ہندوستان
سپریم کورٹ نے جے للیتا کے وارث کی جائیداد واپس کرنے کی درخواست مسترد کر دی
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للیتا کی نامعلوم ذرائع آمدنی سے حاصل اثاثہ جات کے کیس میں تحقیقات کی مدت کی خلاف ورزی ہونے کی وجہ سے ان کے اثاثوں کو واپس لینے کے لیے دائر درخواست کو آج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ن کی (جے للیتا) کی موت کی وجہ سے اس عدالت کے سامنے کارروائی ختم ہونے کا یہ نہیں ہے کہ اس کیس میں ان کو بری کردیا گیا ہے۔
جسٹس بی وی ناگارتھنا اور ستیش چندر شرما کی بنچ نےمحترمہ جے للیتا کے قانونی وارثوں میں سے ایک جے دیپا کی طرف سے دائر درخواست کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ یہ قابل غور نہیں ہے۔
عرضی گزار نے کرناٹک ہائی کورٹ کے 13 جنوری 2025 کے حکم اور اس سلسلے میں خصوصی عدالت کے 29 جنوری 2025 کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار کی طرف سے بنچ کے سامنے پیش ہونے والے وکیل ایم ستیہ کمار نے اصرار کیا کہ محترمہ جے للیتا نے اپنی فلم اداکاری کے دوران حاصل کیے گئے سونے اور چاندی کے سامان اور ان کی والدہ کی طرف سے تحفے میں دیے گئے سامان کو واپس کیا جائے۔ انہوں نے دلیل دی کہ یہ جائیدادیں تحقیقات کی مدت کے بعد حاصل کی گئ تھیں ۔
اس پر بنچ نے کہا ’’ہمیں نہیں معلوم کہ آپ اس بات کی شناخت کیسے کریں گے کہ تحقیقات کی مدت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کون سی اشیاء حاصل کی گئیں۔
عدالت نے بہرحال کہا کہ ان کے کیس میں سابقہ فیصلے نے نچلی عدالت کے فیصلے کو مکمل طور پر بحال کر دیا اور صرف ان کی موت نے کارروائی کو ختم کر دیا۔
بنچ نے کہا “حکومت کرناٹک بمقابلہ جے۔ جے للتا کے کیس (2017) کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے مشاہدات کے پیش نظر کہ اس عدالت کے سامنے کی کارروائی روک دی گئی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اس دوران (سماعت کے دوران) ان کا انتقال ہوگیا۔ اس کا مطلب یہ ہونا چاہیے کہ ملزم نمبر ایک کو بری کرنے والے ہائی کورٹ کے فیصلے کی درستی کے حوالے سے اس معاملے پر مزید غور نہیں کیا جائے گا۔ “تاہم، نرمی کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گیا ہے۔”
ہائی کورٹ نے نامعلوم ذرائع آمدنی سے حاصل کروڑوں کے اثاثوں کے معاملے میں حکام کی طرف سے ضبط کی گئی متنازعہ منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو واپس کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
دیپا کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ 2017 میں اس عدالت کے فیصلے کے مطابق کارروائی ختم ہو چکی ہے، اس لیے جے للیتا کو قصوروار نہیں مانا جا سکتا۔ اس صورت حال میں ’ضبط شدہ جائیداد سے اٹیچمنٹ آرڈر کو ہٹا کر اسے واپس کیا جانا چاہیے‘۔
11 مئی 2015 کو ہائی کورٹ کے بری ہونے کے حکم کے بعد محترمہ جے للیتا کا انتقال 5 دسمبر، 2016 کو، یعنی 14 فروری 2017 کو اس عدالت کے فیصلے سے پہلے ہو گیا تھا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے ‘چونکہ محترمہ جے للیتا کے خلاف تمام کارروائیاں ختم ہو چکی ہیں اور خصوصی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا اور سزا کی بنیاد پر جرم کا کوئی قیاس نہیں ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایک طے شدہ اصول ہے کہ بریت کے خلاف اپیلیں بری ہونے والے کی موت کے ساتھ ہی ختم ہو جائیں اور خصوصی عدالت کی طرف سے عائد سزا، سزا اور جرمانے کو بحال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
درخواست گزار نے کہا کہ مدراس ہائی کورٹ کے 27 مئی 2020 کے فیصلے کے مطابق وہ اپنے بھائی کے ساتھ محترمہ جے للیتا کی قانونی وارث ہیں۔
ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعے بریت کے حکم کو اس واضح نتیجے کے ساتھ ایک طرف رکھ دیا ہے کہ ضبطی کے حکم اور دیگر ہدایات کی تعمیل تمام متعلقہ افراد بشمول مرحومہ کے قانونی نمائندوں کو کرنی چاہیے۔
ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ اپیل کی کارروائی میں سپریم کورٹ کی مزید تشریح ناقابل قبول ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ نچلی عدالت کا حکم مکمل طور پر بحال کیا جاتا ہے جس میں نتیجہ خیز ہدایات بھی شامل ہیں، یہاں تک کہ اگر محترمہ جے للیتا کی موت اپیل کے التوا کے دوران ہوئی تھی۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اتر پردیش اور اڈیشہ کے دورے پر رہیں گے۔
