جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں 40 ہزار ہلاکتوں پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا اورملوثین کا تعین ہوگا : وزیر داخلہ امیت شاہ
جموںوزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں سال2014تک دہشت گردی اور علاحدگی پسندی کا بول بالا رہا جبکہ اندرونی و بیرونی طاقتیں خطے کو کمزور کرنے کے لئے کوشاں رہیں۔انہوں کے کہا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی شروع کرنے میں ملوث لوگوں کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر داخلہ نے جموں میں انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا گیا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو واپس نہیں لا سکتی ۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کسی کو بھی اس قانون کو دوبارہ بحال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔نیشنل کانفرنس کے منشور کو ہدفہ تنقید بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ این سی نے اپنے منشور میں 370کی بحالی کا وعدہ کیا ہے لیکن بھاجپا اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا ؛’بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں 40ہزار ہلاکتوں پر ایک وائٹ پیپر بھی جارئے کرئے گی اور ملوثین کا تعین بھی کیا جائے گا۔‘
وزیر داخلہ نے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ جموں وکشمیر کا یونین انڈیا سے انضمام چاہا، سال 2014تک جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا دور دورہ تھا اور ہم نے جموں وکشمیر میں حریت اور علیحدگی پسند جماعتوں کی حمایت یافتہ حکومتیں بھی دیکھی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سال 2014کے بعد بھاجپا کی سربراہی والی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں امن و امان کو بحال کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا اور اس طرح سے مرکزی زیر انتظام علاقے میں امن اور خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہوا۔
امیت شاہ نے کہا :’پانچ اگست 2019کو مرکزی حکومت نے تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے دفعہ 370اور 35اے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا اور دنیا کی کوئی طاقت اس قانون کو واپس نہیں لاسکتی ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ راہل کو یہ بتانا ہوگا کہ آیا وہ نیشنل کانفرنس کے منشور کی حمایت کرتے ہیں جس میں دفعہ 370کی بحالی، پتھراو کرنے والوں اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے میں ملوث قیدی کی رہائی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کی ہمت نہیں کہ وہ گوجر بکروال طبقے سے وابستہ کنبوں کی ریزرویشن کو چھو سکے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے احیاءکی بات کی ہیں کیا راہل گاندھی اس کوسپورٹ کرتے ہیں۔
امیت شاہ نے کہاکہ راہل گاندھی نے نیشنل کانفرنس کے منشور کی حمایت کی اور اس پارٹی کے ساتھ متحد ہو کر اسمبلی چناو لڑنے کا فیصلہ کیا۔
ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امیت شاہ نے کہاکہ بطور وزیر داخلہ لوک سبھا میں اعلان کیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد موزون وقت پر ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔
امیت شاہ نے کہا :’ہم نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ اسمبلی چناو کے بعد ریاست کا درجہ بھی بحال ہوگا ۔ ‘پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بارے میں جب وزیر داخلہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی ۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بحال ہو سکتے ہیں، تو امیت شاہ نے کہا :’تجارت دہشت گردی کی بنیاد رکھتی ہے، لہذا دہشت گردی کے سائے میں تجارت شروع کرنے کا سواہی پیدا نہیں ہوتا۔
سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ تین خاندانوں (عبداللہ ، مفتی اور گاندھی )کو چھوڑ کر بی جے پی اپنے آپشن کھلے رکھی گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو طے ہے کہ جموں وکشمیر میں اس بار نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی کی سرکار نہیں بنے گی۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
