جموں و کشمیر
بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی، تواریخی بازار مسجد ،6شاپنگ کمپلیکس اوردس رہائشی مکان خاکستر 8اہلکار زخمی
سری نگر، جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں مسجد شریف، 6شاپنگ کمپلیکس اور دس رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران 8فائر مین زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو نازک حالت میں صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ 24فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں کروڑوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بہوری کدل سری نگر میں پیر کی سہ پہر آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مسجد شریف ، چھ شاپنگ کمپلیکس اور متعدد رہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے جوائنٹ ڈائریکٹر راج کمار رینا کی سربراہی میں شہر سری نگر کا پورا عملہ 24فائر ٹینڈروں سمیت جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کو آگ بجھانے کے دوران کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑ کیونکہ علاقہ کافی گنجان ہے اور شدید آتشزدگی کی وجہ سے بیک وقت کئی ڈھانچوں سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی مسجد شریف کی اوپری منزل سے آگ نمودار ہوئی تو متعدد گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے اور آگ نے اپنے متصل شاپنگ کمپلیکس اور رہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی اس واردات میں مسجد شریف ، چھ شاپنگ کمپلیکس اور دس رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے مسجد شریف اورچھ شاپنگ کمپلیکس اور دس ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران آٹھ فائر مین زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر غوثیہ ہسپتال خانیار منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں پوری بستی خاکستر ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کم از کم 15گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس وجہ سے آگ نے بازار مسجد کی بستی کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند منٹوں کے اندر اندر ہی زائد از ایک درجن رہائشی مکان خاکستر ہوئے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے جوائنٹ ڈائریکٹر راج کمار رینا نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بہوری کدل آتشزدگی میں بہت سارے تجارتی اور رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر متعدد رہائشی مکانوں اور تجارتی مراکز کو خاکستر ہونے سے بچایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق آگ کی اس واردات میں مسجد شریف ، چھ کمرشل عمارتیں اور آٹھ کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نقصان میں اضافہ ہونے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔
جوائنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ 24فائر ٹینڈر رات آٹھ بجکر 30منٹ پر بھی آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ اندھیرا چھا گیا جس وجہ سے نقصان کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم یہ بھیانک آتشزدگی کا واقع تھا اور اس میں متعدد کمرشل اور رہائشی ڈھانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک 24فائر ٹینڈر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 26نومبر 2023کو بھی تواریخی بازار مسجد میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے مسجد شریف کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا تھا۔
یو این آئی – ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