وزیر اعظم وارانسی میں اَروِند لمیٹڈ کی نئی گارمنٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد نمو گھاٹ پر ہندوستانی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے ‘ونگز اوور گنگا’ پروگرام میں ایئر فورس ڈے ایریل ڈسپلے-2026 کا مشاہدہ کریں گے۔ اڈیشہ کے بھونیشور میں وہ ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر اور سائبر سکیورٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔
وارانسی میں قائم کی گئی نئی گارمنٹ فیکٹری کا مقصد ملک کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی تیاری کے شعبے کو مضبوط بنانا اور علاقے میں صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ جدید مینوفیکچرنگ کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے والا یہ ادارہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، خاص طور پر خواتین کے لیے۔ عالمی صارفین سے منسلک اس منصوبے کے ذریعے وارانسی میں تیار ہونے والی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچیں گی۔ یہ منصوبہ خواتین کی قیادت میں ترقی اور اتر پردیش میں صنعتی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
وزیر اعظم دوپہر میں وارانسی کے نمو گھاٹ پر ہندوستانی فضائیہ کے ایریل ڈسپلے-2026 میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ‘ونگز اوور گنگا’ کے موضوع پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ہندوستانی فضائیہ کی 94ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔ اس میں دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر پرچنڈ، سخوئی-30 اور رافیل لڑاکا طیاروں سمیت ٹرانسپورٹ طیارے حصہ لیں گے۔ ہندوستانی بحریہ اور فوج کے طیارے بھی مشترکہ آپریشنل صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔
ایئر شو میں ہندوستانی فضائیہ کی اہم مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں، سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم اور سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم بھی حصہ لیں گی۔ مظاہرے کے دوران پرواز کی مہارت، باہمی تال میل اور آپریشنل کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس کے بعد مسٹر مودی اڈیشہ کے بھونیشور پہنچیں گے۔ شام کو وہ ریزرو بینک آف انڈیا کے نو تعمیر شدہ ڈیٹا سینٹر اور سائبر سکیورٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے۔ ان سہولتوں کو بینک کی کمپیوٹنگ ضروریات پوری کرنے اور بینکاری و مالیاتی شعبے کو محفوظ، مضبوط اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل ڈھانچہ فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔
ڈیٹا سینٹر کمپلیکس میں چار جدید ترین ڈیٹا سینٹر ہوں گے، جہاں ادائیگی اور تصفیے کے نظام سمیت اہم ڈیجیٹل خدمات چلائی جائیں گی۔ اس سہولت کو اپ ٹائم انسٹی ٹیوٹ کے ٹیئر-4 معیار کی سند حاصل ہوئی ہے، جسے ڈیٹا سینٹر کے بنیادی ڈھانچے اور آپریشنل مضبوطی کے لیے عالمی معیار سمجھا جاتا ہے۔ یہ بینکاری، مالیاتی خدمات اور بیمہ کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی ٹائر-4 سند یافتہ سہولتوں میں شامل ہے۔
بھونیشور میں قائم سائبر سکیورٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد سائبر سکیورٹی اور انٹرپرائز ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت، تحقیق اور ماہرین کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ ادارہ بینکاری، مالیاتی خدمات اور بیمہ کے شعبوں سے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ان میں کوانٹم کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ بینک کے مطابق، یہ دونوں سہولتیں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی رسائی، کارکردگی اور قابلِ اعتماد ہونے کی صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
راجیو گاندھی سے پہلی ملاقات میں ہی شریک حیات بننے کا احساس ہوگیا تھا: سونیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے سابق وزیر اعظم اور اپنے شوہر راجیو گاندھی سے پہلی ملاقات کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شخصیت میں جھلکنے والی انکساری نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا تھا اور وہ اس ملاقات کو کبھی نہیں بھول سکتیں۔
