروری بنائے۔”
نیتن یاہو کو ناقدین کی جانب سے ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتخابات پر اثرانداز ہونے یا انہیں ملتوی کرانے کے لیے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی لوگوں سے باغِ گلِ داؤد کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سری نگر کا پہلا مخصوص گلِ داؤدی باغ، ‘باغِ گلِ داؤد’، سیاحوں کو پھولوں کی ایک منفرد دل کشی فراہم کرکے کشمیر میں سیاحتی موسم کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
باغ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر کے سیاحتی موسم کے آغاز اور اختتام، دونوں ادوار میں سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کے مقامات تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کو تیار کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد سیاحتی موسم کو فروغ دینا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ گل کاری نے باغِ گلِ داؤد کو اس لیے تیار کیا ہے تاکہ ایسے عرصے میں سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے، جب سیاحت کے لیے خاص کشش رکھنے والے مقامات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔
زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کے چمکتے پانیوں کا نظارہ پیش کرنے والا یہ خوب صورت، زینہ دار باغ سری نگر کے مشہور ٹیولپ گارڈن کے قریب واقع ہے۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کو باغ کی سیر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”میں نہ صرف ملک بھر کے ان لوگوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں جو یہاں کی سیر کے خواہش مند ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سری نگر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس باغ کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں۔”
انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ باغ میں تصاویر کھینچیں اور یہاں کی خوب صورتی کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کریں۔
گزشتہ سال باغ کے افتتاح کے بعد ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باغ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اسے مزید دل کش بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ میں سے جو لوگ گزشتہ سال افتتاح کے موقع پر میرے ساتھ تھے اور جنہوں نے اس مرتبہ یہاں آنے کا موقع حاصل کیا ہے، انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ اس باغ نے کتنی ترقی کی ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیداری کے اعتبار سے بھی اس باغ کو ایک فائدہ حاصل ہے، کیونکہ اس کے پودوں کو مقامی طور پر افزائش دے کر بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ ٹیولپ کے بلب بار بار درآمد کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کے برعکس، جس کے لیے ہمیں بار بار بیرونِ ملک سے بلب منگوانے پڑتے ہیں، باغِ گلِ داؤد کے پودوں کا مواد ہمارے اپنے پاس موجود ہے۔ ہم خود ان کی افزائش کرتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سال باغ میں نئی خصوصیات متعارف کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی کشش برقرار رہے اور سیاحتی مقام کے طور پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
پاکستان1 week agoپاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا6 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
ہندوستان6 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
ہندوستان6 days agoجی ٹی ٹی سی آئی اور شری دھرمک لیلا کمیٹی نے لال قلعے میں ‘عالمی یومِ خوراک’ منایا
