جموں و کشمیر
سیاحت کی بحالی وادی کی معیشت کےلئے بہت ضروری:ڈاکٹر فاروق
22اپریل کا واقعہ کشمیرکی سیاحتی صنعت کیلئے بڑادھچکا،باہر آنا ہوگا
جموں وکشمیرکوریاستی درجہ کی بحالی کیلئے پُراُمید
سری نگر:جے کے این ایس : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ 22 اپریل کے واقعے نے کشمیر کی سیاحتی صنعت کو بہت بڑا دھچکا پہنچایا، لیکن اس بات پر زور دیا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا اور سیاحت کی بحالی وادی کی معیشت کےلئے بہت ضروری ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ 22 اپریل2025 کے واقعہ (پہلگام دہشت گردانہ حملہ )کے بعد سے کشمیر کی سیاحت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت کشمیر کی معیشت کےلئے ضروری ہے، غریب اور خوشحال سب اس پر انحصار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ سردیوں نے ہمیں6 ماہ کے لیے بند کر دیا، تمام آمدنی گرمیوں کے مہینوں میں کمائی جاتی ہے اور سردیوں میں خرچ ہوتی ہے، اسی لیے 22 اپریل کے بعد ہم نے وادی کے لوگوں میں خوف کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ 22 اپریل کو جو واقعہ ہوا ،وہ ہمارا نہیں بلکہ پورا کشمیر اس کےخلاف کھڑا ہے۔سیاحوں کو واپس لانے کی کوششوں کو نوٹ کرتے ہوئے، انہوں نے ان اقدامات کا خیرمقدم کیا جن کا مقصد حالات کو معمول پر لانا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے دوست ایونٹس کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے گولڈ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا، اس لیے ہر وقت ایک پیغام جاتا رہتا ہے کہ یہاں کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ آئیں اور ہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔ریاست کی بحالی کے دیرینہ مطالبے پر ڈاکٹر فاروق نے محتاط امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انشاءاللہ ہمیں امید ہے کہ ایسا ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ دہلی اس پر توجہ دے گا۔ وزیر اعظم جموں و کشمیر کے لوگوں کی اپنی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کی خواہشات کو دیکھیں گے۔وقف اور ڈوڈہ واقعہ کے تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے وقفے وقفے سے آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کئی دہائیوں سے خطے کی پریشانیوں کا حصہ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ چیزیں ہوتی رہیں گی؛ ہم 1947 سے بھگت رہے ہیں۔ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، لیکن ہمیں اس سے باہر آنا چاہیے۔ کچھ بھی جامد نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہاں حالات بہتر ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے رہنماو ¿ں کو سمجھنا چاہیے کہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں اپنے لوگوں کی امنگوں پر بھی دھیان دینا چاہیے۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
