جموں و کشمیر
کشمیر میں سیاسی خاندانوں کے نوجوان وارث سیاسی منظر نامے پر چھا رہے ہیں
سری نگر، وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی سیاسی خاندانوں سے وابستہ ایک نئی نسل یہاں کے سیاسی منظر نامے پر نمو دار ہو رہی ہے جن میں سے بیشتر پہلی بار انتخابی میں میدان میں اتر کر اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ یہ نوجوان لیڈر خطے کے سیاسی مستقبل کو جدید تقاضوں کے مطابق تشکیل دینے میں نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں 18 ستمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پہلی بار قسمت آزمائی کرنے والی سیاسی لیڈروں کی اس نوجوان نسل کا اجمالی تعارف یوں ہے۔التجا مفتی:
37 سالہ التجا مفتی کا تعلق پی ڈی پی سے ہے اور وہ پی ڈی پی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی ہیں۔وہ جنوبی کشمیر کے سری گفوارہ – بجبہاڑہ اسمبلی حلقے سے اپنی سے قسمت آزما رہی ہیں۔ التجا مفتی پی ڈی پی کی میڈیا ایڈوائزر ہیں اور اپنی والدہ محبوبہ مفتی کے سوشل میڈیا اکاوئنٹس کو چلاتی ہیں۔
سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد وہ اس فیصلے کے خلاف اپنے دو ٹوک بیانات کے سبب منظر عام پر آگئیں۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے دوران اپنی والدہ کے لئے وسیع پیمانے پر انتخابی مہم چلائی تاہم وہ ثمر آور ثابت نہ ہوسکی۔التجا مفتی کو ایک انتہائی متحرک و فعال نوجوان لیڈر کے طور پر مانا جا رہا ہے۔ یاسی کیرئر کا آغاز کر رہی ہیں۔
میاں مہر علی: 38 سالہ میاں مہر علی کا تعلق نیشنل کانفرنس سے ہے۔ وہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان میاں الطاف کے فرزند ہیں۔میاں مہر علی اننت ناگ- راجوری اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور چوتھی نسل کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے خاندان کی وارثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔تنویر صادق:45 سالہ تنویر صادق نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہیں۔ وہ نینشل کانفرنس کے سابق قانون ساز مرحوم صادق علی کے چشم وچراغ ہیں۔تنویر صادق اس وقت اس پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہیں اور جڈی بل اسمبلی حلقے سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
سلمان ساگر: 40 سالہ سلمان ساگر کا تعلق نیشنل کانفرنس سے ہے اور وہ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے چشم و چراغ ہیں۔ وہ پارٹی کے یوتھ صدر ہیں اور سری نگر کے سابق میئر بھی رہ چکے ہیں۔سلمان ساگر سری نگر کے حضرت بل اسمبلی حلقے سے چنائو لڑ رہے ہیں۔
احسان پردیسی: 50 سالہ احسان پردیسی بیوروکریٹ سے سیاست داں بننے والے غلام قادر پردیسی کے فرزند ہیں۔ وہ سری نگر کی لالچوک اسمبلی نشست سے لڑ رہے ہیں۔احسان پردیسی پہلے پی ڈی پی کے ساتھ وابستہ تھے۔یاور بانڈے: 41 سالہ یاور بانڈے پی ڈی پی سے وابستہ ہیں۔ وہ پی ڈی پی کے سابق رکن اسمبلی عبدالمجید بانڈے کے پوتے ہیں۔انہوں نے تین سال قبل پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
محمد رفیق نائیک: 60 سالہ محمد رفیق نائیک کا تعلق پی ڈی پی سے ہے وہ سابق وزیر اور جموں وکشمیر اسمبلی کے سابق سپیکر علی محمد نائیک کے فرزند ہیں۔ وہ حال ہی میں پی ڈی پی میں شامل ہوئے۔
محمد رفیق نائیک سرکاری ملازم تھے اور سال رواں کے اوائل میں سبکدوش ہوگئے اور وہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال اسمبلی حلقے سے قسمت آزامائی کر رہے ہیں۔
ارشاد رسول کار: 56 سالہ ارشاد نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہیں وہ سابق رکن پارلیمان مرحوم غلام رسول کار کے بیٹے ہیں۔ وہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی سوپور اسمبلی نشست سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔پیشے سے تاجر ارشاد کار پانچ برس قبل نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے۔سجاد شفیع: 53 سالہ سجاد شفیع نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہیں۔ وہ سابق رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر محمد شفیع اوڑی کے چشم و چراغ ہیں۔سجاد شفیع پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں انہوں نے سال 2006 میں نوکری چھوڑ دی۔ہلال اکبر لون: 50 سالہ ہلال اکبر لون کا تعلق نیشنل کانفرنس سے ہے۔ وہ سابق رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر محمد اکبر لون کے فرزند ہیں۔پیشے سے ایک وکیل ہلال اکبر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی سونہ واری اسمبلی سیٹ سے اپنا قسمت آزما رہے ہیں۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
