ہندوستان
یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یومِ اساتذہ کے موقع پر معاشرے کے لیے اساتذہ کے اہم تعاون کا ذکر کیا اور سابق صدرجمہوریہ نیز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ‘ایکس’ پر لکھا کہ یومِ اساتذہ معاشرے میں اساتذہ کے مضبوط تعاون کی ستائش کرنے اور ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے سات، لوک کلیان مارگ پر قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ہونے والی اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا، “کل جب قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان کو یہاں مدعو کیا گیا، تب کیا کچھ ہوا، دیکھیے….”
قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان کے پہلے نائب صدرجمہوریہ اور دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش پر ہر سال پانچ ستمبر کو ملک بھر میں یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ فلسفی، عالم اور ماہرِ تعلیم کے طور پر مسٹر رادھا کرشنن نے تعلیمی شعبے اور عوامی زندگی میں گراں قدر تعاون دیا تھا۔
سال 1958 سے شروع ہونے والے ‘قومی اساتذہ ایوارڈ’ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے اور طلبہ کی زندگی سنوارنے والے اساتذہ کو دیے جاتے ہیں۔ وزارتِ تعلیم کے تحت ہر سال یومِ اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔
یومِ اساتذہ کے موقع پر وزیراعظم کی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات اب ایک روایت بن چکی ہے۔ یہ ان اساتذہ کو احترام دینے کا موقع ہے جن کا کام صرف کلاس رومز تک محدود نہیں رہتا۔ یومِ اساتذہ پر اپنے پیغام کے ذریعے وزیراعظم نے نوجوان سوچ کو نکھارنے، تجسس بڑھانے اور ملک کے مستقبل میں معنی خیز تعاون دینے والی نئی نسل تیار کرنے کی مہم میں اساتذہ کو سب سے آگے رکھا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مکمل جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے برطانیہ میں برمنگھم کے میئر ذاکر چودھری کے کشمیر سے متعلق بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران میئر چودھری کے بیان پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔
ترجمان نے کہاکہ “کشمیر پر آپ کو ہندوستان کا موقف معلوم ہے۔ پورا جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں۔”
قابلِ ذکر ہے کہ برمنگھم کے میئر ذاکر چودھری، جو پاکستانی نژاد ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ پاکستان کے یومِ آزادی کی ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ “کشمیر پاکستان کا ہے”۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
نیپال میں آئے سیلاب میں 275 ہندوستانی لاپتہ، 166 کو بچایا گیا، چین کے علاقے میں کوئی ہندوستانی نہیں: وزارت خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں گزشتہ ماہ آئے تباہ کن سیلاب کے بعد ابھی بھی 275 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 166 کو بچا لیا گیا ہے اور چین کے علاقے سے 1907 ہندوستانی شہری نیپال پہنچ چکے ہیں اور اب کوئی ہندوستانی شہری وہاں نہیں پھنسا ہوا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا، “275 ہندوستانی شہری ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ ہم نیپال حکومت، وزارت خارجہ اور متعلقہ ایجنسیوں نیز اپنی متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ ہم نے بچائے گئے شہریوں کے نام شیئر کیے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نیپال حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔ اب تک 1907 ہندوستانی شہری چین سے نیپال آئے ہیں۔ ابھی چین میں تبت کے خود مختار علاقے میں کوئی ہندوستانی مسافر نہیں پھنسا ہوا ہے۔”
ترجمان نے کہا کہ ہندوستان نیپال کو اس کی ضرورت کے مطابق امداد جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ آگے بھی جاری رہے گی۔ آنے والے دنوں میں ہندوستان نیپال کو فارنسک کٹ، بیلی برج اور دیگر سامان بھیجے گا۔
ہندوستان کے دو طیارے کل بھی 21 ٹن سامان لے کر نیپال گئے تھے، اب تک ہندوستان نے سات طیاروں کے ذریعے 95 ٹن امدادی سامان بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین اور بچاؤ کارکنوں کی 54 رکنی ٹیم بھی وہاں کام میں جٹی ہوئی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
اسرو کی کامیابی پر جے رام رمیش نے دی مبارکباد، کہا- ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں میں ہوگا اضافہ
نئی دہلی، کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے سری ہری کوٹا سے جی ایس ایل وی-ایف 17 راکٹ سے ای او ایس-05 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اور اسے مدار میں قائم کیے جانے پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے ملک کے لیے ایک اور تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مزید مضبوطی ملے گی۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ 2367 کلوگرام وزنی ای او ایس-05 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اسرو کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرو کو کئی اطراف سے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایسے میں یہ کامیابی اس کی غیر معمولی استقامت اور مشکلات سے ابھرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو اسرو کی کامیابیوں اور اس کی صلاحیت کو سلام کرنا چاہیے نیز تنظیم کی آنے والی تمام مہمات کی کامیابی کی تمنا کرنی چاہیے۔
مسٹر رمیش نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں، جب وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی ہدایت پر اسرو کے کردار میں بنیادی تبدیلی کی جا رہی ہے، اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ تبدیلیاں اس باعث تحریک عوامی ادارے کے بنیادی کردار کو متاثر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرو نے دہائیوں تک تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو فخر کا احساس دلایا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کا آخری زندہ مقامی عسکریت پسند جولائی تک بڑی حد تک نظروں سے اوجھل رہا
-
جموں و کشمیر1 week agoحکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
-
جموں و کشمیر3 days agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
-
دنیا1 week agoنیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoاننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
-
دنیا1 week agoایران کا امریکی پابندیوں کے انسانی اثرات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ سے مطالبہ، اقدامات کو ’’اقتصادی دہشت گردی‘‘ قرار
-
دنیا1 week agoروبیو قدرتی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی بورڈ کے لیے چار امیدوار مقرر کریں گے
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں کے مضافات میں پتنگ کی ’مانجھا‘ ڈور نے سابق فوجی کی جان لے لی
