ہندوستان
اسٹالن کو سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھنا چاہئے اور تعلیم پر سیاست نہیں کرنی چاہیے: پردھان
نئی دہلی، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے قومی تعلیمی پالیسی پر تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ تعلیم پر سیاست نہ کریں اور طلباء کے مفاد میں سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر فیصلے کریں مسٹر پردھان نے آج مسٹر اسٹالن کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی کی مخالفت کے بعد ایک خط میں یہ بات کہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خط کا اشتراک کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا “کسی ریاست کے لیے یہ انتہائی نامناسب ہے کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی کو تنگ نظری سے دیکھے اور سیاسی نظریے کو برقرار رکھنے کے لیے دھمکیوں کا استعمال کرے۔
حکومت تمل ثقافت اور زبان کو عالمی سطح پر فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ میں مودبانہ اپیل کرتا ہوں کہ تعلیم پر سیاست نہ کریں اور اپنے طلباء کے بہترین مفاد میں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کام کریں۔
مسٹر پردھان نے خط میں لکھا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ریاستی حکومت سیاست سے اوپر اٹھکر ایسی پالیسیوں پرترجیح دے جو ہمارے طلباء کو علم، ہنر اور مستقبل کے مواقع کے ساتھ بااختیار بنائے۔ قومی تعلیمی پالیسی صرف ایک اصلاحات نہیں ہے، بلکہ یہ ایک تبدیلی کا وژن ہے جو ہندوستان کے تعلیمی نظام کو عالمی معیار تک بلند کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہمارے لسانی اور ثقافتی تنوع کو محفوظ اور مضبوط کرتا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت تمل زبان اور ثقافت کو مقبول بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمل زبان ابدی ہے اور تمل ثقافت عالمی ہے۔ حکومت تمل زبان اور ثقافت کو مقبول بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
مسٹر پردھان نے کہا کہ یہ قومی افتخار کی بات ہے کہ تمل دنیا کی قدیم ترین کلاسیکی زبانوں میں سے ایک ہے اور ہندوستان کی قدیم ترین زبان ہے۔ مسٹر سبرامنیا بھارتی کے یوم پیدائش کی یاد میں، ہم نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہندوستانی زبان کے تہوار منانا شروع کر دیے ہیں ، جس میں پچھلے سال پندرہ روزہ تقریبات میں کروڑوں طلباء، اساتذہ، ماہرین تعلیم، عوامی رہنماؤں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قومی اور عالمی سطح پر تمل کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے 8ویں شیڈول میں شامل تمام ہندوستانی زبانوں کو ہندوستانی زبانیں مانتے ہیں اور اسی کے مطابق تمل کو اہمیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی ریاست یا کمیونٹی پر کوئی زبان مسلط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ قومی تعلیمی پالیسی لسانی آزادی کے اصول کو برقرار رکھتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ طلباء اپنی پسند کی زبان میں سیکھتے رہیں۔ درحقیقت، اس پالیسی کا ایک اہم مقصد تمل سمیت ہندوستانی زبانوں کی تعلیم کو بحال کرنا اور مضبوط کرنا ہے، جو کہ دہائیوں کے دوران رسمی تعلیم میں دھیرے دھیرے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
انہوں نے تین زبانوں کی پالیسی کے اہم نکتے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ 1968 سے ہندوستان کے تعلیمی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے، یکے بعد دیگرے تعلیمی پالیسیوں کا حصہ ہونے کے باوجود، اس پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اسکولوں میں ہندوستانی زبانوں کی منظم تعلیم میں کمی واقع ہوئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ، اس کا نتیجہ غیر ملکی زبانوں پر حد سے زیادہ انحصار کی صورت میں نکلا ہے، جس سے طلباء کا ان کی اپنی لسانی جڑوں سے رابطہ محدود ہو گیا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی اس تاریخی ناکامی کو درست کرنے کے لیے اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمل سمیت ہر ہندوستانی زبان کو تعلیم میں اس کا مناسب مقام ملے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر اسٹالن نے تین زبانوں کے فارمولے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ہندستان سے اولمپک کے مختلف شعبوں میں اپنی شرکت کو وسعت دینے اور 2036 کے اولمپکس کے لیے ایتھلیٹوں کی تیاری فوری طور پر شروع کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کھیل کا وژن صرف تمغے جیتنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ وکست بھارت کی تعمیر میں کھیلوں اور نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ایک بڑے مشن کا حصہ ہے۔
کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کھیلوں، نوجوانوں کی قیادت، فٹنس، شہری ذمہ داری اور قومی تعمیر پر ملک گیر بحث کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔
کھیلوں کے قومی دن 2026ء کی تقریبات کے حصے کے طور پر ‘میرا یووا بھارت'(مائی بھارت ) کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ہندستان کے کھیلوں کے سفر سے جڑنے، اپنی امنگوں کا اشتراک کرنے اور ملک کے نوجوانوں اور کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ہر ضلع کے دو کالجوں کے طلبہ کی شرکت کے ساتھ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے یومِ آزادی کے خطاب کے دوران ہندستان کے وسیع تر کھیلوں کے وژن کو اجاگر کیا تھا۔
انہوں نے کہا، “جب میں کھیلوں کے بارے میں بات کرتا ہوں تو یہ صرف تمغے جیتنے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر میں ہندستان کی کھیل کی صلاحیت اور نوجوانوں کی طاقت کو ایک ساتھ لانے کی مہم ہے۔”
بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ شعبوں میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک نے تاریخی طور پر اولمپکس میں شامل تقریباً نصف مقابلوں میں حصہ نہیں لیا ہے۔
انہوں نے کہا، “دوسرے ممالک ان کھیلوں میں تمغے جیتتے ہیں جن میں ہم حصہ بھی نہیں لیتے ہیں۔ اگر ہم اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کھیلوں میں بھی بہترین کارکردگی حاصل کرنی ہوگی۔”
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اولمپک کے متعدد شعبوں میں ہندستان کی عدم موجودگی نے ملک کے لیے تمغوں کی دوڑ میں مقابلہ کرنے کے مواقع کو محدود کر دیا ہے اور انہوں نے ملک کے کھیلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے منظم کوششوں کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، “اولمپکس میں شامل مختلف کھیلوں میں سے ہندستانی ٹیمیں تقریباً نصف میں حصہ نہیں لیتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم تمغوں کی بڑی تعداد کے لیے مقابلہ بھی نہیں کرتے۔ یہ دہائیوں سے جاری ہے۔”
جاری ۔ یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
