جموں و کشمیر
امشی پورہ فرضی تصادم :ہائی کورٹ نے ایک ملزم کی ضمانت منظور کی
سری نگرجموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ نے امشی پورہ فرضی انکاوٹر کیس کے ایک ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔ درخواست گزار بلال احمد لون جنوبی ضلع پلوامہ کا ساکن ہے اوراس کیس میں دو مقامی ملزمان میں سے ایک ہے ۔اطلاعات کے مطابق جولائی 2020کو فوج نے دعویٰ کیا کہ پہاڑی ضلع شوپیاں کے امشی وپرہ علاقے میں تین پاکستانی ملی ٹینٹوں کو تصادم آرائی کے دوران مار گرایا گیا ۔تاہم مقامی لوگوں نے بعدازاں الزام لگایا کہ مہلوکین راجوری سے تعلق رکھنے والے مزدور ہیں۔
ڈی این اے سیمپل کی جانچ پڑتال کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مہلوکین راجوری کے رہنے والے ہیں اور ان کی شناخت 20سالہ امتیاز احمد ، 25سالہ ابرار احمد اور 16سالہ محمد ابرار کے بطور ہوئی۔پولیس تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ 62آر آر سے وابستہ کیپٹن بھوپندر سنگھ عرف میجر بشیر خان جو کہ اس کا کیس کا کلیدی ملزم ہے نے تین مزدوروں کو ایک فرضی تصادم کے دوران مار گرایا اور اس میں دو مقامی شہریوں طابش نذیر اور بلال احمد لون نے فوجی کیپٹن کی مدد کی تھی۔
تحقیقات کے بعد پولیس نے کیپٹن اور دو مقامی شہریوں کے خلاف مختلف دفعات زیر نمبرات 302,364,201,436,201,436,اور 120-Bآئی پی سی 7/25آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔فرضی تصادم کے دو ملزمان طابش نذیر اور بلال احمد لون کو 28ستمبر 2020کو گرفتار کیا گیا جبکہ کیپٹن بھوپندر سنگھ کو یکم مارچ 2023میں کورٹ مارشل کیا گیا۔آرمی کورٹ نے کیپٹن بھوپندر سنگھ کو مجرم قرار دیا تاہم سات ماہ کے بعد آرمڈ فورسز ٹربیونل نے فوجی کیپٹن کی عمر قید کی سزا کو معطل کرکے انہیں ضمانت دیدی ۔ضمانتی درخواست میں ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس کیس میں دو بار گواہی دے چکے ہیں ، ایک بار سیول کورٹ کے سامنے اور دو بار جنرل کورٹ مارشل کے سامنے ۔
ملزم نے کہاکہ دونوں عدالتوں کے سامنے تمام حقائق سامنے لائے اور اس طرح سے ان کی مسلسل نظر بندی غیر ضروری ہے۔سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک لون کو رہا نہ کیا جائے۔تاہم، جسٹس سنجے دھر نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، شوپیان کی عدالت نے مبینہ جرم کی مکمل تفصیلات کا انکشاف کرنے کے بعد معافی دی تھی۔عدالت نے کہا کہ “یہ بھی غیر متنازعہ ہے کہ مرکزی ملزم کیپٹن بوپندر سنگھ کو سمری جنرل کورٹ مارشل کے سامنے عرضی گزار کی گواہی کی بنیاد پر مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔”جج موصوف نے کہا کہ اس کیس میں لون کا کردار کم دکھائی دے رہا ہے کیونکہ وہ مبینہ طورپر مرکزی ملزم کے ساتھ انکاوٹر کی جگہ پر گیا تھا لیکن تصادم کے دوران وہ اپنی گاڑی میں ہی رہا ۔
ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے 20 جولائی 2023 کے حکم کا بھی حوالہ دیا کہ لون کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔کورٹ نے مزید کہاکہ جو حقائق ہمارے سامنے ہیں اس کی بنیاد پر ملزم کو ضمانت دی جاسکتی ہے ، جوگزشتہ تقریباًچار سالوں سے جیل میں مقید ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ فرضی تصادم کا مرکزی ملزم پہلے ہی ضمانت پر ہے۔
جسٹس دھر نے ملزم کی ضمانتی درخواست قبول کرتے ہوئے کہا :’درخواست گزار نے کورٹ مارشل کے ساتھ ساتھ ٹرائل کورٹ کے سامنے بیان دے کر معافی کی شرائط کی تعمیل کی ہے، ملزم کے بیان کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شوپیاں نے بھی اسے معافی دی ہے جبکہ درخواست گزار مختلف بیماروں میں مبتلا ہے ، لہذا یہ ایک مناسب کیس ہے جہاں درخواست گزار ضمانت کا مستحق ہے ۔‘
ضمانت کی شرائط کے طورپر ملزم ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر جموں وکشمیر حدود کو چھوڑ نہیں سکتا اور اسے استغاثہ کے کسی ایسے گواہ پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے جن کی گواہی ابھی ریکارڈ کی جانی ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
