جموں و کشمیر
کشمیر :بڈگام کے بالائی علاقوں میں تلاشی مہم دوبارہ شروع
سری نگر، وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے اونچے علاقوں میں شروع کی گئی تلاشی مہم جمعہ کی صبح دوبارہ شروع ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے پیر پنجال سلسلے کے دشوار گزار علاقوں میں تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام-پونچھ سرحد کے قریب تقریباً 15,000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک جنگلاتی علاقے میں چلائی جا رہی ہے۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے یہ تلاشی مہم کافی چیلنجنگ ہے۔
یہ علاقہ پیر پنجال سلسلے میں آتا ہے، جو کشمیر وادی کو پونچھ – راجوری علاقے سے جوڑتا ہے۔
علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ سکیورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی مہم (سی اے ایس او) شروع کی تھی، جس کے بعد جمعرات کی شام گولی چلنے کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت مہم روک دی گئی تھی اور جمعہ کی صبح اسے دوبارہ شروع کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ علاقے کے چاروں طرف سخت گھیراؤ برقرار رکھا ہوا ہے اور تلاشی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مہم میں مدد کے لیے اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو بھی علاقے میں بھیجا گیا ہے۔
اس مہم کے بارے میں اب تک پولیس یا فوج کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر نے تمام 7 اضلاع میں ایل اے ایچ ڈی سی کے قیام کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی
سری نگر، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعرات کو مرکز کے نئے کونسلیں قائم کرنے کے فیصلے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام سات اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں (ایل اے ایچ ڈی سیز) کے قیام کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی پانچ نئے تشکیل دیے گئے اضلاع میں منتخب مقامی خود حکمرانی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
مرکز نے 13 جولائی کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں نئی ایل اے ایچ ڈی سیز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ منظوری کے بعد اب لداخ کے تمام سات اضلاع لیہہ، کرگل، شام، نوبرا، چانگ تھانگ، زنسکار اور دراس میں ایل اے ایچ ڈی سیز قائم ہوں گی۔ منتخب مقامی خود حکمرانی کا جو نظام پہلے صرف لیہہ اور کرگل تک محدود تھا، اب اسے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پانچ نئے اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی۔
یہ پیش رفت لداخ میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور بنیادی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ نئی کونسلوں کے قیام سے لوگوں کو اپنے متعلقہ اضلاع کی ترقی اور انتظامیہ سے متعلق معاملات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کا ادارہ جاتی نظام فراہم ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ نے کہاکہ ’’تمام سات اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کا قیام لداخ میں بنیادی سطح کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک سنگ میل ہے۔ اس سے عوام کو بااختیار بنایا جائے گا اور ترقیاتی عمل مقامی ضروریات اور خواہشات کے زیادہ مطابق ہوگا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اس تاریخی قدم کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساتوں کونسلوں کے قیام سے شراکتی مقامی حکمرانی کو نچلی سطح تک لے جاکر اسے مضبوط بنایا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں مقامی خواہشات اور ترجیحات ضلع کی سطح پر منصوبہ بندی اور ترقی میں زیادہ مؤثر انداز میں شامل کی جاسکیں گی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے محکمہ ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نو تشکیل شدہ کونسلوں کے انتخابات مناسب وقت پر کرائے جائیں گے۔ اس کے لیے پہلے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل ایکٹ، 1997 کی دفعہ 8 کے تحت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
یہ نوٹیفکیشن سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: پولیس نے سوپور میں جماعتِ اسلامی سے منسلک جائیدادیں منسلک کردیں
سری نگر، ممنوعہ تنظیم جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر (جے ای آئی) کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے سوپور سب ڈویژن کی پولیس نے جمعرات کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دورو گاؤں میں دو عمارتیں، چھ دکانیں اور دو کنال اراضی منسلک کردی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ جائیدادیں پولیس اسٹیشن سوپور میں درج ایف آئی آر نمبر 42/2025 کی تحقیقات کے دوران سامنے آئیں۔ یہ ایف آئی آر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعات 10 اور 13 کے تحت درج کی گئی تھی۔
پولیس نے کہاکہ ’’مسلسل تحقیقات، سرکاری اور ریونیو ریکارڈ کی جانچ اور متعلقہ حکام کے ذریعے تصدیق سے ان مقامات کا جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کے ساتھ تعلق ثابت ہوا۔‘‘
سوپور پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے تفصیلی ڈوزیئر کی بنیاد پر کشمیر کے ڈویژنل کمشنر نے 12 اگست کے حکم کے ذریعے دورو کے اسلامیہ ماڈل اسکول کی عمارت کو یو اے پی اے، 1967 کی دفعہ 8(1) کے تحت نوٹیفائی کیا۔ یہ اسکول 2022 سے بند ہے اور اس میں دو دو منزلہ عمارتیں، چھ دکانیں اور دو کنال اراضی شامل ہے۔
اس کے بعد سوپور پولیس کی درخواست پر بارہمولہ کے ضلع مجسٹریٹ نے یو اے پی اے کی دفعات 8(3) اور 8(4) کے تحت ضروری احکامات جاری کیے۔ ان احکامات کی تعمیل میں سوپور پولیس نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قانون کے مطابق مذکورہ نوٹیفائیڈ جائیدادوں کو منسلک کردیا۔
پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی ممنوعہ تنظیموں اور ان کے وابستہ نیٹ ورک سے منسلک جائیدادوں اور اثاثوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے مقصد سے کی جانے والی مسلسل تحقیقات کا نتیجہ ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں میں بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی درانداز کو پکڑ لیا
جموں، بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے چوکس جوانوں نے جمعرات کو جموں کے کنہا چک علاقے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کرلیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنہا چک میں ایک بارڈر آؤٹ پوسٹ کے قریب تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے صبح کے وقت مذکورہ شخص کو پکڑا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت پاکستان کے سیالکوٹ ضلع کے لونی گاؤں کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مزید تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoایران، عمان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے قریب، تہران کا امریکہ سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہندوستان1 week agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
ہندوستان1 week agoتہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر بھر میں عید میلاد النبی منائی گئی، ہزاروں عقیدت مندوں کا درگاہ حضرت بل میں ہجوم
-
دنیا1 week agoایرانی حملوں سے امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو اربوں ڈالر کا نقصان: رپورٹ
-
دنیا1 week agoامیگریشن کریک ڈاؤن میں تیزی:ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس روک دیں
-
دنیا1 week agoسعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس
-
دنیا1 week agoنیپال میں بھوٹے کوشی کے سیلاب میں 162 افراد ہلاک، تقریباً 400 لاپتہ؛ غیر ملکی سیاح بھی شامل
-
دنیا1 week agoقطر کے وزیر اعظم کا دورہ ایران، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوگی
-
پاکستان1 week agoپاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے
-
ہندوستان1 week agoعید میلاد النبی پر کاشی میں جوش و خروش، سکیورٹی کے سخت انتظامات
