ہندوستان
جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں
نئی دہلی، کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماؤں سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے نے منگل کے روز مبینہ طور پر جنتر منتر میں داخل ہونے اور قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی۔
پارٹی کے بانی ابھجیت دپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ معلومات دی کہ صبح پیش آئے اس واقعے کے دوران پارٹی کے متعدد اراکین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مسٹر دپکے نے جنتر منتر کو ایک احتجاجی مقام کے طور پر ختم کرنے کے مرکز کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر لکھا، “آپ مزاحمت کو فہرست سے باہر نہیں کر سکتے۔” انہوں نے اس پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹیگ کیا۔
مسٹر دپکے نے پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے جنتر منتر جا کر ترنگا لہرایا تھا۔ انہوں نے سوال کیا، “ترنگا لہرانا کب سے خلاف ورزی بن گیا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی پرچم لہرانے والے ان رہنماؤں پر کوئی الزامات عائد نہ کیے جائیں۔
مسٹر دپکے نے پولیس سے یہ بھی التجا کی کہ حراست میں لیے گئے اراکین کو اپنے وکلاء سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں خود پہلے 24 گھنٹے تک قانونی مشورے کے بغیر حراست میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، “پورا ملک جنتر منتر بن جائے گا۔ جنتر منتر صرف ایک جگہ نہیں ہے؛ یہ مزاحمت کا ایک جذبہ ہے۔”
انہوں نے پولیس کی اس کارروائی کو “آمرانہ ذہنیت” کی مثال قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت احتجاج کے لیے عوامی مقامات کے استعمال کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سپریم کورٹ میں دہلی مظاہروں اور ایس آئی آر سے متعلق عرضیوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف دہلی میں ہوئے مظاہروں اور الیکشن کمیشن کی ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق عرضیوں پر سماعت منگل کے روز 15 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ کے سامنے یہ معاملات فہرست بند تھے، لیکن بنچ کے ایک رکن جسٹس وی موہنا کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سماعت کو ملتوی کرنا پڑا۔ اس پر تمام فریقین نے رضامندی کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے مظاہروں کی کوریج کے دوران خاتون صحافیوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کے الزامات پر جواب دینے کے لیے دہلی پولیس کے ایک سینئر اہلکار کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
سپریم کورٹ نے ‘ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز’ (اے ڈی آر) کی ایک نئی عرضی پر نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ اس عرضی میں ‘چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز ایکٹ، 2023’ کی دفعہ 16 کو چیلنج کیا گیا ہے، جو الیکشن کمشنروں کو ان کے سرکاری کام کے لیے قانونی استثنیٰ فراہم کرتی ہے۔
اس سے قبل، اپنے 11 اکتوبر کی ہدایات میں عدالت نے حکم دیا تھا کہ امتناعی احکامات والے علاقوں کے باہر پرامن اور نہتے لوگوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہ لیا جائے۔ اس میں حکام کو عام پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ سروسز کو بحال رکھنے، ٹریفک قوانین کے تابع آزادانہ نقل و حمل، وکلاء و صحافیوں کو رسائی دینے اور بیریگیڈز کا جائزہ لینے کی ہدایات بھی شامل تھیں۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان5 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
-
جموں و کشمیر6 days agoعمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
