پاکستان
کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر سیلاب، پاکستان بھر میں 90 افراد ہلاک
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید علاقہ میں ہوئی جہاں 72 ملی میٹر بارش درج کی گئی، اس کے بعد نظام آباد میں 51.6 ملی میٹر اور شمالی کراچی میں 37 ملی میٹر بارش درج کی گئی
خبراردو:-
کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کی راجدھانی کراچی میں مسلسل دوسرے منگل کو بھی جاری شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور تمام معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ بارش کے سبب ہونے والے حادثوں میں تین بچوں کی موت ہو گئی اور تودے گرنے کے واقعات بھی ہوئے۔
ادھر، انڈپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں میں مانسون کی بارشوں کی وجہ سے تین دنوں کے اندر 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ منگل کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ تین روز میں ملک بھر میں شدید بارشوں میں ایک ہزار سے زائد گھر بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ ساحلی شہر کراچی میں بھی شدید بارشوں کے سلسلے کے بعد معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
شدید بارشوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں سے 31 سندھ میں جبکہ 23 خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 15 جبکہ پنجاب میں آٹھ رہی۔ شمالی علاقوں میں 13 افراد جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ رواں ہفتے کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
شہر کے کئی علاقوں میں نالوں کا پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید علاقہ میں ہوئی جہاں 72 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ اس کے بعد نظام آباد میں 51.6 ملی میٹر اور شمالی کراچی میں 37 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق سرجانی اور اورنگی شہروں میں گھروں میں پانی گھس جانے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو خالی کرکے محفو ظ مقامات پر جارہے ہیں۔ سیلاب کے پانی کی وجہ سے کورانگی پل کو بند کردیا گیا ہے۔لاندھی اور فیڈرل بی ایریا کے ساتھ ساتھ آس پاس کے دیگر علاقوں میں سڑکیں مکمل طورپر پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
اس دوران سیلاب کے سبب ہونے والے حادثات میں تین بچوں کی موت ہوگئی اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ کچھ علاقوں میں سلامتی اساب سے بجلی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے گلستان جوہر علاقہ میں تودے گرنے کا واقعہ ہوا جس کی وجہ سے کئی چار پیہہ اور دوپہیہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات نے بارش کے بدھ کی دوپہر تک جاری رہنے اور شہری علاقوں میں سیلاب کا پانی بھر جانے کی و ارننگ دی ہے۔(قومی آواز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر4 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا8 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا8 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا8 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا7 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
-
ہندوستان6 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا23 hours agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
