تازہ ترین
شاہراہ بند ،وادی میں ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بلند؛ ضروری اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا،رپورٹ
خبراردو:
ٹنل کے آر پار بالائی و میدانی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ۔جس کے نتیجے میں سرینگرجموں شاہراہ مسلسلس پانچویں روز بند رہی ۔ادھر شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں تاجروں نے ناجائز منافع خوری کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے۔ اس دورا ن بازاروں سے صرف5روز تک سڑک بند ہونے کے بعد بازروں سے گوشت سمیت اشیاء ضروریہ مکمل طور غائب کر دئے گئے ۔جبکہ مختلف چیزوں جن میں سبزی ،اور پھلوں کے قیمتوں میں سڑک بند ہونے کے ساتھ ہی ہوش ربا اضافہ کیاگیا ۔جس کے نتیجے میں لوگوں کو ضروری چیزوں کی عدم دستیابی کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جبکہ متعلقہ محکمہ ساری سورت حال سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہے ہیں۔
ادھر وادی سے تعلق رکھنے والے جموں میں درماندہ مسافروں نے احتجاجی دھر نا دیکرائر لفٹ کروانے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ درماندہ مسافروں نے الزام لگایا جموں میں کچھ دکانداروں نے درماندہ مسافروں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا۔ ٹنل کے آر پار جمعرات اور جمعہ کو کی درمیانی رات کو بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی تا بھاری برف باری ہوئی ہے ۔جس کے نتیجے میں وادی کے اکثر علاقوں میں سڑکیں برف سے بند ہوئیں تھی جن پر کو صاف کرنے کے لئے انتظامیہ نے صبح سویرے سے ہی سڑکوں کو آمد رفت بنانے کے لئے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ،جس کے بعدتقریباً تمام علاقوں میں سڑکوں کو قابل آمد رفت بنالیاگیا۔ ادھر جواہر ٹنل پر تازہ برفر باری اور بارشوں کے نتیجے میں رام بن سے بانہال تک کئی برفانی اور مٹی کے تودے سڑک پر گر آئے۔ جس کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پانچویں روز بھی ٹریفک بحال نہ ہو سکا ۔جس دوران سڑک مسلسل پانچویں روز بھی بند رہی ۔ ادھرسڑک پر درماندہ 800سے زیادہ مسافروں کو تکلیف دہ صورت حال کا مشکلات کا سامنا ہے ۔
ادھر شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں پوری وادی خاص کر شہر سرینگر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک ہوش ربا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو دکانداروں نے دو دو ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا ۔جبکہ گوشت سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے مطابق شہر سرینگر کے اہم بازاروں میں سبزیوں،پھولوں سمیت غذائی اجناس کے مختلف چیزوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ادھر شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں جمعہ کو کسائیوں نے سڑک بند کرنے کا بہانہ بنا کر بازار میں گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کی ہے جس نتیجے میں مریضوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم کشمیر نیوز سروس کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ چند ایک مقامات پر کسائیوں نے دکانوں کے بجائے گھروں میں ہی گوشت فروخت کر رہے تھے۔
ادھر وادی کے شہر و دیہات کے بازار میں بھی دکانداروں نے سڑک بند ہونے کا بہانا بنا کر اشیاء کی قیمتیں اپنی مرضی کے مطابق طے کئے ہیں ۔نمائندے نے بتایا کئی مقامات پر اشیاء ضرویہ کے ساتھ ساتھ کچھ خود غرض دکانداروں نے ایسے چیزوں کے قیمیتوں میں اضافہ کیا ہے جن کا سڑک بند ہونے کے ساتھ کوئی بھی واستہ نہیں ہے ۔ ادھر جموں میں وادی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں درماندہ مسافروں نے جمعہ کے صبح احتجاجی دھر نا دیکر ائیرلفٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے الزام لگایا کہ جموں میں کچھ دکانداروں نے مسافروں کے مجبوریوں کا غلط فائدہ اٹھا کر انہیں دو دو ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا۔ریاض احمد نامی ایک درماندہ مسافر نے بتایا کہ ہمارے پاس جتنا سفر خرچہ تھا وہ ختم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان کے مشکلات میں اضافہ ہوا ۔ادھر سرکاری ذرائع نے بتیایا جموں تقریباً800مسافر درماندہ ہیں اور سڑک کو قابل آمد رفت بنانے کے بعد ہی جموں سے گاڑیوں کو وادی کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔ خیال رہے 20جنوری کو وادی اور ٹنل کے آرپار تازہ برف بارے کے دوران جواہر ٹنل پر ایک بھاری برفانی تودہ گرآیا جس کے نتیجے ٹنل کے دونوں ٹیوب بند ہوئے۔جبکہ رام بن سے بانہال تک مسلسل ان دنوں برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں جمعہ کو پانچویں روز بھی سڑک آمدرفت کے لئے بحال نہ ہو سکی۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
