جموں و کشمیر
جو لوگ خوف ودہشت پھیلانا چاہتے تھے وہ ہار گئے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
عوامی اتحادولچک اورسیاحوں کی ہمت سے امن دشمنوںکو شکست
جموں و کشمیر کے لوگ خوفزدہ نہیں
اننت ناگ :جے کے این ایس : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ سیاحوں اور مقامی لوگوں میں خوف پیدا کرنے میں ناکام رہا،کیونکہ سیاحوں نے خوف کو شکست دی۔انہوںنے اپنے موقف کااعادہ کیاکہ کشمیر ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہے گا۔خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کے مطابق پہلگام میں ایک تعزیتی اجتماع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے حملے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان سیدعال شاہ کے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مصیبت کے وقت لوگوں کے اتحاد کی تعریف کی۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ بہادر عادل حسین کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور انہیں کشمیر کی مہمان نوازی اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر فاروق نے پہلگام کے ایم ایل اے الطاف احمد کالو کی ایک ماہ کی تنخواہ مقتول نوجوان عادل شاہ کے والد کو اظہار یکجہتی کے طور پر حوالے کی۔ سوگوار خاندان نے ڈاکٹر فاروق کا ذاتی طور پر ان کی عیادت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ ۔انہوں نے خطے میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے اتحاد اور لچک سے ان کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے۔انہوں نے دہرایا کہ جموں و کشمیر کے لوگ خوفزدہ نہیں ہیں۔ڈ اکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم ڈر کر نہیں ڈرنے والے ہیں۔ جموں و کشمیر ہمارا ہے، اور ہم اس خوبصورت زمین کو پالیں گے اور تعمیر کریں گے جو اللہ نے ہمیں دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جو لوگ خوف پھیلانا چاہتے تھے وہ ہار گئے، سیاحوں نے ان کے ایجنڈے کو شکست دی۔انہوںنے کہاکہ سیاحوںکی آمد سے دہشت گردوں کو دھچکالگاہے ،اورمیں سیاحوں سے اپیل کرتاہوںکہ وہ بلاخوف کشمیر آئیں اورآتے رہیں۔ ڈاکٹر فاروق نے انڈس واٹر ٹریٹی پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا، جس کے جموں و کشمیر پر منفی اثرات کا حوالہ دیا گیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمارے اپنے دریا ہونے کے باوجود ہمیں پانی کے بحران کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کا پانی روکنے کا نہیں کہہ رہے، لیکن ہم اپنے حصے کے بھی مستحق ہیں۔بجلی کی پیداوار کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اس کے باوجود ہم بجلی کی قلت کا شکار ہیں، ان مسائل کو درست کیا جانا چاہیے۔جموں میں پانی کی قلت کو اجاگر کرتے ہوئے،ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نوٹ کیاکہ ہم نے چناب سے پانی جموں تک لانے کی کوشش بھی کی، لیکن عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم خود یہ قدم اٹھائیں۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
