تازہ ترین
بلدیاتی انتخابات : جموں میں جوش و خروش، وادی میں سردمہری ،کشمیر سے 715جبکہ جموں سے 2136امیدوار قسمت آزمائیں گے
خبراردو:
ریاست جموں کشمیر میں 8اکتوبر سے 4مراحل میں منعقدکئے جارہے بلدیاتی انتخابات کے لئے جہاں جموں میں کافی گہما گہمی پائی جارہی ہے وہیں وادی کے بیشتر حصوں میں سر د مہری دیکھی جارہی ہے ۔ وادی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے داخلہ نامز دگی در خواستوں کی تاریخ اگر چہ اختتام پذیر ہو چکی ہے تاہم اس دوران اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ وادی کے 624میونسپلٹی وارڈوں میں سے 215وارڈوں پر مد مقابل امیدواروں کی عدم مو جود گی کے نتیجے میں درخواستیں جمع کر نے والے امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا ۔ وہیں وادی میں کشیدہ سیکورٹی صورتحال کے بیچ اور ریاست کی 2سب سے بڑی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے بیشتر بلدیاتی وارڈوں میں نامزدگی داخل کر نے والے امیدوار بلا مقابلہ ہی کامیاب قرار پائیں گے ۔
جنوبی کشمیر میں غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں لگ بھگ 177بلدیاتی وارڈوں سے کسی بھی امیدوار نے نامزدگی در خواست جمع نہیں کرائی ہے جس کی وجہ سے ان وارڈوں میں ہزاروں کی تعداد میں رائے دہند گان اپنی رائے دہی کا استعمال نہیں کر پائیں گے ۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ،اننت ناگ ،شوپیاں اور پلوامہ جیسے حساس علاقوں میں گزشتہ کئی بر سوں سے نا مساعد حالات کے نتیجے میں 177بلدیاتی وارڈوں میں کوئی بھی امیدوار سامنے نہیں آیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اسی طرح وادی کے 624وارڈوں میں سے 215وارڈوں میں بلا مقابلہ امیدواروں کو کامیاب قرار دیا جائے گا کیونکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے اپنی نامزدگی داخل نہیں کرائی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پُر تناؤ صورتحال اور مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کی طرف سے انتخابات کے بائیکاٹ کے پیش نظر ان حلقہ جات میں لوگوں کی شر کت ماند پڑ گئی ہے ۔
ادھر ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر سے کل ملا کر 930نامزدگی در خواستیں جمع کرائی گئی ہیں جن میں سے 215وارڈوں پرامیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے جبکہ715امیدوار 232وارڈوں پر اپنی قسمت آ زمائیں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ وادی میں ہر وارڈ پر 3امیدوار انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 8اکتوبر کو پہلے مرحلے میں کل ملا کر 175وارڈوں پر انتخابات عمل میں لائے جائیں گے تاہم اس دوران 69وارڈوں پر امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا ،جبکہ 23وارڈوں پر کسی بھی امیدوار نے نامز دگی در خواست جمع نہیں کرائی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پہلے مر حلے کے دوران 273امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ 10اکتوبر کو دو سرے مر حلے کے دوران وادی میں کل ملا کر 166وارڈوں پر انتخابات عمل میں لائے جائیں گے جس کے دوران 60وارڈوں پر امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا ،جبکہ 60وارڈوں پر کسی بھی امیدوار نے نا مز دگی در خواست جمع نہیں کرائی ہے ۔اسی طرح 13اکتوبر کو تیسرے مر حلے کے دوران کل ملاکر 151وارڈوں پر انتخابات منعقد ہو نگے۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران 49وارڈوں پر امیدواروں کو بلا مقا بلہ کامیاب قرار دیا جائے گا جبکہ 55وارڈوں پر الیکشن نہیں ہو نگے کیونکہ ان وارڈوں پر کسی بھی امیدوار نے نا مز دگی در خواست جمع نہیں کرائی ہے ۔
علاوہ ازیں 16اکتوبر کو چو تھے مر حلے کے دوران 132وارڈوں پر انتخابات منعقد ہو نگے ، جن میں 37وارڈوں پر امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا جبکہ اس دوران 39وارڈوں پر انتخابات نہیں ہو نگے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے میو نسپل کونسل سبھی وارڈوں پر نا مزدگیاں جمع ہو چکی ہیں جن میں 7وارڈوں پر امیدواروں کو بلا مقا بلہ کامیاب قرار دیا جائے گا جبکہ باقی بچنے والے وارڈوں پر 305سے زیادہ امیدوار اپنی قسمت آ زمائیں گے۔ادھر جموں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کافی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور یہاں 534وارڈوں پر 2136امیدوار اپنی قسمت آ زمائیں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ صوبہ جموں کے صرف13وارڈوں پر مد مقابل امیدواروں کی عدم مو جود گی کے نتیجے میں در خواست جمع کر نے والے امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا ۔
صو بہ جموں کے مختلف وارڈوں سے 2123امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے اور لگ بھگ ہر وارڈ سے 4نا مزدگیاں داخل کرائی گئی ہیں جو چار مراحل میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے اپنی قسمت آزمائیں گے ۔KNS
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
پاکستان
کویت کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں دفاعی حصار وسیع
اسلام آباد، پاکستان اور کویت نے جمعرات کو ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ 2023 سے موجود فوجی تعاون کے فریم ورک کو نمایاں طور پر وسعت دیتا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے راولپنڈی میں ’پروٹوکول ایگریمنٹ 2026‘ پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پاکستانی مسلح افواج کویت کی فوج کی تربیت، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سرحدی انتظام میں معاونت کریں گی۔یہ معاہدہ جون 2023 میں طے پانے والے ایک بنیادی معاہدے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کی کویت نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر توثیق کی تھی۔
یہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑھتے ہوئے سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔
حالیہ برسوں میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کیا، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ ’مکہ پیکٹ‘ کے نام سے سہ فریقی اجتماعی سلامتی کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی، سعودی عرب میں ہزاروں فوجی اور ایک جنگی طیاروں کا اسکواڈرن تعینات کیا اور قطر کے ساتھ فوجی تربیتی تعاون کو بھی وسعت دی ہے۔
پاکستان کئی دہائیوں سے خلیجی ممالک کی افواج کو تربیت اور افرادی قوت فراہم کرتا آیا ہے۔ تاہم اب فرق اس تعاون کی رفتار اور نمایاں حیثیت میں آیا ہے اور خلیجی دارالحکومت خاموش تعاون کے بجائے باضابطہ معاہدوں کے ذریعے اسے ادارہ جاتی شکل دینے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔
معاہدوں کے اس سلسلے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر خلیجی ممالک مسلسل پاکستان کا رخ کیوں کر رہے ہیں اور پاکستان ان معاہدوں کے ذریعے کیا حاصل کر رہا ہے؟
کویت اسلام آباد کے ساتھ دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے والا تازہ ترین خلیجی ملک ہے۔
کویت کے ساتھ پاکستان کا دفاعی تعاون 1960 کی دہائی کے اواخر سے جاری ہے۔ 1990-91 کی خلیجی جنگ کے دوران بھی پاکستان نے سعودی عرب میں ایک بڑا فوجی دستہ بھیجا تھا، جو 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد مکہ اور مدینہ کے اطراف دفاعی پوزیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
پاکستان کے سابق دو ستارہ جنرل اور اب دفاعی تجزیہ کار زاہد محمود نے کہا کہ یہی تاریخ جمعرات کو ہونے والے معاہدے کا پس منظر ہے۔انہوں نے کہا، ’’پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کوئی نئی بات نہیں ہے۔‘‘
محمود کے مطابق کویت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا موازنہ گزشتہ ستمبر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دستخط کردہ ’اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ‘ (ایس ایم ڈی اے) سے نہیں کیا جاسکتا۔ کویت معاہدے میں مکہ پیکٹ یا ایس ایم ڈی اے جیسی کوئی شق شامل نہیں، جن کے تحت کسی ایک فریق پر جارحیت کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ کے آغاز کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز پر سابقہ کنٹرول بڑی حد تک کم ہوا: امریکہ کا دعویٰ
واشنگٹن/تہران، امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے جنگ کے آغاز کے بعد سے آبنائے ہرمز پر ایران کی گرفت کو بتدریج کمزور کر دیا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق جو کارروائی ابتدا میں ایران کی میزائل اور جوہری صلاحیتوں کے خلاف مہم کے طور پر شروع ہوئی تھی، وہ اب دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک پر کنٹرول حاصل کرنے کی طویل جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، جو جنگ کے آغاز سے ہی تہران کا سب سے مؤثر دباؤ کا ذریعہ رہی ہے۔
امریکی حکام کا خیال ہے کہ آبنائے ہرمز کی بدلتی ہوئی صورتحال جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں پر دباؤ کم ہوگا اور واشنگٹن کو تہران کے ساتھ مستقبل کے مذاکرات میں زیادہ اثر و رسوخ حاصل ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک فون انٹرویو میں ’ایکسِیوس‘ سے کہا، ’’وہ جگہ کھلی ہوئی ہے۔ ایرانی ردعمل بہت معمولی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ ہم دوبارہ ان پر حملہ کریں۔ یہی پوری بات ہے، باقی کسی چیز کی اہمیت نہیں۔‘‘
جنگ شروع ہونے کے وقت آبنائے ہرمز کھلی ہوئی تھی، عالمی سطح پر تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری تھی اور برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل تھی۔
دو اسرائیلی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا فیصلہ اس وقت پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے کیا تھا۔ جنگ کے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر ایران نے آبی گزرگاہ کی بندش کا اعلان کیا اور خبردار کیا کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے ٹینکروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اسرائیلی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد تنگسیری نے ایرانی افواج کو آبنائے ہرمز کے اندر ’ٹریفک سیپریشن اسکیم‘ یعنی بین الاقوامی جہاز رانی کے مرکزی راستے میں بحری سرنگیں بچھانے کا حکم دیا۔ تنگسیری تین ہفتے بعد بندر عباس میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
حملوں اور سمندری سرنگوں کے خطرے کے باعث آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی۔ اس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی اور عالمی توانائی منڈیوں پر شدید دباؤ پڑنے لگا۔
ٹرمپ نے 8 اپریل کو جنگ بندی پر اتفاق کیا، جس کی ایک وجہ امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں بڑے اضافے اور توانائی منڈیوں کے دباؤ کو بھی قرار دیا گیا۔ یہ بالکل اسی نوعیت کا معاشی خلل تھا جسے ایران پیدا کرنا چاہتا تھا۔
دو ماہ بعد امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا مرکزی معاملہ بن گیا۔ تاہم آبی گزرگاہ مکمل طور پر معمول پر نہ آسکی اور جلد ہی یہ معاہدہ بھی ناکام ہوگیا۔
مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کو اپنے طور پر دوبارہ کھولنے کی کوشش شروع کردی۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی، جس نے جنوبی راستے سے تجارتی جہازوں کی رہنمائی شروع کی، انہیں فضائی تحفظ فراہم کیا اور ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں کو روکنے کی کارروائیاں کیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
