جموں و کشمیر
پہلگام حملے کے بعدمرکزی حکومت کا شہریت ثابت کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ
اب آدھار، پین اور راشن کارڈ سے ثابت نہیں ہوگی شہریت
صرف ووٹر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہونگے شہریت کے ثبوت ،دہلی میں عمل درآمد
سری نگر: جے کے این ایس : اب آدھار کارڈ، پین کارڈ یا راشن کارڈ جیسے دستاویزات خود کو ہندوستانی شہری ثابت کرنے کےلئے درست نہیں ہوں گے۔ دہلی پولیس کی ہدایات کے مطابق صرف ووٹر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کو ہندوستانی شہریت کا ثبوت سمجھا جائے گا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی حکومت کی ہدایات پر لیا گیا ہے، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی غیر قانونی دراندازی کو روکنا ہے۔ اس کے علاوہ برتھ یعنی پیدائش سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل یعنی سکونت سرٹیفکیٹ کو حکومت ہند شہریت ثابت کرنے کےلئے بنیادی دستاویزات مانتی ہے۔قوانین میں تبدیلی کی وجوہات:دہلی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کےخلاف مہم کو اب تیز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سے جاری تصدیقی مہم کے دوران، دہلی پولیس نے پایا کہ بنگلہ دیشی اور روہنگیا دراندازیوں کی ایک بڑی تعداد آدھار، پین اور راشن کارڈ کی مدد سے خود کو بھارتی شہری ظاہر کر رہی ہے۔ بہت سے معاملات میں وہ یو این ایچ سی آر کی طرف سے جاری کردہ پناہ گزین کارڈ لے کر بھی پائے گئے۔ اس سے اصلی اور نقلی میں فرق کرنا مشکل ہو گیا۔ ایسے میں مرکزی حکومت کے نئے احکامات کے مطابق بھارتی شہریت کے لیے اب ووٹر آئی ڈی اور پاسپورٹ کو حتمی ثبوت ماننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کے نئے احکامات کے بعد دہلی پولیس نے تمام اضلاع کے ڈی سی پیز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں رہنے والے مشکوک غیر ملکی شہریوں کی شناخت کریں اور ان پر کڑی نگرانی رکھیں۔ دہلی میں موجود تقریباً 3500 پاکستانی شہریوں میں سے اب تک400 سے زیادہ کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم شہریوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ ہندو پناہ گزینوں کو طویل مدتی ویزا کے تحت ریلیف دیا گیا ہے۔آدھار، پین اور راشن کارڈ شہریت کا ثبوت کیوں نہیں:ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی(The Unique Identificatio Authority of India)آدھار کارڈ کو شناخت اور رہائش کا ثبوت مانتی ہے، لیکن شہریت کا نہیں۔ پین اور راشن کارڈ پر بھی یہی قانون لاگو ہوتا ہے۔ پین کارڈ ٹیکس کے مقاصد کو پورا کرتے ہیں اور راشن کارڈ کھانے کی تقسیم کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، ان میں سے کوئی بھی دستاویز شہریت کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔حکومت برتھ یعنی پیدائش سر ٹیفکیٹ اور ڈومیسائل یعنی سکونت سر ٹیفکیٹ کو ہندوستانی شہریت کی نشاندہی کرنے والے بنیادی دستاویزات مانتی ہے۔
سرٹیفائنگ برتھ اینڈ ڈیتھ ایکٹ1969، مجاز حکام کو برتھ سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، جو ہندوستان میں پیدائش کے دعووں کی بنیاد پر شہریت کی توثیق کرتا ہے۔ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ کوئی شخص کسی مخصوص ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہے، جو ہندوستانی شہریت رکھنے کے دعووں کو مزید ثابت کرتا ہے۔بھارت کے ویزا پالیسی میں تبدیلی:پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت سرکارنے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ صرف سفارتی، طبی اور طویل مدتی ویزوں کو کسی حد تک استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم میڈیکل ویزے بھی29 اپریل کے بعد کالعدم ہو گئے ہیں۔ دہلی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو تمام پاکستانی شہریوں کی فہرست تیار کرنے اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مستقبل میں اس پالیسی کو دیگر ریاستوں میں بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
