جموں و کشمیر
جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر نے بجٹ سیشن کے لئے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
جموں،جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے 3 مارچ 2025 سے جموں میں شروع ہونے والے بجٹ سیشن کے لئے سیکورٹی اور دیگر متعلقہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک میٹنگ طلب کی۔
سپیکرموصوف نے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دیں کہ بجٹ سیشن کے احسن اور بغیر کسی رکاوٹ انعقاد کے لئے تمام ضروری اِنتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔
میٹنگ میں سیکورٹی اِنتظامات، ٹریفک کنٹرول، فائر سروسز، بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی، قانون ساز کمپلیکس میں طبی سہولیات، میڈیا اِنتظامات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سپیکر عبدالرحیم راتھر نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں متعلقہ اَفسران کو جموں میں جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کے احاطے میں پارلیمانی روایات سے بخوبی واقف عملے کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایم ایل ایز ہوسٹل ، جموں کے اندر اور باہر بھی قانون سازوں کی سلامتی و تحفظ کے لئے خاطر خواہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔
انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ جموں میں قانون ساز اسمبلی کمپلیکس، سول سیکرٹریٹ اور ایم ایل ایز ہوسٹل تک جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کے مناسب اِنتظامات کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سپیکرموصوف نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی جموں میں فائر فائٹنگ ٹینڈروں کی مناسب تعیناتی کی بھی ہدایت دی جبکہ جے کے ایل اے اور ایم ایل اے ہوسٹل جموں میں پہلے سے نصب آگ بجھانے والے آلات اور فائر ہائیڈرنٹس کی بھی جانچ کی جائے۔
انہوں نے اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں زیر اِلتوا کام جلد مکمل کئے جائیںبالخصوص سینٹرل ہال ، ہاﺅس اور وِی آئی پی چیمبروں میں ضروری مرمت اور بہتری کےلئے اَقدامات کئے جائیں۔
سپیکر عبدالرحیم راتھر نے اسمبلی میں انٹرکام ٹیلیفون سسٹم لگانے اور پہلے سے نصب وی آئی پی چیمبروں میں فون لائنوں کی چیکنگ کی بھی ہدایت دی۔ سپیکر موصوف نے ڈائریکٹر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ ہمیں قانون ساز اسمبلی میں قومی اِی ۔ودھان کا عملانا ہے جس کے لئے جگہ اور مزید کمروں کی ضرورت ہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ میں دیگر محکموں سے کمرے خالی کئے جائیں۔
انہوں نے پی ڈِی ڈِی حکام کو ہدایت دی کہ سیشن کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے جے ایم سی سے یہ بھی کہا کہ وہ مقننہ کمپلیکس کے پورے احاطے اور لان کے اندر اور اردگرد صفائی کو یقینی بنائے۔
سپیکرجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے جے کے ٹی ڈی سی کو ہدایت دی کہ قانون سازوں اور مقننہ کے عملے کی سہولیت کے لئے احاطے میں کینٹین کی سہولیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیکل اَتھارٹی کو پورے سیشن کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی تاکید کی۔
انہوں نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت دی کہ وہ اسمبلی سیشن کی مکمل اور مناسب کوریج کو یقینی بنائے جبکہ سیشن کے دوران مناسب پی اے ایس ، مائیکروفونز اور دیگر تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے احکامات دئیے گئے ۔ میٹنگ میں موجود سینئر اَفسران نے سپیکرموصوف کو یقین دلایا کہ بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔
یو این آئی – ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
