جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں شراب اور منشیات کی وبا آگ کی طرح پھیل رہی ہے: التجا مفتی
سری نگر، پی ڈی پی لیڈر اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے شراب اور منشیات کے پھیلاؤ کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں شراب اور منشیات کی وبا آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان نشے کے عادی بن رہے ہیں جو ہمارے سماج کا تانہ بانہ متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مرکزی اور جموں و کشمیر سرکار سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کو بھی بہار، گجرات اور تامل ناڈو کی طرح شراب سے پاک خطہ بنائیں۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں پارٹی ہیڈر کوارٹر میں شراب کے خلاف ایک دستخطی مہم شروع کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم یہاں شراب اور منشیات کے خلاف ایک دستخطی مہم شروع کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں، جموں و کشمیر میں شراب،منشیات آگ کی طرح پھیل رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا ‘ہمارے ایک رکن اسمبلی فیاض میر صاحب نے شراب کے خلاف بل متعارف کیا ہے ہماری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ہماری اس مہم کا بھر پور سپورٹ کریں’۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان مشنیات اور شراب کے عادی بن رہے ہیں جس سے ہمارے سماج کا تانہ بانہ متاثر ہو رہا ہے۔
التجا نے کہا’ ‘جموں وکشمیر میں گذشتہ چار پانچ برسوں سے شراب آسانی سے دستیاب ہے جس کی وجہ سے یہاں خاندان تباہ ہو رہے ہیں’۔
انہوں نے منشیات کے خلاف جموں وکشمیر پولیس کی کارروائیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس گذشتہ کچھ برسوں سے منشیات کے خلاف بہت اچھا کام کر رہی ہے میری پولیس سے اپیل ہے کہ وہ شراب کے خلاف بھی وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کریں’۔
محبوبہ مفتی کی بیٹی نے باقی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس اور بی جے پی سے بھی اس مہم کا سپورٹ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا ‘میری تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں کیونکہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی مسئلہ ہے’۔
ان کا کہنا تھا ‘جموں وکشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوان منشیات کی طرف مائل ہو رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی وہ واحد جماعت ہے جس نے شراب کے خلاف بل متعارف کی ہے۔
آنے والےاسمبلی اجلاس سے اس سلسلے میں توقعات ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں التجا نے کہا: ‘یہاں توقعات کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ایک ذمہ داری ہے جس کو ہم انجام دے رہے ہیں’۔
نیشنل کانفرنس کے ایک رکن اسمبلی کی طرف سے بل لانے کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس کا بل صرف لالچوک تک محدود ہے ان کے پچاس ارکان اسمبلی ہیں جو کچھ نہیں کرتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا ‘نیشنل کانفرنس نے یہ بل دبائو میں آکر لایا ہے کیونکہ جب پی ڈی پی نے یہ بل لایا تو ان پر دبائو آگیا’۔
التجا نے مرکزی اور جموں و کشمیر سرکار سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کو بھی بہار، گجرات اور تامل ناڈو کی طرح شراب سے پاک خطہ بنائیں۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
