جموں و کشمیر
اونتی پورہ میں تین روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد، لواحقین کا قومی شاہراہ پردھرنا، پولیس نے کیس درج کیا
سری نگر،جنوبی کشمیر کے بارسو اونتی پورہ میں تین روز قبل لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے جس کے بعد مردو زن نے لاش کاندھوں پر اٹھاکر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ نوجوان کا قتل کیا گیا ہے کیونکہ اس کے سر پر گہری چوٹ تھی اور جسم پر بھی زخم عیاں تھے۔
اطلاعات کے مطابق تین روز قبل بارسو اونتی پورہ میں عابد منظورڈار ولد منظور احمد پرا سرار طورپر لاپتہ ہو گیا، بسیار تلاش کے باوجود بھی جب نوجوان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا تو اہل خانہ نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے دریائے جہلم سے لاش کو باز یاب کرنے کا دعویٰ کیا۔
نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے ساتھ ہی بارسو اونتی پورہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر آئے اور احتجاج شروع کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ لوگوں نے متوفی نوجوان کی لاش کو سری نگر جموں قومی شاہراہ پر رکھا اور نعرے بازی شروع کی۔
اس موقع پر پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کی خاطر انہیں پیچھا دھکیلا تاہم اس کے باوجود بھی شاہراہ پر لوگوں کا دھرنا جاری رہا جس وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کافی دیر تک معطل ہو کررہ گئی۔
متوفی کے بھائی عادل منظور ڈار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ عابد منظور 15جولائی کی صبح اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ آج صبح عابد منظور کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی اور اس کے سر اور جسم پر زخموں کے واضح نشانات موجود ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عابد منظور کا قتل کیا گیا ہے اوراس کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے۔
دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 15جولائی کو عادل منظور ولد منظور احمد ڈار ساکن بارسو کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ ان کا بھائی 35 سالہ عابد منظورڈار جو کہ پیشے سے ایک مزدور ہے لاپتہ ہو گیا ۔
گمشدگی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
موصوف ترجمان کے مطابق ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تین افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر طلب کیا گیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ متوفی عابد منظور سمیت ہم چاروں سڑک کے کنارے جوا کھیل رہے تھے کہ اسی اثنا میں پولیس کی پیٹرولنگ پارٹی وہاں سے گزری۔
انہوں نے کہاکہ پولیس کو دیکھتے ہی چاروں وہاں سے بھاگ گئے اور دریائے جہلم میں کود کر دریا کے دوسرے کنارے پر پہنچ گئے تاہم اس دوران عابد منظور کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہا بھاگ گیا۔
پولیس نے جہلم میں کام کرنے والے کشتی والوں اور لاپتہ شخص کے دیگر جاننے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔
ترجمان کے مطابق ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے آج بارسو کے نزدیک نوجوان کی لاش برآمد کی اور سینئر ڈاکٹروں کی موجودگی میں نوجوان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں 194بی این ایس کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
پولیس نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ تفتیش میں اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
دریں اثنا پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا اور نیچے تحریر کیا :’بارسو اونتی پورہ میں نوجوان کی پر اسرار حالت میں موت واقع ہونے کے بعد اہل خانہ نے احتجاج کیا اور اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس کے بدلے سچ دکھانے پر ایک مقامی نیوز پورٹل رپورٹر کا زد کوپ کیا گیا ۔ ‘
محبوبہ مفتی نے آئی جی کشمیر سے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