محترمہ گاندھی نے اپنی آنے والی خودنوشت کتاب ‘بیلونگ: اے جرنی آف لو’ میں بیان کیے گئے واقعات سے متعلق ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ہفتہ کو بتایا کہ ان دنوں انگلینڈ میں انہیں کھانا بہت خراب لگتا تھا۔ اس وقت آج کی طرح اتنے ریستوراں بھی نہیں ہوا کرتے تھے، اس لیے وہ مسلسل ایسی جگہ تلاش کرتی رہتی تھیں، جہاں انہیں اپنی پسند کا کھانا، خاص طور پر اطالوی کھانا مل سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی تلاش کے دوران انہیں ایک یونانی ریستوراں کے بارے میں معلوم ہوا، جہاں کئی طلبہ، خاص طور پر یورپی اور ہندوستانی طلبہ کھانا کھانے جایا کرتے تھے۔ اسی ریستوراں میں ان کی راجیو گاندھی سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔
محترمہ گاندھی نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں ہی انہیں احساس ہوگیا تھا کہ مسٹر گاندھی ایسے شخص ہیں، جن کے ساتھ وہ زندگی گزارنا چاہیں گی۔ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ راجیو گاندھی نے بھی ان کے بارے میں ایسا ہی محسوس کیا تھا۔
محترمہ گاندھی نے بتایا کہ سب سے پہلے ان دونوں کے ایک مشترکہ دوست نے ان کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد وہ دوست بن گئے اور اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹیوں میں جانے اور سیاحتی مقامات کی سیر کرنے لگے۔ محترمہ گاندھی نے ویلنٹائن پارٹی کا بھی ذکر کیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی تھی۔
راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ وہ بہت پرکشش شخصیت کے مالک تھے، لیکن ان کی شخصیت میں جھلکنے والی انکساری نے انہیں خاص طور پر متاثر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کی یہی سادگی ان کے دل کو چھو گئی تھی اور وہ ان سے اپنی پہلی ملاقات کو کبھی نہیں بھول سکتیں۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
ووٹر فہرست کی خامیوں کے لیئے سافٹ ویئرکوموردالزام ٹھہرانا ناقابل قبول: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات کی ووٹر فہرست میں خامیوں کے تعلق سے الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی منظم سازش کا الزام سافٹ ویئرلگانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات کی ووٹر فہرست میں ایک ووٹر کا نام ‘رام نے یادو کو مارا’ اور اس کے والد کا نام ‘مورکھ چندر یادو’ درج ہے۔ اسی طرح ایک ووٹر کے والد کا نام ‘بی کام’ اور ایک دوسرے ووٹر کا نام ‘رام نے شرما کا نام’ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرستوں کو درست کرنے کے اعلان کردہ مقصد سے شروع کیے گئے خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل نے ان فہرستوں کی ساکھ کو مزید شکوک و شبہات کے دائرے میں لا کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اور ہریانہ، مہاراشٹر نیز مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں کے انتخابات میں ووٹ چوری کے حوالے سے لوگوں کے شبہات اب یقین میں بدلتے جا رہے ہیں۔ ان کی پارٹی کا واضح موقف ہے کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت کرکے انتخابات جیتے ہیں۔ ووٹ چوری کے معاملے پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی مسٹر گاندھی پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔
کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے فوری استعفے، بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے چلائے جا رہے ایس آئی آر کے عمل پر روک لگانے، ووٹر فہرست کی غیر جانبدارانہ جانچ کرانے، مکمل مشین ریڈیبل ڈیٹا عام کرنے اور ہر اہل شہری کے حق رائے دہی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
-
دنیا7 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
دنیا1 week agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر اسمبلی کی کمیٹی نے آنچار جھیل کے آس پاس بڑے پیمانے پر تجاوزات پر تشویش ظاہر کی، فوری کارروائی کا مطالبہ سری نگر، 15 اکتوبر (یو
-
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
دنیا1 week agoایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: “ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں”
-
ہندوستان7 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
ہندوستان7 days agoجی ٹی ٹی سی آئی اور شری دھرمک لیلا کمیٹی نے لال قلعے میں ‘عالمی یومِ خوراک’ منایا
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: رام بن میں چرس اور ہیروئن کے ساتھ تین افراد گرفتار
-
ہندوستان1 week agoاقتدار کے لالچ میں آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں راہل گاندھی: دھرمیندر پردھان
