جموں و کشمیر
جموں وکشمیر 2024: پہلے 10 مہینوں کے دوران قریب 4990 سڑک حادثات، 703 افراد کی موت واقع، 6820 زخمی
سری نگر، جموں وکشمیر میں سال 2024 کے دوران بھی سڑک حادثوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کئی گھروں کے چراغ بجھ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ظلمت کدے بن گئے۔
تاہم سری نگر کے ٹینگہ پورہ علاقے میں ماہ نومبر میں پیش آنے والے سڑک حادثے، جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوئے تھے، کے بعد ٹریفک حکام نے وادی کے قرب وجوار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وسیع پپیمانے پر مہم تیز کر دی جس کے حوصلہ افزا نتائج بر آمد رہے ہیں اور عوامی سطح پر اس کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
جموں وکشمیر میں سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران قریب 5 ہزار سڑک حادثات میں زائد از 7 سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 8 سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں سال کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک کل 4 ہزار 9 سو 90 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 7 سو 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 8 سو 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جموں میں سب سے زیادہ 910 سڑک حادثات میں 105 اموات جبکہ ضلع شوپیاں میں سب سے کم 56 سڑک حادثوں میں 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔
ادھر ٹریفک حکام نے سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو تیز کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 12 لاکھ 11 ہزار 85 چالان کر دئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سری نگر میں سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک کل 3 سو 94 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 43 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 4 سو 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 1 سو 37 سڑک حادثات میں 30 اموات واقع ہوئی ہیں اور 1 سو 87 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع بڈگام میں 1 سو 90 سڑک حادثات میں 12 افراد کی موت جبکہ 2 سو 92 زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس دوران کل 2 سو 83 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 37 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 3 سو 80 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کولگام میں 1 سو 38 سڑک حادثوں میں 42 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 1 سو 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ہی ضلع پلوامہ میں کل 88 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 1 سو 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع شوپیاں میں کل 56 سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے ہیں اور اونتی پورہ میں 1 سو 6 سڑک حادثات میں 15 افراد کی موت جبکہ 1 سو 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 1 سو 70 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 2 سو 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کل 1 سو 1 سڑک حادثوں میں 15 افراد ہلاک اور 1 سو 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کپوارہ میں کل 1 سو 1 سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک جبکہ 1 سو 51 زخمی ہوئے ہیں نیز قصبہ ہندوارہ میں کل 72 سڑک حادثات میں 20 افراد کی موت جبکہ 1سو 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ہی قصبہ سوپور میں اس دوران کل 95 سڑک حادثات میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 1سو 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ضلع جموں میں سال رواں کے پہلے دس مہینوں کے دوران سب سے زیادہ 9 سو 10 سڑک حادثات میں 1 سو 5 افراد از جان جبکہ 1 ہزار 2 سو 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع سانبہ میں کل 2 سو 14 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 29 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 1 سو 16 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کٹھوعہ میں کل 3 سو 72 سڑک حادثات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 5 سو 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ضلع اودھم پور میں اس دوران کل 3 سو 41 سڑک حادثات میں 63 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 4 سو 91 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع ریاسی میں کل 2 سو 52 سڑک حادثوں میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 3 سو 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع ڈوڈہ میں کل 1 سو 91 سڑک حادثات میں 21 افراد ہلاک اور 2 سو 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں کل 1 سو 2 سڑک حادثوں میں 34 افراد از جان جبکہ 1 سو 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ہی ضلع رام بن میں کل 2 سو 40 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 46 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 3 سو 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع پونچھ میں کل 1 سو 46 سڑک حادثات میں کل 23 افراد کی موت اور 2 سو 45 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع راجوری میں کل 2 سو 87 سڑک حادثات میں 32 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 4 سو 54 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈاٹا کے مطابق ریلوے کٹرہ میں اس دوران 4 سڑک حادثے ہوئے ہیں جن میں 1 شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
یو این آئی ایم افضل-ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
