جموں و کشمیر
دہشت گردی کے خلاف 360 ڈگری اپروج ناگزیر،انسداد دہشت گردانہ آپریشنز کو وسیع ترکیا جائے : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
سری نگرجموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز مرکزی زیر انتظام علاقے کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا :’ دہشت گردی کی حمایت اور مدد و اعانت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔‘
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں آج پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس، فوج ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ،سراغ رساں ایجنسیوں کے آفیسران اور صوبائی انتظامیہ سے وابستہ عہدیداروں نے شرکت کی۔
آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعے کشمیر زون کی سیکورٹی صورتحال اور سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کے بارے میں بریف کیا۔
ایل جی منوج سنہا نے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ملک دشمن عناصر کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا:’دہشت گردوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔ ‘
منوج سنہا نے سیکورٹی میٹنگ سے خطاب کے دوران کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں جموں وکشمیر کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی خاطر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں اور مجھے آفیسران پر پورا بھروسہ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا :’ دہشت گردی کے خلاف 360ڈگری اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ نئے کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔ ‘
لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور نارکو ٹیرر مقدمات میں جائیداد وں کو قرق کرنے کی پالیسی پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں کی شناخت کرکے انہیں بے اثر کرنے کی خاطر نتیجہ خیز حکمت عملی وضع کی جانی چاہئے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نیٹ ورک کو پوری طرح سے ختم کرنے کی خاطر سخت نوعیت کے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا:’ دہشت گردی سے نمٹنے کے دوران زیر و ٹرولنس کی پالیسی پر عملدآمد ناگزیر ہے ۔‘
انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل آزادی دی ہے۔
میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے من گھڑت معلومات اور پروپگنڈے کے چیلنجوں سے نمٹنے پر بھی سینئر آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا اور ہدایت دی کہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
ان کے مطابق سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں،من گھڑت معلومات اور ملک کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں بنیاد پرستی اور انتہا پسندانہ خیالات کا جاریحانہ انداز میں مقابلہ کرنا چاہئے اور یہ کہ اس ضمن میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانے چاہئے۔
ایل جی نے پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام اور پولیس کے درمیان تعلقات کو استوار کرنے کی خاطر عام شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
